Tag: جولی کوزیک

  • پاکستان قرض پروگرام اہداف کے حصول کیلئے پُرعزم ہے، جولی کوزیک

    پاکستان قرض پروگرام اہداف کے حصول کیلئے پُرعزم ہے، جولی کوزیک

    واشنگٹن: آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان قرض پروگرام اہداف کےحصول کیلئے پُرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ششماہی کیساتھ سہ ماہی جائزہ بھی لے سکتا ہے۔

    آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا حالیہ دورہ بھی سہ ماہی کارکردگی کیلئے 12 سے 15 نومبر تک کیا گیا، پاکستان قرض پروگرام اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف ٹیم پاکستانی حکام کیساتھ ملنے کے بعد امید افزا ہیں، کلائیمٹ فنانسنگ میں پاکستان کیلئےایک علیحدہ قرض پروگرام پرکام جاری ہے، کلائیمٹ فنانسنگ کا نیا قرض پروگرام ریزی لینس سسٹین ایبلیٹی فیسی لیٹی ہے۔

    ڈائریکٹرکمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ کلائیمٹ فنانسنگ کا نیا قرض پروگرام ریزی لینس سسٹین ایبلیٹی فیسی لیٹی ہے، کلائیمٹ فنانسنگ نیا قرض پروگرام کیلئے تفصیلی مشاورت کرنا ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کےقرض پروگرام میں معاشی اہداف،کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں، ٹیکس آمدن میں شارٹ فال پربھی آئی ایم ایف مشن مکمل جائزہ لے رہا ہے۔

  • آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار

    آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار

    واشنگٹن : آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام پر بات کرنے پر رضامند ہو گیا اور کہا آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات ہوسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو قرض کی آخری قسط رواں ماہ کے آخر میں بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

    جولی کوزیک نے پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام پر بات کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سےآئندہ مہینوں میں نئےپروگرام پربات کرسکتےہیں، پاکستان کی نئی حکومت نے بھی معاشی اصلاحات جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 19 مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا، اس معاہدے کے تحت پاکستان کو کل 3ارب ڈالرکی ادائیگی کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن نے کہا کہ توقع ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ ہوگی۔ نئی حکومت کی معاشی اصلاحات سے متعلق کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    جولی کوزیک کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جائزے کے بعد پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔