Tag: جون

  • جون میں تمام ریکارڈ توڑنے کے بعد کیا 2024 دنیا کا گرم ترین سال ہو سکتا ہے؟

    جون میں تمام ریکارڈ توڑنے کے بعد کیا 2024 دنیا کا گرم ترین سال ہو سکتا ہے؟

    اس بار گرمی کی شدت کافی زوروں پر ہے، پچھلے مہینے گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے اور اسے گرم ترین جون کے طور پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    یورپی یونین کی موسمیاتی تبدیلی کی مانیٹرنگ سروس نے پیر کو بتایا ہے کہ غیرمعمولی درجہ حرارت کا سلسلہ جاری ہے، کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر گرمی کی یہی صورتحال رہی تو 2024 کو دنیا کا سب سے گرم ترین سال قرار دیا جاسکتا ہے۔

    یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کا کہنا ہے کہ جون 2023 کے بعد سے ہر ماہ لگاتار 13 مہینے تک گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ ہوا، یعنی یہ تمام مہینے پچھلے سالوں کے اسی مہینے کے مقابلے میں سیارے کے زیادہ گرم ترین مہینے کے طور پر ریکارڈ کیے گئے۔

    کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2024 کا سال 2023 کو گرم ترین سال کے طور پر پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

    برکلے ارتھ نامی ادارے سے تعلق رکھنے والے تحقیقی سائنسدان زیکے ہاس فادر نے بتایا کہ جب سے 1800 کی دہائی کے وسط میں عالمی سطح پر درجہ حرارت کو ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوا ہے، تقریباً 95 فیصد امکان ہے کہ 2024 کا سال 2023 سے زیادہ گرم ترین سال ثابت ہوگا۔

    خیال رہے کہ گرمی کی شدت اور بدلی ہوئی آب و ہوا نے پہلے ہی 2024 میں پوری دنیا میں تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔

    گزشتہ ماہ حج کے دوران شدید گرمی سے 1000 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ نئی دہلی میں گرمی سے ہونے والی کئی اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ کراچی میں بھی کئی لوگ گرمی کا شکار ہوئے تھے۔

  • جون میں ہیٹ اسٹروک سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ محکمہ صحت نے بتادیا

    جون میں ہیٹ اسٹروک سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ محکمہ صحت نے بتادیا

    کراچی: جون میں شدید گرمی کے باعث کتنے افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر اپنی جان گنوا بیٹھے، محکمہ صحت نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کئی روز سے جاری ہیٹ ویو نے شہریوں کی زندگی بے حال کردی ہے، گرمی کی شدت سے متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، محکمہ صحت نے بتایا کہ جون میں ہیٹ اسٹروک سے 35 افراد جاں بحق ہوئے۔

    جون میں کے ایم سی کے زیرانتظام قبرستانوں میں تدفین کے حوالے سے اعداد و شمار بھی جاری کیے گئے تھے، جس میں بتایا گیا تھا کہ زیادہ تر تدفین گرمی کے شکار افراد کی ہوئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے قبرستانوں میں جون میں زیادہ تر تدفین گرمی کے شکار افراد کی ہوئی، اس ماہ زیادہ تر اموات ہیٹ ویو سے ہوئیں، جون کے پہلے ہفتے میں 430 افراد مختلف قبرستانوں میں مدفون کیے گئے۔

    اس سے قبل شہر قائد میں مسلسل تین روز تک سڑکوں پر کئی افراد کی لاشیں بھی ملی تھیں، اس دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 27 بتائی گئی تھی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں سخت گرمی کے دوران تین روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 27 تھی جبکہ 3 لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔

    حکام نے بتایا تھا کہ 24 لاوارث لاشیں سرد خانے میں موجود ہے اور شناخت کا عمل جاری ہے، ملنے والی لاشیں زیادہ تر نشے کے عادی افراد کی تھیں۔

  • جون فیول ایڈجسٹمنٹ، ملک میں بجلی 1 روپے 88 پیسے، کراچی کے لیے 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    جون فیول ایڈجسٹمنٹ، ملک میں بجلی 1 روپے 88 پیسے، کراچی کے لیے 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کی بنیادی قیمت کے بعد اب ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی باری آ گئی ہے، ماہ جون کے لیے ملک بھر میں بجلی 1 روپے 88 پیسے جب کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر آج سماعت کرے گا، جون میں 13 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جب کہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی، جون کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    جون میں پانی سے 30.14 فی صد، کوئلے سے 17.75 فی صد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 5.43، گیس سے 8.54 فی صد، درآمدی ایل این جی سے جون میں 18.55 فی صد، جوہری ایندھن سے 13.54 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

    نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست منظور کرلی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے مہنگی کی گئی تھی، حالیہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

  • جون کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    جون کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: پاکستان بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ جون 2019 کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار میں مالی سال 19-2018 آخری ماہ ( جون 2019) کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ 21 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سگریٹ، لہسن، آلو، گندم، آٹا، روٹی سادہ، دال مونگ، دال ماش، دال مسور، خوردنی تیل، گڑ، بیف، مٹن، انڈے، سرخ مرچ، تازہ دودھ ، دہی، مسٹرڈ آئل، باسمتی چاول اور ویجی ٹیبل گھی سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی، پیاز، کیلے، ٹماٹر، چینی، ایل پی جی اور چنے کی دال سمیت 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل، گیس نرخ، بجلی کے نرخ، چائے، ملک پاؤڈر، نمک، صابن اور اری چاول سمیت 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 8 ہزار تا 12 ہزار، 12 ہزار تا 18 ہزار، 18 ہزار تا 35 ہزار اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.06، 0.04، 0.02 اور 0.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بھارتی فوج نے جون میں 28 کشمیریوں کوشہید کیا، کشمیرمیڈیا سروس

    بھارتی فوج نے جون میں 28 کشمیریوں کوشہید کیا، کشمیرمیڈیا سروس

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے 28 بے گناہ کشمیریوں کو گزشتہ ایک ماہ کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔ بھارتی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں تین خواتین بیوہ ہوئیں اور چار بچے یتیم ہوگئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 134 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ حریت کارکنوں اور طلباء سمیت 97 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے 19 مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ ایک لڑکی کی بے حرمتی کی۔

    قابض افواج نے محلوں، علاقوں اور قصبوں میں گھر گھر تلاشی کے نام پر آپریشن کیا جس کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا۔

    بھارتی فوج کی تمام تر زیادتیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے بلال احمد بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی جسے ضلع پلواما میں فوج نے شہید کردیا تھا۔ نماز جنازہ کے دوران شرکا نے حق خود ارادیت کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • جون کے آخر میں امریکا، روس اور اسرائیل سربراہ کانفرنس کا اعلان

    جون کے آخر میں امریکا، روس اور اسرائیل سربراہ کانفرنس کا اعلان

    تل ابیب : اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حل کا سیاسی پہلو فی الحال صیغہ راز میں ہے اور مناسب وقت پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جون کے آخری ہفتے میں امریکا، روس اور اسرائیل پر مشتمل سربراہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیریڈ کوشنر نے 1967ء کے بعد پہلی بار امریکا کا تیار کردہ اسرائیل کا نقشہ نیتن یاھو کو پیش کیا جس میں مقبوضہ وادی گولان کو اسرائیلی ریاست کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

    امریکی ایلچی جیریڈ کوشنر، مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی امن مندوب جیسن گرین بیلٹ پر مشتمل وفد نے یروشلم میں نیتن یاھو کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں ایران کے لیے امریکی ایلچی برائن ہک اور امریکا میں اسرائیلی سفیر رون دیرمر بھی موجود تھے، ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے تناظر میں جون کے آخر میں بحرین میں عالمی اقتصادی کانفرنس کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اسرائیل میں کنیسٹ کے دوبارہ انتخابات کے لیے انتخابی مہم جاری ہوگی مگر ہم بحرین میں اقتصادی کانفرنس کا انعقاد ضرور کریں گے۔

    اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حل کا سیاسی پہلو فی الحال صیغہ راز میں ہے اور مناسب وقت پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔

  • وزیر اعظم تھریسامے جون میں مستعفی ہو سکتی ہیں، چیئرمین کنزرویٹو کمیٹی

    وزیر اعظم تھریسامے جون میں مستعفی ہو سکتی ہیں، چیئرمین کنزرویٹو کمیٹی

    لندن : برطانوی سیاست دان گراہم بریڈی کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم اس ڈیل کی منظوری کی صورت میں پہلے ہی اپنا منصب چھوڑنے کا عندیہ دے چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی طاقت ور کنزرویٹو کمیٹی کے چیئرمین گراہم بریڈی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے جون میں وزارت عظمیٰ چھوڑ دینے کی تاریخ کا اعلان کر سکتی ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بریڈی نے کہاکہ مے اس وقت بریگزٹ ڈیل منظور کروانے کی کوششوں میں ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم اس ڈیل کی منظوری کی صورت میں پہلے ہی اپنا منصب چھوڑنے کا عندیہ دے چکی ہیں۔

    گراہم بریڈی نے یہ بھی کہا کہ مے کا پختہ عزم ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل پر بحث تین جون سے شروع ہونے والے سیشن میں کی جائے گی۔ بریڈی 1922 کمیٹی کے سربراہ ہیں، جو کسی بھی لیڈر کو منصب چھوڑنے کے لیے مجبور کر سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : کنزرویٹیوپارٹی کی کانفرنس بدمزگی کا شکار، تھریسامے سے استعفے کا مطالبہ

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں برطانیہ کی کاؤنٹی ویلز میں کنزرویٹیوپارٹی کی جانب سے کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرس کےشرکاء نے وزیراعظم تھریسامے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے ان سے مستعفٰی ہونے کا مطالبہ کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے خطاب کرنے جیسے ہی اسٹیج پر آئیں تو ایک شخص نے کھڑے ہوکر بلدیاتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار انہیں ٹھرایا تھا۔

    کانفرنس کے شرکا نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ استعفیٰ کیوں نہیں دیتیں ؟ ہم آپ کو اقتدار میں دیکھنا نہیں چاہتے۔