Tag: جوڈیشل اکیڈمی

  • جےآئی ٹی ممبران کا قطرنہ جانا حقائق چھپانےکےمترادف ہے‘ آصف کرمانی

    جےآئی ٹی ممبران کا قطرنہ جانا حقائق چھپانےکےمترادف ہے‘ آصف کرمانی

    اسلام آباد: وزیراعظم کےمعاون خصوصی آصف کرمانی کا کہناہےکہ جے آئی جی ہمارے اہم ترین گواہ کا بیان لینےکےلیےاب تک قطر کیوں نہیں گئے؟۔

    تفصیلات کےمطابق جوڈیشل اکیڈمی کےسامنے میڈیا کےنمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئےمسلم لیگ نواز کےرہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کو نہیں پاکستان کو غیر مستحکم کیا جارہا ہے،نواز شریف قائد اعظم کےاصولوں کےامین ہیں، نوازشریف مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں۔

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی کا کہناتھاکہ جے آئی ٹی کا قطر نہ جانا حقائق کو چھپانے کے مترادف ہے، انہوں نے سوال کیا کہ جے آئی جی ہمارے اہم ترین گواہ کا بیان لینے کے لیے اب تک قطر کیوں نہیں گئے؟

    آصف کرمانی نےکہاکہ میرا خیال ہے کہ جے آئی ٹی دبئی میں سیر سپاٹے کےلیے گئی تھی ۔انہوں نےکہاکہ جے آئی ٹی پر قوم کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہو رہا ہے،قوم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے پیسے کا حساب لیا جائے گا،جے آئی ٹی اپنے کھاتےتیاررکھے۔


    ہمیں احسان نہیں انصاف چاہیے‘ آصف کرمانی


    انہوں نےکہا کہ اس وقت ہمیں مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضرورت ہے اور نوازشریف اس کی علامت ہیں۔ ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھنا ہے۔

    واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کےرہنما آصف کرمانی نےکہاکہ وزیراعظم چار سال سے دھرنوں کا سامنا کر رہے ہیں اورعمران خان نے آج تک الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہیں کرایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • مریم نوازکی جےآئی ٹی میں پیشی‘جوڈیشل اکیڈمی جانےوالےتمام راستےسیل

    مریم نوازکی جےآئی ٹی میں پیشی‘جوڈیشل اکیڈمی جانےوالےتمام راستےسیل

    اسلام آباد: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازآج جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہوں گی۔جوڈیشل اکیڈمی جانےوالےتمام راستےسیل کردیےگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نواز آج پاناماکیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کےسامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔ٹریفک پولیس کےمطابق سیکٹرایچ ایٹ اورآئی ایٹ کےمتعدد راستے بھی سیل کردیےگئے ہیں۔

    اسلام آباد ٹریفک پولیس نےسیکورٹی پلان بھی جاری کردیا جبکہ شہرمیں2500 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیےگئے ہیں۔

    مریم نواز کی پیشی کےموقع پر وفاقی دارالحکومت میں واقع گارڈن فلائی اوورسےجوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانےوالاراستہ بندرہےگا تاہم شہری صاحبزادہ عبد القیوم روڈ استعمال کرسکتےہیں۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کےمطابق الشفاءاسپتال سےجوڈیشل اکیڈمی جانےوالا روڈ بند ہے،شہری بیکن ہاؤس روڈ پرجائیں جبکہ میر ظفراللہ جمالی روڈ سےگلی 7سیکٹر ایچ ایٹ فورکی طرف راستہ بند ہےاس کے بدلے شہری میر ظفراللہ جمالی روڈ استعمال کریں۔

    پولیس کےمطابق مریم نوازکی پیشی کےموقع پرآج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کےاطراف کی سڑکیں بند ہوں گی۔ جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے والا پارک بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

    واضح رہےکہ اس موقع پر4 ایس پی،11 ڈی ایس پی اور33 انسپکٹرز بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حسین نوازجےآئی ٹی میں پیشی کےلیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

    حسین نوازجےآئی ٹی میں پیشی کےلیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کےبڑےصاحبزادے حسین نواز پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کےسامنے آج اپنابیان ریکارڈ کرانے کےلیےجوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پاناماکیس کی جے آئی ٹی کےسامنےپیشی کےلیے وزیراعظم نوازشریف کےبڑے بیٹےحسین نوازجوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئےجہاں وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کےسوالوں کے جواب دیں گے۔

    وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کےبڑے صاحبزادے حسین نواز اس سے قبل پانچ مرتبہ پاناماکیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔


    وزیراعظم نوازشریف پربچوں کےذریعےدباؤڈالا جارہاہے‘ حسن نواز


    یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم کےچھوٹےصاحبزادے حسن نواز نےتیسری مرتبہ جے آئی ٹی کےسامنے پیشی کےبعد جوڈیشل اکیڈمی کےباہر میڈیاسے بات کرتےہوئےکہاتھاکہ مسئلہ ہم نہیں صرف نوازشریف ہیں،ہمارےذریعےٹارگٹ کیا جارہاہے۔

    وزیراعظم کےچھوٹےبیٹے حسن نوازکاکہناتھاکہ پاکستان کی ترقی روکنےکےلیےنوازشریف پردباؤڈالاجارہاہے۔ انہوں نےکہاتھا کہ ایسےسوالات پوچھےجارہےہیں جن کاکوئی سرہےنہ پاؤں ہے۔


    مریم نواز کو طلب کرنے کے بجائے سوالنامہ گھر بھجوایا جائے: اسحاق ڈار


    بعدازاں گزشتہ روز جے آئی ٹی کی جانب سے 5 جولائی کو وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی طلبی پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز صرف وزیر اعظم ہی نہیں میری اور قوم کی بیٹی بھی ہیں۔مریم نواز کو بلایا جا رہا ہے مجھے برا لگ رہا ہے۔

    انہوں نےدرخواست کی تھی کہ سوالنامہ بنا کر وزیر اعظم کی فیملی کو بھیجا جائے۔ مریم نواز کا سوالنامہ بھی ان کے گھر پر بھجوایا جائے۔

    واضح رہےکہ جے آئی ٹی نے پہلی باروزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز5 جولائی کوطلب کررکھاہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • وزیراعظم نوازشریف پربچوں کےذریعےدباؤڈالا جارہاہے‘ حسن نواز

    وزیراعظم نوازشریف پربچوں کےذریعےدباؤڈالا جارہاہے‘ حسن نواز

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کا کہناہےکہ مسئلہ ہم نہیں صرف نوازشریف ہیں،ہمارےذریعےٹارگٹ کیاجارہاہے۔

    تفصیلات کےمطابق پاناماکیس میں جے آئی ٹی کےسامنے پیشی کےبعد جوڈیشل اکیڈمی کےباہر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے چھوٹے صاحبزادے نےکہاکہ جےآئی ٹی کے سوالوں کا جواب دےکرآیاہوں۔

    حسن نواز نےکہاکہ تمام دستاویزات جےآئی ٹی کےحوالے کردی ہیں۔انہوں نےکہاکہ جےآئی ٹی سےدستاویزات مانگنےپرسوال پوچھا کہ مجھ پرالزام کیا ہے؟کیوں6سے7گھنٹےبٹھایاجارہاہے۔

    وزیراعظم کےصاحبزادے نےکہاکہ جےآئی ٹی کوشش کررہی ہے ہمارےکےخلاف الزام ڈھونڈا جائے۔ انہوں نےکہاکہ لندن کےمقامی اخبارنےکبھی مجھ پرالزام تک نہیں لگایا۔

    حسن نواز نے کہامجھے،حسین اورمریم نوازکوسمن جاری کیےجاچکےہیں ہم بہن بھائیوں کےپاس 12سمن جمع ہوچکے ہیں۔انہوں نےکہاکہ دن رات سمن جاری ہورہےہیں جیسےسمن کاجمعہ بازارلگاہواہے۔

    انہوں نےکہاکہ وزیراعظم نےہدایت کی ہےجب بلائیں آپ جائیں اورجواب دیں اوراسی وجہ سے ہم جےآئی ٹی میں پیش ہورہےہیں۔

    وزیراعظم کےچھوٹے صاحبزادے حسن نوازنےکہاکہ پاکستان کی ترقی روکنےکےلیےنوازشریف پردباؤڈالاجارہاہے۔ انہوں نےکہاکہ ایسےسوالات پوچھےجارہےہیں جن کاکوئی سرہےنہ پاؤں ہے۔

    حسن نوز نےکہاکہ شریف فیملی پر امید ہے کہ جھوٹ جھوٹ اور سچ سچ رہے گا۔انہوں نےکہاکہ انصاف ضرور کریں مگر انصاف ہوتا دکھائی دینا چاہیے۔

    خیال رہےکہ وزیراعطم میاں محمدنوازشریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز آج تیسری مرتبہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کےسامنےپیش ہوئے اور انہوں نے جے آئی ٹی کےسامنےاپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

    دوسری جانب پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے آج ہی کےدن دوپہر3بجے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کیاگیا ہےجہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    جے آئی ٹی نے پہلی بار وزیر خزانہ کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے جبکہ حسین نواز 4 جولائی اور مریم نواز 5 جولائی کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔


    وزیراعظم کےکزن طارق شفیع کی جے آئی ٹی کے سامنے دوسری پیشی


    یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع نے پاناماکیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کوئی نئی دستاویز جمع طلب نہیں کی گئی نہ ہی دوبارہ پیشی کے لیے کا کہا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جے آئی ٹی اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، وزیراعظم کے کزن طارق شفیع اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو طلب کر چکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔