Tag: جوڈیشل کمیشن بنانے.

  • تحریک انصاف کا آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

    تحریک انصاف کا آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

    لاہور : تحریک انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کردی۔

    پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

    دائر درخواست میں وزرات داخلہ ، وزارت دفاع چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کی سئنیر لیڈرشپ کی آڈیو ٹیپ کر کہ لیکس کی جارہی ہے، آڈیو لیک کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن آڈیو لیک کرنے والے عناصر کو سامنے لائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کرنے کےلیے ہائیکورٹ کے سئنیر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور پی ٹی اے کو آڈیو لیک نشر کو کرنے سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔

  • لنک روڈ  زیادتی  کیس :  جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر

    لنک روڈ زیادتی کیس : جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر

    لاہور : لنک روڈ زیادتی کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا ایسے واقعات کو روکنے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ ناکام ہوگیا ہے، وزیراعظم کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں لنک روڈ زیادتی کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی، درخواست ایڈووکیٹ میاں آصف محمود کی طرف سے دائر کی گئی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان, مال و عزت کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، لاہور میں 2 ماہ میں 73 ریپ کیس سامنے آئے، جن میں چھوٹی عمر کے بچے بچیاں بھی شکار ہوئے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اور استغاثہ کی غفلت کی وجہ سے مجرموں کو سزائیں نہ مل سکیں اور انکے حوصلے بلند ہوٸے ، ایسے واقعات کو روکنے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ ناکام ہوگیا ہے. ایسے تمام واقعات پر وزیراعظم کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جاٸے جبکہ سی سی پی او لاہور کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات پر ایکشن لیا جائے۔

    یاد رہے ڈاکووں نے موٹروے پر بچوں کے سامنے ماں کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا، خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جا رہی تھی،  خاتون کے مطابق گجرپورہ کے قریب گاڑی میں پٹرول ختم ہوا تو گاڑی سڑک کنارے کھڑی کی،  اسی دوران ڈاکو آ گئے ، جو لوٹ مار کے بعد زبردستی جنگل میں لے گئے اور بچوں کے سامنے زیادتی کرتے رہے۔

    ملزمان نے جاتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقدی، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی چھین لیے۔