Tag: جونیئرافسرکی غیرقانونی ترقی

  • چارمیجرجنرلز کو اگلےعہدوں پر ترقی دے دی گئی

    چارمیجرجنرلز کو اگلےعہدوں پر ترقی دے دی گئی

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عمدہ کارکردگی دکھانے والے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں ترقی و تقرری کا سلسلہ جاری ہے، کاکردگی میں مزید نکھار لانے کے لیے کی جانے والی ان ترقی و تقریوں کے تحت آج 4 میجر جنرلز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے میجر جنرلز میں میجرجنرل ماجداحسان، میجرجنرل عامرعباسی ، میجرجنرل عبداللہ ڈوگر اور میجرجنرل محمود الزماں شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہان ہے کہ ترقی پانے والے میجر جنرل ماجد احسان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا سربراہ تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ میجر عبداللہ ڈوگر کو ترقی کے بعد کور کمانڈر ملتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جب کہ میجرجنرل عامرعباسی اور میجرجنرل محمود الزماں تعیناتی کے منتظر ہیں جن کی تعیناتی جلد ہی کردی جائے گی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے میں اقرباء پروری، جونیئرافسرکی غیرقانونی ترقی

    پی آئی اے میں اقرباء پروری، جونیئرافسرکی غیرقانونی ترقی

    کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے میں اقرباء پروری عروج پر پہنچ گئی، بد عنوان جونیئر افسر کو سفارش کی بنیاد پر ترقی سے نوازدیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کے خسارے کا شکار قومی ادارے پی آئی اے کو مزید تباہ کرنے کے لیے ادارے کے باکمال لوگوں نے اقرباء پروری کی انتہا کردی۔

    pia-post-01

    پی آئی اے نے اسٹیشن منیجر لاہور طارق مجید کو گروپ 8 سے9 میں ترقی دے دی، طارق مجید کو ڈپٹی جنرل منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

    pia-post-02

    یاد رہے کہ طارق مجید پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں، ذرائع کے مطابق طارق مجید ڈیلی ویجز ملازمین کے ذریعے چھ سال تک اپنی جعلی حاضری لگواتا رہا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا اور ساتھ ہی شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔

    pia-post-03

    اس حوالے سے ڈیلی ویجز ملازم غلام جیلانی نے تحقیقات کے دوران انتظامیہ کو حلفیہ بیان دیا کہ طارق مجید جو کہ لاہورایئرپورٹ پر منیجر تھا، چھ سال سے غیر قانونی طریقے سے اپنی حاضری مجھ سے لگوارہا تھا اور اپنا آفس کارڈ مجھے دیا ہوا تھا جو قانوناً جرم ہے۔

    pia-post-04

    پی آئی اے انتظامیہ نے جرم ثابت ہونے پر طارق مجید کی تنزلی بھی کردی تھی لیکن اس کے باوجود اہم شخصیات کی سفارش پر اسے گروپ آٹھ سے نو میں ترقی دی گئی جو قانونی جرم ہے۔ کسی بھی افسر کے خلاف تحقیقات کی جارہی تو اسے ترقی نہیں دی جاسکتی۔