Tag: جوڈیشل ریمانڈ

  • بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    لاہور : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز خان کے جسمانی ریمانڈ سماعت کی، پولیس نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم شاہ ریز خان کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شاہ ریز خان سے ڈنڈا برآمد کیا گیا ہے جبکہ فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی کرایا جا چکا ہے، اس لیے وقوعہ کی مزید تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    دورانِ سماعت شاہ ریز خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ ملزم 9 مئی کو لاہور میں موجود نہیں تھے بلکہ دوستوں کے ہمراہ چترال گئے ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں شاہ ریز خان کے دوستوں کے بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کرائے گئے۔

    وکیل کے مطابق عمران خان کے بھانجے ملک کے بہترین ایتھلیٹ ہیں اور انہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا بھانجا ہونے کی وجہ سے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے استدعا ہے کہ شاہ ریز خان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے بھانجے کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    سماعت کے موقع پر شاہ ریز خان کی والدہ علیمہ خانم، خالہ عظمیٰ خانم اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی عدالت میں موجود تھے

  • جناح ہاؤس حملہ کیس :  بانی پی ٹی آئی کا بھانجا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    جناح ہاؤس حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی کا بھانجا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس کیس کی سماعت ہوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیرشاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس نے استدعا کی کہ ملزم کی حسان نیازی کےساتھ کھڑے ہونے کی ویڈیو ہے، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے اس لئے30 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور نشاندہی کی کہ ویڈیو میں نظر آنے سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا ہے، پہلے ہی پولیس 5 دنوں کا جسمانی ریمانڈ لے چکی ہے اور اب مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے، کمرہ عدالت میں علیمہ خانم اورعظمی خانم بھی موجود تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کےجج منظرعلی گل نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے بھانجے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے شیرشاہ خان کو جناح ہاؤس پر حملے اور دیگر پُرتشدد کارروائیوں میں مبینہ کردار کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی آرز میں انکشاف کیا گیا تھا کہ علیمہ خان کے دونوں بیٹے، شیرشاہ خان اور شہر یز خان، 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، شیرشاہ نے پولیس وین جلانے، سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں حصہ لیامویڈیو شواہد اور جیو فینسنگ ڈیٹا بھی اس کی موجودگی ثابت کرتے ہیں۔

    تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ ملزم ہنگاموں کے بعد بیرونِ ملک فرار ہو گیا اور تقریباً دو سال لندن میں مقیم رہ کر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مبینہ طور پر ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلاتا رہا، اسے پاکستان واپسی پر 22 اگست 2025 کو گرفتار کیا گیا۔

  • شاہ محمود کا جسمانی ریمانڈ مسترد، 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

    شاہ محمود کا جسمانی ریمانڈ مسترد، 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

    راولپنڈی: عدالت نے شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں گرفتار کر لیا ہے، عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، اور چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے شاہ محمود قریشی کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیا، دوران سماعت سابق وزیر خارجہ نے کہا آپ قرآن پاک منگوالیں، حلف دیتا ہوں، نو مئی کو راولپنڈی ہی نہیں پنجاب میں بھی نہیں تھا، بلکہ کراچی میں تھا۔

    شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

    شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں رو پڑے، اور کہا کہ پانچ بار ممبر اسمبلی رہا لیکن ایس ایچ او نے مجھے لاتیں اور گھونسے مارے، مجھ پر تشدد کیا، انھوں نے کہا مجھے سینے میں تکلیف ہوئی، گھنٹوں ایس پی سے درخواست کی کہ اسپتال لے جاؤ، منتیں کیں کہ مجھے سینے میں تکلیف ہے لیکن ڈاکٹر کے پاس نہیں لے جایا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کو بلایا گیا جس کے پاس محض بلڈ پریشر دیکھنے کی مشین تھی۔

  • 9 مئی واقعات : سابق اسپیکر اسد قیصر 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    9 مئی واقعات : سابق اسپیکر اسد قیصر 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    چارسدہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق اسپیکر اسد قیصر کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسد قیصرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے سابق اسپیکر کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کردیا۔

    اسدقیصر کی درخواست ضمانت پرسماعت انتیس مئی کو ہوگی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو نو مئی واقعات کے الزام میں گزشتہ روز پولیس نےگرفتار کیا تھا۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر چارسدہ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ کا الزام لگانے والوں کی پوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے بنایا گیا ماحول کسی طورپربھی فری اینڈ فیئرنہیں ہے، اس ماحول میں انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔

    اسد قیصر نے مزید کہا کہ اگر نوازشریف کو وزیراعظم ہی بنانا ہے تو انتخابات کی ضرورت ہی نہیں۔ نوٹیفکیشن جاری کردیں۔

  • صنم جاوید  کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

    صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی پولیس پر حملے کیس میں گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ، پولیس نے صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ہو گیا ہے۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ صنم جاوید اور دیگر کارکنان نے زمان پارک کے باہر پیٹرول بم پھینکے ، زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا پولیس کی گاڑیاں جلائی گئی اور صنم جاوید نے نفرت انگیز تقاریر سے کارکنان کو پولیس پر حملےکیلئےاکسایا۔

    پولیس نے صنم جاوید کے مزید جسمانی کی استدعا نہیں کی، جس پر عدالت نے صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

  • سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع

    سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع

    اسلام آباد : آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی اور ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سےاڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اٹک جیل حکام کو تحریری حکم نامہ نہیں ملا، جس کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرعمل درآمد نہ ہوسکا۔

    وزارت قانون نے سائفرکیس کی سماعت کا این اوسی جاری کیا تھا اور کاپی سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کوبھی بھجوادی تھی ، جس میں کہا تھا کہ سائفرکیس کی خصوصی عدالت کے جج آج اٹک جیل میں سماعت کریں گے، سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ آج مکمل ہو رہا ہے۔

  • سائفر کیس :  چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

    سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

    اسلام آباد : سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم اور ایف آئی اے حکام عدالت کے روبرو پیش ہوئے، سماعت کے آغاز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لگائی گئی۔

    عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کر دی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

  • ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

    ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی ، ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈکے بعد اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔

    اے ٹی سی نے ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا، دوران سماعت ایمان مزاری کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائرکردی گئی۔

    عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت کی درخواست پر دلائل کیلئے چار ستمبر کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔

    خیال رہے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، اس سے قبل بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ہونے پر ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، انھیں حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے، ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت ملے تاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جا سکے۔

  • سائفر کیس :  چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں13 ستمبر تک توسیع

    سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں13 ستمبر تک توسیع

    اسلام آباد : سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں تیرہ ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل اٹک کے دفتر میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

    عدالتی عملے، ایف آئی اے حکام اورپی ٹی آئی وکلا کی موجودگی میں چیئرمین پی ٹی آئی کوخصوصی عدالت کے جج کے روبروپیش کیا گیا۔

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں تیرہ ستمبر تک توسیع کردی۔

    جس کے بعد سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی، جس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فریقین سے دو ستمبر کو دلائل طلب کر لئے۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج جج ابو الحسنات ذوالقرنین سماعت کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

    یاد رہے اس سے قبل وزارت قانون نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دی تھی اور وزارتِ داخلہ کی استدعا پر وزارتِ قانون و انصاف نے جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

    واضح رہے سائفرکیس میں خصوصی عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ مںظور کیا تھا۔

  • عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 سے حراست میں لیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ سابق گورنر سندھ کو ان کے دوست کے گھر سے دہشت گردی کیس میں درج مقدمے پر ابتدائی طور پر شعبہ تفتیش کی جانب سے حراست میں لیاگیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا ٹیپو سلطان تھانے میں 10 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں شاہنواز جدون، سعید اعوان، آفتاب صدیقی، خرم شیر زمان کا نام شامل ہے۔