Tag: جوہری دھماکوں

  • وزیراعظم شہباز شریف  کی پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سلور جوبلی پر قوم کو مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سلور جوبلی پر قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سلور جوبلی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو ، نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سلورجوبلی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا چاغی کےپہاڑوں میں نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی جاری ہے، دفاع پاکستان کایہ تمغہ بلوچستان کی دھرتی کےسینے پر سجا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ آزادی، خودمختاری، دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اظہاردن ہے، پروگرام کےمعمارذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش اور عظیم محب وطن نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نوازشریف نے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جوہری پروگرام پروان چڑھانے والا ہر فرد لائق تحسین ہے، مسلح افواج کی جوہری پروگرام کیلئےخدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس ادارے نےقومی سلامتی ودفاع کیلئےاہم کردار اداکیا۔

    شہباز شریف نے امحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرعبدالقدیرخان نےتمام عمر پاکستان کے دفاع پر وار دی، ہم اپنے اِن تمام محسنوں کو بھول نہیں سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے اتحاد، یکجہتی اور ایک ہونے کا دن ہے، اتحاد،محنت اوریقین کامل سے پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ  1988میں آج کےدن نواز شریف کی قیادت میں دلیرانہ فیصلہ کیاگیا، تمام تر دباؤ کومسترد کرکے پاکستان کو دنیا کی ایٹمی طاقت بنادیا، اب ہم ملک کومعاشی طاقت میں تبدیل کرنے کا عزم کرچکے ہیں، لوگوں کامشکور ہوں جنہوں نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد کی۔

  • حکومت کا جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر دس روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ

    حکومت کا جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر دس روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے جوہری دھماکوں کے24 سال مکمل ہونے پر دس روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کرلیا، قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کی مناسبت سے "نہ جھکے تھے، نہ جھکیں گے” کا عنوان جاری کردیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری دھماکوں کے 24 سال ہونے پر 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی طرز پر یوم تکبیر قومی جذبے سےمنایا جائے۔

    یوم تکبیر کے موقع پر وفاق، صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور جی بی حکومتوں تقریبات کے انعقاد کی ہدایت کردی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پر قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا ، 28 مئی قومی مفادات کی خاطر کبھی نہ جھکنے کی عظیم تاریخ کا دن ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک ایٹمی قوت بنایا، اب معاشی قوت بنائیں گے، وفاقی، صوبائی اورضلعی سطح پر یوم تکبیر کی تقریبات منعقد کی جائیں گی،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ طلبااور نوجوانوں کو خاص طور پر ان تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا، وزیراعظم نے تمام طبقات سے قومی دن جذبے سے منانےکی اپیل کی ہے۔