Tag: جوہری حملہ

  • امریکا نے جوہری حملوں کے حوالے سے شمالی کوریا کو خبردار کردیا

    امریکا نے جوہری حملوں کے حوالے سے شمالی کوریا کو خبردار کردیا

    امریکا نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اس کے یا اتحادیوں کیخلاف کوئی بھی جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا اور اس کے نتیجے میں کم جونگ کی حکومت کا خاتمہ ہو جائےگا۔

    ہفتے کو امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکا ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کیخلاف کسی بھی جوہری حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

    امریکا اور کوریا نیوکلیئر کنسلٹیٹو گروپ کا اہم اجلاس جمعہ کو واشنگٹن میں منعقد ہوا تھا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا اگلے سال کے وسط تک جوہری دفاعی حکمت عملی پر مشترکہ منصوبہ بنارہے ہیں۔

    اس حکمت عملی کے تحت شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے لیے ایک مربوط نظام قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

    واشنگٹن اور سیول نے اگلے سال تک ایک جامع رہنما منصوبہ بندی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پیانگ یانگ کی جانب سے جوہری حملے کے خطرے کو مل کر روکا جاسکے اور اس کا جواب دیا جاسکے۔

    یونہاپ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا اگلے سال کی مشترکہ فوجی مشقوں میں جوہری آپریشن کی مشقیں بھی شامل کرسکتے ہیں۔

    کم نے جمعہ کو کہا تھا کہ شمالی کوریا اس ماہ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کر سکتا ہے، جو اپنی رینج سے قطع نظر جوہری صلاحیت کا مالک ہے کیونکہ یہ جوہری وار ہیڈ لے جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایسے بیلسٹک میزائلوں کی ایک رینج تیار کی گئی ہے اور ان کا تجربہ کیا گیا ہے جو جنوبی کوریا، جاپان اور امریکی سرزمین پر اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

  • شمالی کوریا امریکی حملے کےجواب میں جوہری حملے کےلیےتیار

    شمالی کوریا امریکی حملے کےجواب میں جوہری حملے کےلیےتیار

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نےامریکہ کوخبردارکیاہےکہ وہ امریکہ کی جانب سے کیےجانےوالے حملے کےجواب میں جوہری حملے کے لیےتیارہے۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کےبانی صدر کم ال سنگ کی 105 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کےموقع پرشمالی کوریا نے امریکہ کو تبیہ کی ہےکہ وہ امریکہ کےحملے لیے تیارہے۔

    شمالی کوریا کےعسکری حکام نےبیان میں کہا ہے’ہم جنگ کا جواب جنگ سے دینے کے لیے تیار ہیں۔اگر ہم پر نیوکلیئرحملہ کیا گیا تو ہم اپنے انداز سے ایٹمی حملہ کرکے جواب دینےکو تیارہیں۔’

    خیال رہےکہ شمالی کوریا نےپریڈ میں پہلی بار بیلسٹک میزائل کی نمائش کی جو آبدوز سے لانچ کیےجانے والے میزائل سے مشابہت رکھتا ہے۔اس میزائل میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی ہے۔


    شمالی کوریا کےحوالے سےکشیدگی بڑھ رہی ہے‘چین


    یاد رہےکہ اس سے قبل چین نےخبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کےحوالے سے کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ‘کسی بھی وقت لڑائی چھڑ سکتی ہے۔

    چینی وزیرخارجہ وانگ یی کاکہناہےکہ شمالی کوریاکے حوالے سے اگرجنگ شروع ہوئی تواس میں جیت کسی کی نہیں ہوسکتی۔


    ٹرمپ کا شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کا عندیہ


    واضح رہےکہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر میزائل حملوں کے بعد شمالی کوریا کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیاتھا۔