Tag: جولیو اوٹیرو فرنانڈیز

  • مگرمچھ نے 8 سالہ بچے کو والدین کے سامنے نگل لیا

    مگرمچھ نے 8 سالہ بچے کو والدین کے سامنے نگل لیا

    ایک 8 سالہ بچے پر مگر مچھ نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ دریا پر پانی کے اندر تھا۔

    یہ واقعہ وسطی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا کے شہر لیمن میں واقع دریائے میٹینا میں پیش آیا، جہاں 8 سالہ جولیو اوٹیرو فرنانڈیز اپنے والدین، چار بہن بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ دریا میں مچھلی کے شکار کیلئے گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جولیو گہرے پانی میں کھڑا ہوا تھا جب مگر مچھ نے اس پر اس کے والدین کی نظروں کے سامنے ہی حملہ کیا اور اسے گھسیٹتے ہوئے پانی کے اندر لے گیا۔

     ایک عینی شاہد کے مطابق مگر مچھ نے حملہ اتنی تیزی کے ساتھ کیا کہ بچے کا سر جسم سے جدا ہوگیا، اس کے بعد مگر مچھ اسے اندر لے گیا، اس دوران بچے کے والدین بے بسی سے اپنے لختِ جگر کے ٹکڑے ہوتے دیکھتے رہے۔

    نیویارک پوسٹ کے مطابق بچے کی بہیمانہ موت کے تقریباً ایک ماہ بعد ایک نامعلوم شکاری نے مبینہ طور پر علاقے میں ایک مگرمچھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

     جب مقامی لوگوں نے اس درندے کے پیٹ کو کاٹ کر دیکھا تو اس کے اندر سے بالوں اور ہڈیوں کے ٹکڑے دریافت ہوئے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جولیو کی باقیات ہیں۔