Tag: جوڈیشل مجسٹریٹ

  • بلوچستان میں جوڑے کے قتل کا  واقعہ، جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی  کا حکم

    بلوچستان میں جوڑے کے قتل کا واقعہ، جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی کا حکم

    کوئٹہ : جوڈیشل مجسٹریٹ نے بلوچستان غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑے کے قتل کے واقعے میں خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے بلوچستان میں جوڑے کے قتل کے واقعے میں پولیس کی درخواست پر مقتول خاتون کی قبرکشائی کا حکم دے دیا۔

    جس کے بعد قبر کشائی کیلئے ٹیم ڈیگاری پہنچ گئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کا عمل شروع کردیا گیا۔

    میڈیکل لیگل ٹیم میں پولیس سرجن اور دیگر عملہ شامل ہے، قبرکشائی کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے قبرکشائی کے بعد مقتولہ کا پوسٹ مارٹم ہوگا۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج، اہم انکشافات

    یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، فائرنگ کے دردناک مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔

    بتایا جاتا ہے میاں بیوی ڈیڑھ سال سے روپوش تھے، دونوں کو دعوت کے بہانے بلایا گیا، جرگے میں فیصلہ سنایا گیا اور پھر کھلے میدان میں لے جا کر گولیاں چلا دی گئیں۔

    وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایکس پر بتایا مقتولین کی شناخت ہوگئی ہے اور قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بعد ازاں بلوچستان میں میاں بیوی کے بہیمانہ قتل میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا، گرفتار شدگان میں ساتکزئی قبیلے کا سربراہ بھی شامل ہے

  • جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں مبینہ زہریلی گیس سے جاں بحق افراد کی قبر کشائی

    جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں مبینہ زہریلی گیس سے جاں بحق افراد کی قبر کشائی

    کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں مبینہ زہریلی گیس سے جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا عمل جاری ہے، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور سیمپل لیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیماڑی کے علاقے علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے 18 اموات کے معاملے پر عدالتی احکامات کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں بلدیہ یوسف شاھ قبرستان میں جاں بحق افراد کی قبر کشائی جاری ہے۔

    قبر کشائی کے لئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کی جانب سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

    میڈیکل بورڈ میں ڈاؤ یونیورسٹی فارنزک میڈیسن کے ہیڈ ڈاکٹر ذکی الدین، وومن میڈیکل پولیس آفیسر مہک عرفان، میڈیکو لیگل آفیسر سول اسپتال ڈاکٹر گلزار سولنگی، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر نظام شامل ہیں۔

    جاں بحق افراد کی قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور سیمپل لئے جائیں گے۔

    پوسٹ مارٹم کے ذریعے وجہ موت کا تعین کیا جائے گا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کو پولیس تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

  • جوڈیشل مجسٹریٹ کا فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار

    جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ نے کہا کہ درخواست ضمانت پر میرا دائرہ اختیار نہیں، اس حوالے سے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

    جس پر فواد چوہدری کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہمیں اس پر تحریری حکم نامہ جاری کردیں، تاہم جج راجہ وقاص نے کہا کہ تحریری حکم نامہ جاری کردیتا ہوں۔

    فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی

    اس سے قبل اسلام آبادسیشن کورٹ نےفواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی تھی اور چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

  • پرندوں کو بھی انصاف مل  گیا، عدالتی حکم پر  سینکڑوں چڑیوں کو آزاد کردیا

    پرندوں کو بھی انصاف مل گیا، عدالتی حکم پر سینکڑوں چڑیوں کو آزاد کردیا

    لاہور : عدالتوں سے انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کو بھی انصاف مل گیا ، پنجرے میں قید سینکڑوں چڑیوں کو عدالتی حکم پر آزادی مل گئی جبکہ ملزمان کو تیس تیس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف نےگزشتہ روزگرفتار 4 ملزمان کوکینٹ کچہری میں پیش کیا ، وائلڈ لائف اسٹاف نے 4ملزمان کو زندہ چڑیاں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

    وائلڈ لائف نے پنجرے میں قید سینکڑوں چڑیوں کوجوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا، جس پر عدالت نے پنجرے میں قید کی گئی چڑیوں کو آزاد کرنے کا حکم دیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد نے گرفتار ملزمان کو تیس تیس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ، ملزمان میں محمد اسلم ، محمد اکرم، عبدالعزیز اور لیاقت مسیح شامل ہیں۔

  • صحافیوں پر تشدد کرنے والے سیکورٹی گارڈز ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے

    صحافیوں پر تشدد کرنے والے سیکورٹی گارڈز ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں پر تشدد کرنے والے نواز شریف کے گرفتار سیکورٹی گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی وی کیمرا مینوں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے نواز شریف کے گرفتار سیکورٹی گارڈز جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیے گئے۔

    [bs-quote quote=”ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے 2 سیکورٹی گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ہے۔

    دریں اثنا ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ واضح کر دیا ہے کہ حکومت صحافیوں پر تشدد برداشت نہیں کرے گی اور میڈیا ورکرز کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا


    گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نواز شریف کے اسکواڈ نے 2 کیمرا مینوں پر تشدد کیا تھا، جس سے سما ٹی وی کا کیمرا مین بے ہوش ہوگیا۔ دونوں کیمرا مینوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

    واقعے کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے احاطے میں سیاست دانوں کے نجی سیکورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔