Tag: جولائی اوراگست

  • جولائی اور اگست میں موسلادھار بارشیں : کراچی والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    جولائی اور اگست میں موسلادھار بارشیں : کراچی والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کراچی : شہر قائد میں جولائی اوراگست میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی نے شہریوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جولائی اوراگست میں موسلادھاربارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرکمشنرکراچی کی زیرصدارت جائزہ اجلاس ہوا۔

    کمشنر سیدحسن نقوی نے کہا کہ بارشوں سےنمٹنےکیلئےادارےہنگامی منصوبہ ایک ہفتےمیں تشکیل دیں ، برساتی نالوں پرصفائی کاکام بارشوں سےقبل مکمل کیاجائے اور 167 نالوں، 29 ہائی رسک پوائنٹس کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹاونز کو واٹر کارپوریشن مین ہولز کےڈھکن فراہم کرےگی۔

    مزید پڑھیں : رواں سال ملک بھر میں جون تا اگست مون سون بارشوں پر آؤٹ لک جاری

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے رواں سال ملک بھر میں جون تا اگست مون سون بارشوں پر آؤٹ لک جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ جون تا اگست ملک کے بیشتر مقامات پرمعمول سے زائد بارشوں کاامکان ہے، وسطی اور شمالی پنجاب میں معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان میں بھی معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ کے پی اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوگی۔

    اس سے قبل ڈی جی موسمیات کا مون سون کے حوالے سے کہناتھا کہ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے اس سال مون سون میں بھی معمول سے ذیادہ بارشیں ہوں گے اور زیادہ بارشوں سے سندھ اور بلوچستان ذیادہ متاثر ہونگے۔

  • جولائی اوراگست میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ڈاکٹرز نے اہم مشورہ دے دیا

    جولائی اوراگست میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ڈاکٹرز نے اہم مشورہ دے دیا

    لاہور : پاکستان میں جولائی اوراگست میں کورونا مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا کو دوا نہیں احتیاطی تدابیر سے شکست دی جاسکتی ہے، عوام نےاحتیاط نہ برتی تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کا خطرہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، حکومت اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق جولائی اور اگست میں مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر عوام نے احتیاط نہ برتی توبڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    وائس چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر اسد اسلم قومی ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ عالمی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو ادویات کے بجائے صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کی شکست دی جاسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں کرونا وائرس کیسز 13 تا 16 اگست عروج پر پہنچ سکتے ہیں: ماہرین

    ماہر متعدی امراض ترکی میموریل ہسپتال کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کہا ہے کہ کہ پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون اور ایکٹمرا کورونا وائرس کا علاج نہیں بلکہ صرف مریض کی حالت مزید بگڑنے سے روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

    یاد رہے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کا کہنا تھا کہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا وائرس 80 ہزار پاکستانیوں کی جانیں نگل سکتا ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کی پیک 13 تا 16 اگست ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کر کے یہ نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں، ویت نام کے عوام نے فروری کے اوائل میں ماسک لگانا شروع کیے تھے جس کی وجہ سے وائرس نے صرف 7 سے 8 سو افراد کو متاثر کیا۔