Tag: جوکووچ

  • نوواک جوکووچ سے ٹینس کی حکمرانی چھن گئی

    نوواک جوکووچ سے ٹینس کی حکمرانی چھن گئی

    پیرس: نوواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل تو جیت لیا تاہم اسپینش اسٹاررافیل نڈال نے جوکووچ سے ٹینس کی حکمرانی چھین لی۔

    تفصیلات کے مطابق نوواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام تو کرلیا تاہم ان سے ٹینس کی حکمران چھن گئی، نڈال ٹینس رینکنگ میں ایک بارپھر نمبرون کھلاڑی بن گئے۔

    سربیا کے نوواک جوکووچ نے ستترواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جوکووچ نے پیرس ماسٹرز کے فائنل میں کینیڈا کے ڈینس کو اسٹریٹ سیٹ میں زیر کیا۔

    سرب کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ تین، چھ چار رہا۔ ڈبلیوٹی اے فائنلز میں عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی نے ایلینا سویٹولینا کو شکست دے دی۔

    ایشلے بارٹی نے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل کے ساتھ ٹینس کی تاریخ کا سب سے بڑا پرائز بھی جیت لیا، آسٹریلوی ٹینس اسٹار کو تین اعشاریہ چار دو ملین پاؤنڈ کی انعامی رقم دی گئی۔

    پیرس ٹورنامنٹ: رافیل نڈال دستبردار، جوکووچ کی فائنل تک رسائی

    نڈال ٹینس رینکنگ میں ایک بار پھر نمبرون کھلاڑی بن گئے، نڈال نے کیریئر میں آٹھویں بار عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

    خیال رہے کہ نڈال پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل سے انجری کے باعث باہر ہوگئے تھے، اے ٹی پی کی نئی رینکنگ کے مطابق جوکووچ نمبر دو اور راجر فیڈرر نمبر تین پر موجود ہیں۔

  • پیرس ٹورنامنٹ: رافیل نڈال دستبردار، جوکووچ کی فائنل تک رسائی

    پیرس ٹورنامنٹ: رافیل نڈال دستبردار، جوکووچ کی فائنل تک رسائی

    پیرس: عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال فٹنس مسائل کی وجہ سے دستبردار ہوگئے۔

    البتہ عالمی نمبر ایک نوویک جووچ نے اپنے حریف سے مقابلہ کیا، اور سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نویک جوکووچ نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا اسکور 7-6 اور 6-4 رہا۔

    جبکہ کینیڈا کے ڈینس شاپووالو نے بغیر میچ کھیلے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹینس شاپووالو اور نویک جوکووچ کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ کوارٹرفائنل میں نڈال نے فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال ٹائٹل جیت کرنئے سال کا آغاز عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے کرسکتے ہیں۔

    پیرس ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ: جوکووچ اور رافیل کی سیمی فائنل تک رسائی

    رواں سال ستمبر میں یو ایس اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے، تاہم انہوں نے کم بیک کرتے ہوئے پیرس ماسٹرز ٹینس میں اپنی صلاحتیوں کو ایک بار پھر ثابت کردیا۔

  • مونٹی کارلوٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جوکووچ نے حریف کو دھول چٹادی

    مونٹی کارلوٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جوکووچ نے حریف کو دھول چٹادی

    مونٹی کارلو: ٹینس کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کی سپرپر فارمنس جاری ہے، مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ میں حریف کو باآسانی شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سربین اسٹار نے امریکی ٹیلرفرٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ صفر سے شکست دے کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی۔

    ایک اور میچ میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال کی ٹورنامنٹ میں پیش قدمی کی، بلغاریہ کے گریگر دیمترو کو چھ چار اور چھ ایک سے آوٹ کلاس کرکے کوارٹرز فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    اسی طرح ایک اور میچ میں روس کے میڈویڈو نے سخت مقابلے کے بعد حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو مات دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

    سربین ٹینس اسٹار اور ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے اپنے عمدہ کاکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، حال ہی میں رافیل نڈال کو ہراکر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

    یاد رہے کہ نوواک جوکووچ نے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ساتویں بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر خوشی ہورہی ہے اس کے لیے سخت محنت کی، انجری سے چھٹکارا پاکر دوبارہ واپس آنا کافی مشکل تھا۔

    نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہرا کر آسٹریلین اوپن جیت لیا

    واضح رہے کہ عالمی نمبر ایک جوکووچ نے مجموعی طور پر 15 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔

  • یوایس اوپن ٹینس: جوکووچ کی سیمی فائنل تک رسائی، مرے باہر

    یوایس اوپن ٹینس: جوکووچ کی سیمی فائنل تک رسائی، مرے باہر

    نیو یارک :عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا  ہے۔

    نیو یارک میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ سنسنی خیز رہا۔ آخری دو سیٹس میں سرب کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ سات، چھ دو اور چھ چار رہا، دوسرے کوارٹرفائنل میں جاپان کے کی نیشکوری نے تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد زیر کیا،  ویمنز سنگلز میں پانچ مرتبہ کی چیمپئین امریکہ کی سرینا ولیمز بھی آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔