اسلام آبا(21 اگست 2025): پاکستان کی پہلی جونئیر پیڈل ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پاکستان جونئیر پیڈل ٹیم اسپین میں ہونے والے جونئیر ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 10 رکنی پیل ٹیم ورلڈ کپ میں تین مختلف کیٹگریز میں ایکشن میں ہوگی، پاکستان انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 18 میں شرکت کرے گی، پاکستان انڈر 14 ٹیم میں اظہر احمد، انصار اللہ شاکر، محمد حارث اور ریان فیضان شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 16 ٹیم میں عثمان اللہ والا اور اشعر عثمان، پاکستان انڈر 18 ٹیم میں سمیر زمان، میر ثاقب، ایان سعید اور محمد عمر قمر شامل ہیں۔
پاکستان جونئیر پیڈل ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا، ایف آئی پی (انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن ) جونئیر ورلڈ کپ 26 ستمبر سے 5 اکتوبر اپسین میں کھیلا جائے گا، پاکستان جونئیر پیڈل ٹیم 23 ستمبر کو اسپین روانہ ہوگی۔
جونئیر ورلڈ کپ سے قبل کوالیفائنگ راونڈ ہونگے، کوالیفائنگ راونڈ فیز ٹو میں ایشیا اور افریقہ ریجن کی ٹیمیں شریک ہیں، پاکستان ٹیم پہلے 26 سے 28 ستمبر کوالیفائنگ راونڈ کھیلے گی، کوالیفائنگ فیز ٹو میں مصر، یواے ای، سنگال، قطر، جاپان ایران، لبنان اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ایف آئی پی جونئیر پیڈل ورلڈ کپ میں 36 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، صدر پالستان پیڈل فیڈریشن محمد متین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان جونئیر پیڈل ٹیم کا انتخاب جونئیر چیمپئن شپ سے کیا گیا، رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان جونئیر پیڈل ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔