Tag: جونیئر ہاکی ایشیا کپ

  • بھارت نے پاکستان کو ہرا کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا

    بھارت نے پاکستان کو ہرا کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا

    بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    مسقط میں کھیلے گئے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

    پاکستان نے فائنل کا شاندار آغاز کیا اور کپتان حنان شاہد نے تیسرے منٹ میں ہی گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔

    تاہم گرین شرٹس کی برتری زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی کیونکہ اگلے ہی منٹ میں ہنڈل نے گول کرکے میچ ایک، ایک گول سے برابر کردیا۔

    دوسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم حاوی رہی، دفاعی چیمپئن نے بالترتیب 18ویں اور 19ویں منٹ دلراج سنگھ اور ہنڈل نے گول کرکے برتری 3-1 کردی۔

    پاکستان نے کوارٹر کے اختتام میں جوابی وار کیا اور 30ویں اور 39ویں منٹ میں سفیان خان  نے گول کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔

    چوتھے اور آخری کوارٹر میں بھارت کے اریزیت سنگھ اور ہنڈل نے گول کرکے بھارت کی برتری 5-3 کردی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل مسلسل تیسری بار جیتا ہے۔

  • جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی لگاتار دوسری فتح

    جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی لگاتار دوسری فتح

    جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے لگاتار دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے بنگلادیش کو چھے صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہاکی جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی، قومی ٹیم نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں بنگلادیش کو 0-6 سے شکست دے دی۔

    پاکستان کے سفیان خان نے تین گول شاندار ہیٹ ٹرک کی، محمد عماد، رانا ولید اور زکریا حیات نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں چین کو 2-7 سے شکست دی تھی، مسقط میں جاری ایونٹ میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ ہفتےکو عمان سے ہوگا۔

  • جونیئر ہاکی ایشیا کپ فائنل، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    جونیئر ہاکی ایشیا کپ فائنل، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

    عمان صلالہ میں کھیلے گئے جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے پیرابو تنگراجا نے پاکستان کے لیے پہلا گول کیا۔

    میچ کے اختتام سے دو منٹ قبل ارباز احمد نے پاکستان کے لیے چھٹا گول کرکے میچ کا اختتام کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ جونیئر ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جہاں آج اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

  • جونیئر ہاکی: آج پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی

    جونیئر ہاکی: آج پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی

    جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں آج پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں عمان میں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی۔

    صلالہ عمان میں آج پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان آج سیمی فائنل کھیلا جائے گا جیتنے والی ٹیم فائنل میں ٹرافی اٹھانے سے صرف ایک قدم دور ہے۔

    دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

    جونیئر ایشیا ہاکی کپ : پاکستان نے جاپان کو ہرا کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستانی ٹیم کے کنسلٹنٹ رولمنٹ آلٹمنس نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شان دار پر فارمنس دی ہے، ورلڈ کپ کے لئے رسائی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں ۔

    واضح رہے کہ صلالہ عمان میں جاری ایونٹ میں قومی ٹیم نے گزشتہ میچ میں جاپان کو شکست دی تھی جبکہ ٹیم نے رواں برس شیڈول ورلڈکپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔