Tag: جوہری توانائی

  • ٹرمپ نے جوہری توانائی کاروبار کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا

    ٹرمپ نے جوہری توانائی کاروبار کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری توانائی کاروبار کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    واشنگٹن میں اے آئی سمٹ سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ محفوظ اور پائیدار ایٹمی توانائی کی صنعت کاروبار کے لیے کھول رہے ہیں، تیل کی قیمت بھی مزید نیچے لانا چاہتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے گرین انرجی کے نام پر امریکا کے ساتھ فراڈ کیا۔

    امریکی ڈیجیٹل میڈیا پولیٹیکو نے اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکنز نے سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے ونڈ فارمز، سولر پینلز اور الیکٹرک کاروں کو فروغ دینے کے لیے واشنگٹن کے پیسے اور ریگولیٹری ذرائع کے استعمال کے خلاف چار سال تک احتجاج کیا، تاہم اب صدر ٹرمپ تیل، قدرتی گیس، کوئلے اور جوہری توانائی کے سلسلے میں اسی طاقتور وفاقی ذرائع کا استعمال کر رہے ہیں اور ان کی پارٹی اس پر خوشی منا رہی ہے۔


    ٹرمپ انتظامیہ کا امریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز اضافی رقم عائد کرنے کا فیصلہ


    ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کاروبار کرنے والے ممالک پر ٹیرف کم کر دیں گے، جاپان نے مذاکرات کر کے ٹیرف 15 فی صد پر لانے پر اتفاق کیا، یورپی یونین سے بھی ٹیرف کے معاملے پر سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں، چین کے ساتھ معاہدہ مکمل کرنے کے مرحلے میں ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا ہم تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پر مختلف ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔

  • ایران نے جوہری توانائی ایجنسی کی ٹیم کو مدعو کر لیا

    ایران نے جوہری توانائی ایجنسی کی ٹیم کو مدعو کر لیا

    نیویارک: ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی تکنیکی ٹیم کو دورے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی تکنیکی ٹیم کو مدعو کیا ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بدھ کو بتایا کہ وفد جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ بات چیت کے لیے آئے گا۔

    آئی اے ای اے کا تیکنیکی وفد آئندہ چند ہفتوں میں تہران کا دورہ کرے گا، کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اس دورے کا مقصد یہ ہے کہ آئی اے ای اے اور تہران کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی جا سکے۔

    انھوں نے اقوام متحدہ میں ملاقاتوں کے لیے نیویارک کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ’’یہ وفد طریقہ کار پر بات چیت کرنے کے لیے ایران آئے گا، (جوہری) مقامات پر جانے کے لیے نہیں۔‘‘


    ٹرمپ انتظامیہ کا امریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز اضافی رقم عائد کرنے کا فیصلہ


    روئٹرز کے مطابق آئی اے ای اے نے ایرانی نائب وزیر خارجہ کے ریمارکس پر کوئی خاص تبصرہ نہیں کیا، تاہم کہا کہ ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی ایران کے جوہری معاملے میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    جوہری ایجنسی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکی فضائی حملوں کے بعد یہ ضروری ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ دوبارہ شروع ہو۔ واضح رہے کہ تہران جوہری ہتھیار کے حصول کی تردید کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف اور صرف شہری مقاصد کے لیے ہے۔

    کاظم غریب آبادی نے کہا ’’جوہری توانائی ایجنسی دراصل جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگا رہی ہے، اور ہم ان کی رپورٹ موصول ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، یہ ایک بہت خطرناک کام ہے، اور تابکاری کے خطرات کی وجہ سے ہم نہیں جانتے کہ وہاں کیا ہوا ہے۔‘‘

  • جوہری توانائی کے معائنہ کاروں کے جوتوں سے کیا ملا؟ ایران کا انکشاف

    جوہری توانائی کے معائنہ کاروں کے جوتوں سے کیا ملا؟ ایران کا انکشاف

    تہران: ایران نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کے جوتوں سے جاسوسی کے چپس برآمد ہوئے تھے۔

    ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین محمود نبویان نے انکشاف کیا کہ اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے معائنہ کار جب ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ کر رہے تھے تو ان کے جوتوں سے جاسوسی کے چپس برآمد ہوئے تھے۔

    محمود نبویان نے فارس کو انٹرویو میں بتایا نطنز میں جوہری تنصیبات کے بارے میں انھیں یا تو امریکی سیٹلائٹس کے ذریعے پتا چلتا ہے یا سیکیورٹی اداروں سے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی ہماری جوہری تنصیبات کے بارے میں اسرائیل کی بات کیوں سنتے ہیں کیا اسرائیل عدم پھیلاؤ معاہدے کا رکن ہے؟ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ وہ جاسوسی کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا عدم پھیلاؤ معاہدے کے رکن کے طور پر ہم نے اپنی رپورٹس ایجنسی کو پیش کیں، لیکن رافیل گروسی نے ہماری رپورٹس اسرائیل کو دے دیں، ہماری انٹیلیجنس نے اسرائیلی خفیہ دستاویزات حاصل کی ہیں، اور ہمارے جاسوسی کے ثبوت ہیں۔


    حماس کا اسرائیلی فوجیوں پر اچانک کاری وار، نیتن یاہو پر پیر کی رات بھاری گزری


    ایرانی نائب نے یہ بھی کہا کہ ایجنسی کو فراہم کی گئی ہماری خفیہ رپورٹس اخبارات میں شائع ہو جاتی تھیں، حالاں کہ ان معلومات کی اشاعت ممنوع ہے، اس پر یو این ادارے آئی اے ای اے کو جواب دہ ہونا چاہیے، اسرائیلی اور امریکی اخبارات ایران کی جوہری معلومات شائع کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی جانب سے، پارلیمنٹ کے گزشتہ ماہ منظور کردہ قانون پر دستخط کرنے کے بعد سے ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ اپنا تعاون باضابطہ طور پر معطل کر دیا ہے۔

  • عالمی بینک نے جوہری توانائی کی فنانسنگ پر عائد پابندیاں ختم کردیں

    عالمی بینک نے جوہری توانائی کی فنانسنگ پر عائد پابندیاں ختم کردیں

    عالمی بینک کی جانب سے جوہری توانائی کی مالی معاونت پر دہائیوں پرانی پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی بینک نے جوہری توانائی کے شعبے میں دوبارہ داخل ہونے کا اعلان کردیا ہے جو کہ کئی دہائیوں بعد ایک بڑی پالیسی تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

    ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا نے گزشتہ روز بتایا کہ یہ فیصلہ ترقی پذیر ممالک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اب اقوامِ متحدہ کی جوہری نگران ایجنسی IAEA کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا تاکہ جوہری عدم پھیلاؤ کی نگرانی اور مؤثر ریگولیٹری نظام کی تشکیل میں مدد فراہم کی جاسکے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں بجلی کی طلب 2035 تک دوگنی سے زیادہ ہو جائے گی اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہر سال توانائی پیداوار، گرڈز، اور اسٹوریج پر سرمایہ کاری کو موجودہ 280 ارب ڈالر سے بڑھا کر تقریباً 630 ارب ڈالر کرنا ہوگا۔

    ورلڈ بینک کے صدر کے مطابق ہم ان ممالک میں موجودہ جوہری ری ایکٹرز کی مدت بڑھانے کی کوششوں میں مدد کرنے کے خواہاں ہیں اور بجلی کے گرڈز اور متعلقہ انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے تعاون فراہم کریں گے۔

    واضح رہے کہ بانگا نے 2023 میں ورلڈ بینک صدر کا عہدہ سنبھالا تھا اور تب سے وہ توانائی پالیسی میں تبدیلیوں کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔

    روس نے ایران سے افزودہ یورینیم نکالنے کی پیشکش کردی

    اگرچہ ورلڈ بینک نے جوہری توانائی میں سرمایہ کاری کے لیے دروازے کھول دیے ہیں، ورلڈ بینک کے صدر نے واضح کیا کہ ابھی بورڈ اس بات پر متفق نہیں ہو پایا کہ آیا بینک کو گیس کی پیداوار (upstream gas) میں بھی شامل ہونا چاہیے اور اگر ہاں تو کن شرائط کے تحت ایسا ہوسکتا ہے۔

  • جوہری توانائی کے فروغ کیلیے صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ

    جوہری توانائی کے فروغ کیلیے صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں جوہری توانائی کے شعبے فعال کرنے کیلئے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز چار ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں جن کا مقصد امریکہ میں جوہری توانائی کو فروغ دینا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق ان آرڈرز کے ذریعے جوہری ری ایکٹرز کی جانچ، تعمیر اور یورینیم کی کان کنی اور صفائی کے عمل کو تیز کیا جائے گا اور جوہری ریگولیٹری کمیشن میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لائی جائیں گی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم آج ایسے شاندار ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر رہے ہیں جو ہمیں جوہری توانائی کی صنعت میں ایک حقیقی طاقت بنائیں گے۔”

    اندرونی سلامتی کے حوالے سے دفاعی عہدیدار نے کہا کہ چھوٹے جوہری ری ایکٹرز امریکی فوجی اڈوں پر قابل اعتماد توانائی فراہم کریں گے، چاہے وہ امریکہ میں ہوں یا بیرون ملک۔

    صدارتی حکم نامے میں این آر سی کی تنظیم نو کا کہا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ عملے میں کمی کی جائے گی، تاہم ابھی اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے ان اقدامات کا مقصد جوہری صنعت کو فروغ دینا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا کہ موبائل فون کمپنیوں پر بھی 25فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے کی کوشش نہیں کررہے۔ یورپی یونین پر ٹیرف پچاس فیصد ہی ہوں گے۔

  • روس کا یوکرین کے جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ

    روس کا یوکرین کے جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ

    یوکرین کے کئی شہروں میں صبح سویرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مختلف شہروں اوڈیسا، کروپیوینیٹسکی (Kropyvnytskyi)، خار کیف، ریونے اور لوٹسک میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی آوازیں ممکنہ طور پر روسی کروز میزائل حملے کا نتیجہ ہو سکتی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے یوکرین کے وزیر توانائی ہرمن ہلوشینکو کا کہنا ہے کہ روس نے بڑے پیمانے پر حملہ کر کے جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔ اوڈیسا کے گورنر نے اپنے پیغام میں عوام سے محفوظ مقام پر رہنے کا کہا ہے۔

    اس سے قبل روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ جاپان میں اپنے میزائل نصب نہ کرے کیونکہ اس سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگا تو ماسکو جوابی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جاپان اور امریکا تائیوان کی ہنگامی صورتحال میں مدد کیلیے مشترکہ فوجی منصوبہ مرتب کرنا چاہتے ہیں جس میں میزائلوں کو نصب کرنا بھی شامل ہے۔

    کیوڈو نیوز ایجنسی نے امریکی اور جاپانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت امریکا جاپان کے جنوب مغربی کاگوشیما اور اوکیناوا کے صوبوں کے نانسی جزائر اور فلپائن میں میزائل یونٹ نصب کرے گا۔

    ٹرمپ انتظامیہ میں شامل افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    اس پر ردعمل دیتے ہوئے روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جاپان پر الزام لگایا کہ وہ امریکا کے ساتھ فوجی تعلقات بڑھانے کا جواز پیش کر کے تائیوان کے اردگرد کی صورتحال تشویشناک بنا رہا ہے۔

  • جوہری توانائی: امریکا کی سعودی عرب کو پیشکش

    جوہری توانائی: امریکا کی سعودی عرب کو پیشکش

    ریاض: امریکا نے سعودی عرب کو توانائی کے جوہری منصوبے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سویلین جوہری پروگرام تیار کر رہا ہے، اور اس میں تیکنیکی معاونت کے لیے بولی لگانے والوں ممالک میں امریکا کو ترجیح دی جائے گی۔

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ گزشتہ روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ کچھ اور ممالک بھی بولی لگا رہے ہیں، اور ہم دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنا پروگرام وضع کرنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا امریکا کے ساتھ بعض امور پر ہمارے اختلافات ہیں، لیکن ہم ایک ایسا طریق کار تلاش کرنے پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے ہم سویلین جوہری ٹیکنالوجی پر مل کر کام کر سکیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے پاس موجود یورینیم کو افزودہ کرنے اور پھر ایندھن فروخت کرنے کے لیے امریکی ٹیکنالوجی کی درخواست کی ہے، بصورت دیگر وہ مدد کے لیے چین، روس یا فرانس کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔

  • پاکستانی سائنس دانوں کی کارکردگی، جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے 3 ایوارڈز دے دیے

    پاکستانی سائنس دانوں کی کارکردگی، جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے 3 ایوارڈز دے دیے

    اسلام آباد: پاکستانی سائنس دانوں کی کارکردگی پر جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے 3 ایوارڈز پاکستان کے نام کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زرعی سائنس دانوں کو 3 ایوارڈز دے دیے ہیں۔

    عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی نے پاکستانی زرعی سائنس دانوں کو زرعی تحقیق کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈز سے نوازا، یہ ایوارڈز پلانٹ میوٹیشن بریڈنگ اور بائیو ٹیکنالوجیز میں اہم کامیابیوں پر دیے گئے۔

    ایوارڈز کے لیے اٹامک انرجی کے ایگری کلچر ریسرچ سینٹر ’نیو کلیئر انسٹی ٹیوٹ ایگری کلچر‘ کو منتخب کیا گیا، پی اے ای سی کے محمد کاشف ریاض خان کو ینگ سائنس دان ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

    نمایاں اچیومنٹ ایوارڈ منظور حسین، کاشف ریاض، سجاد حیدر، حافظ ممتاز حسین اور نیاب کے اللہ دتہ کو دیا گیا۔

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایوارڈز ادارے کے معیاری تحقیق، تکنیکی مہارت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ چیئرمین پی اے ای سی نے زرعی تحقیق میں کامیابیوں پر سائنس دانوں کو مبارک باد بھی دی۔

  • جوہری توانائی، ایران کا بڑا اعلان

    جوہری توانائی، ایران کا بڑا اعلان

    تہران: ایران نے یورینیم کی افزودگی میں 20 فی صد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے کا کہنا ہے کہ ایران نے یورینیم کی 20 فی صد افزودگی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو این نیوکلیئر واچ ڈاگ نے کہا ہے کہ انھیں ایران نے اطلاع دی ہے کہ وہ غیر آبادی والے گاؤں فورڈو میں 20 فی صد یورینیم کی افزودگی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

    اس سلسلے میں ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے بھی ایک ٹویٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنے بورڈ آف گورنرز اور سلامتی کونسل کو خبر دی ہے کہ ایران فورڈو کے زیر زمین تنصیبات میں یورینیم کی افزودگي کی سطح بیس فی صد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    ایران کا ایٹمی سائنسدان کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنیکا کا دعویٰ

    اولیانوف کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عموماً اس طرح کی خفیہ رپورٹس دس منٹ میں میڈیا میں لیک ہو جاتی ہیں لیکن آج یہ بات دو گھنٹے میں سامنے آئی۔

    واضح رہے کہ ایران کے بڑے نیوکلیئر سائنس دان کے قتل کے بعد گزشتہ ماہ ایک قانون منظور کیا گیا تھا، یورینیم افزودگی کا یہ اعلان اس قدم کے بعد سامنے آیا ہے۔

    بیس فی صد اضافے کی یہ سطح وہ ہے جو ایران نے 2015 کے معاہدے سے قبل حاصل کی تھی، افزودگی کا یہ عمل فورڈو سائٹ میں عمل میں لایا جائے گا جو ایک پہاڑ کے نیچے بنی ہوئی ہے۔

    ایران حال ہی میں واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی کے نتیجے میں کئی بار اعلان کر چکا ہے کہ وہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معاہدے کی مزید خلاف ورزی کرے گا۔