Tag: جونی بیئراسٹو

  • اس سیریز میں تم نے کتنی سنچری اسکور کی؟ طنز پر نامور بیٹر بھڑک اٹھے!

    اس سیریز میں تم نے کتنی سنچری اسکور کی؟ طنز پر نامور بیٹر بھڑک اٹھے!

    سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلش بیٹر جونی بیئراسٹو اور بھارتی فیلڈر شبمن گل کے درمیان زبردست تلخ کلامی ہوئی۔

    پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران ایک موقع ایسا آیا کہ بیئراسٹو نے تیز لہجے میں شبمن سے پوچھا کہ تم نے جمی کو اس کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کیا کہا تھا؟ جس پر گل نے کہا کہ میں نے انھیں کہا تھا کہ ریٹائر ہوجاؤ۔

    اس کے جواب میں انگلش بیٹر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اور اس کے بعد اگلی گیند پر جیمز اینڈرسن نے تمہیں آؤٹ کردیا۔ اس پر بھارتی پلیئر نے کہا کہ تو کیا ہوا ایسا تو کئی بار ہوتا ہے۔

    بیئر اسٹو کا اس پر کہنا تھا کہ میں تو صرف پوچھ رہا تھا ویسے یہ اچھا تھا۔ اس پر گل بھڑک گئے اور کہا کہ اینڈرسن نے مجھے میری سنچری کے بعد آؤٹ کیا تھا۔

    مزید جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے شبمن نے بیئر اسٹو کو سناتے ہوئے کہا کہ ویسے اس سیریز میں تم نے کتنی سنچری اسکور کی ہے۔ جس پر انگلش بیٹر نے پلٹ کر کہا کہ تم نے کتنی سنچری اسکور کر ڈالی بھلا۔

    بعدازاں دنوں کھلاڑی پیچھے ہٹ گئے اور بیئر اسٹو واپس کریز میں بیٹنگ کرنے کے لیے چلے گئے، دنوں پلیئرز کے بحث و مباحثے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ ٹیسٹ سیریز میں مہمان ٹیم کو 1-4 کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • جونی بیئراسٹو نے بھارت کے خلاف ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    جونی بیئراسٹو نے بھارت کے خلاف ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    انگلش بیٹر جونی بیراسٹو کو بھارت کے خلاف سیریز میں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انھوں نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    راجکوٹ ٹیسٹ میں بھی مڈل آرڈر بیٹر جونی بیئر اسٹو کی کارکردگی مایوس کن رہی اور انھیں بھارت کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن صفر کی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ بھارت کے خلاف آٹھویں بار صفر کی شرمندگی سے دوچار ہوئے۔

    وہ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ بار بغیر کوئی رن اسکور کیے آؤٹ ہونے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں۔ بھارتی باؤلنگ اٹیک کے خلاف بیئراسٹو کی جدوجہد پوری سیریز میں واضح رہی ہے

    کلدیپ یادیو کا سامنا کرتے ہوئے، 34 سالہ کرکٹر کوئی بھی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے اور چار گیندیں کھیلنے کے بعد ہی کوئی رن بنائے بغیر وہ ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    جونی بیئراسٹو ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف آٹھویں بار صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے انھوں نے ناپسندیدہ فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اب تک سیریز کی پانچ اننگز میں وہ محض 19.60 کی اوسط سے صرف 98 رنز بناپائے ہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے خلاف سب سے زیادہ ڈک حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست آٹھ صفر کے ساتھ جونی بیرسٹو پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد 7، 7 ڈکس کے ساتھ دانش کنیریا اور ناتھن لیون دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

    اس کے علاوہ جیمز اینڈرسن 6، شین وارن 6 اور مروین ڈیلن بھی بھارت کے خلاف چھ بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوچکے ہیں۔

  • ’’100 ٹیسٹ کھیلنے کے قریب پہنچ گئے مگر سیم اور سوئنگ کھیلنا نہیں آیا‘‘

    ’’100 ٹیسٹ کھیلنے کے قریب پہنچ گئے مگر سیم اور سوئنگ کھیلنا نہیں آیا‘‘

    انگلینڈ کے سینئر بیٹر جونی بیئراسٹو بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں خراب کارکردگی پر شائقین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

    بھارت کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسری بار ان کی اسٹمپس بولر کے نشانے پر آئیں۔ بیئرسٹو کو رویندر جڈیجا کی گھومتی گیند نے چکرا کر رکھ دیا، وہ گیند کو چھوڑنے کے درپے تھے مگر اسی دوران ان کی وکٹیں ہوا میں بکھر گئیں۔

    یارکشائر کے بلے باز کو پہلی اننگز میں 37 کے اسکور پر اسپنر اکشر پٹیل نے بولڈ کیا تھا جبکہ دوسری اننگز میں وہ ابھی 10 رنز ہی بنا پائے تھے کہ رویندر جڈیجا نے انھیں بولڈ کیا۔

    اپنی اننگز کے آغاز میں وہ جسپریت بمراہ کے خلاف بھی جدجہد کا شکار نظر آئے تھے اور ان کی چند مہلک گیندوں پر کافی پریشان نظر آئے تھے۔

    ٹویٹر پر مداحوں نے جڈیجہ کی بولنگ کے خلاف ان کے آؤٹ ہونے کے انداز پر کافی مزاحیہ تبصرے کیے اور ان پر تنقید کی ہے۔

    https://twitter.com/rncunc/status/1751151588570480791?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1751151588570480791%7Ctwgr%5Ede67bc4c710b8752943fd2d41e3dfa09dba2bbec%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.sportskeeda.com%2Fcricket%2Fnews-closing-100-tests-play-seam-spin-swing-fans-troll-jonny-bairstow-castled-shouldering-arms-1st-test-india

    ایک صارف نے لکھا کہ ’بیئراسٹو 100 ٹیسٹ میچز مکمل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں مگر اب تک وہ سیم، اسپن اور سوئنگ نہیں کھیل سکتے۔

    دوسرے شخص کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’جونی بیئراسٹور 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے بدترین پلیئرز میں سے ایک ہونگے‘۔

    ایک مداح نے لکھا کہ جونی نے جڈیجا کہ گیند چھوڑ دی جس پر بولر نے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کی پچز پر بیئراسٹو کو گیند نہیں چھوڑنی چاہیے تھی۔

    خیال رہے کہ سال 2022 ان کے لیے کافی اچھا رہا تھا جہاں انھوں نے اس فارمیٹ میں 56 سے زیادہ کی اوسط برقرار رکھتے ہوئے چھ سنچریوں کے ساتھ اپنی شاندار فارم کا مظاہرہ کیا تھا۔

    تاہم تجربہ کار بلے باز 2023 کے بعد سے اب تک کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور اپنے آخری 23 میچوں میں وہ کوئی سنچری اسکور کرنے سے قاصر رہے ہیں۔