Tag: جولائی سے اگست

  • پاک چین برآمدات سے متعلق اہم خبر

    پاک چین برآمدات سے متعلق اہم خبر

    اسلام آباد : پاکستان کی چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال(24-2023) کے پہلے دو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست (2023-24) کے دوران چین کو مجموعی طور پر 350.297 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی سے اگست (2022-23) کے دوران 333.077 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی اس طرح رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران5.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    سالانہ بنیاد پر چین کو کی گئی برآمدات اگست 2022 میں 159.021 ملین ڈالر تھی ، جبکہ اگست 2023 میں 198.932 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر دیگر ممالک کو پاکستان کی جانب سے کی گئی برآمدات میں پہلے دو ماہ میں 8.26 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے جو کہ 4.951ارب ڈالر سے 4.541 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔

  • جولائی سے اگست تک پاکستان نے کتنے ارب ڈالرز کا قرض لیا؟

    جولائی سے اگست تک پاکستان نے کتنے ارب ڈالرز کا قرض لیا؟

    قرضوں سےمتعلق اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے اگست تک 3 ارب 20 کروڑ ڈالزر قرض لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے حوالے اے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی سے اگست کے درمیان 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست کے دوران 31 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز کا بیرونی قرض لیا گیا جب کہ گزشتہ ماہ جولائی میں 2 ارب 89 کروڑ ڈالرز سے زائد کا قرض حاصل کیا گیا۔

    اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا تھا کہ اگست 2023 میں 14 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز سے زائد کثیرالجہتی معاہدوں کےتحت قرض ملا۔

    گزشتہ ماہ 10 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز سے زائد کے دوطرفہ معاہدوں کے تحت قرض حاصل کیا گیا۔ دوطرفہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت کی مد میں 10 کروڑ ڈالرز ملے۔

    ذرائع اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں کا تخمینہ 17 ارب 61 کروڑ ڈالرز سے زائد لگایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کمرشل بانڈز کے اجرا کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔