Tag: جوہری مواد

  • ایران توانائی کے استعمال کے لیے جوہری مواد سے کام لے سکتا ہے، مارکو روبیو

    ایران توانائی کے استعمال کے لیے جوہری مواد سے کام لے سکتا ہے، مارکو روبیو

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران توانائی کے استعمال کے لیے جوہری مواد استعمال کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سینٹ امور خارجہ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر سینیٹرز نے ان سے امور خارجہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی پر سخت سوالات کیے۔

    سینیٹر نے پوچھا کہ ایران سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی کیا پالیسی ہے؟ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ایران توانائی کے استعمال کے لیے جوہری مواد استعمال کر سکتا ہے، اس کے لیے بھی ضوابط مقرر ہیں۔


    غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی، مارکو روبیو


    انھوں نے واضح کیا کہ خطے میں موجود دوسرے ممالک کو بھی ایران کے جوہری پروگرام پر خدشات ہیں، صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیے جائیں گے۔

    مارکو روبیو نے کہا ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے انھیں خوش حالی اور ترقی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات کی توجہ جوہری پروگرام ہے، اس پر کوئی بھی معاہدہ ہونے سے پہلے تمام پابندیاں برقرار رہیں گی۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران خطے میں مسلح گروہوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، یورپ بھی ایران پر اضافی پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے۔

  • جوہری مواد اورہتھیاروں کے تحفظ کیلئے پاکستانی  اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی

    جوہری مواد اورہتھیاروں کے تحفظ کیلئے پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی

    اسلام آباد : پاکستان کی جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے لگی، این ٹی آئی انڈیکس کی رینکنگ میں پاکستان کی 7 پوائنٹس کے ساتھ بہتری آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جوہری مواد اور ہتھیاروں کے تحفظ کیلئے پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پزیرائی ہوئی، ایٹمی ہتھیاروں کےتحفظ سےمتعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی نمایاں بہتری آئی ہے۔

    این ٹی آئی انڈیکس کی رینکنگ میں پاکستان کی 7 پوائنٹس کے ساتھ بہتری آئی ہے،جس کہ بعد عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی بہتری دوسرے نمبر پرہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے ، جس کے مطابق پاکستان جوہری ہتھیاروں کے تحفظ اور سیکیورٹی اینڈ کنٹرول کےاقدامات میں بہتری لایا ہے اور اپنے جوہری پروگرام کی اندرونی خطرات سے حفاظت بہتر بنا کر قواعد و ضوابط میں بہت بڑی تبدیلی کی ہے، سلامتی اور کنٹرول کے معاملے میں پاکستان کی بہتری اہم ہے، پاکستان نے سائبر سیکیورٹی کے نئے ضوابط منظور کئے۔

    دوسری جانب نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس رپورٹ میں پاکستان اوربھارت میں موازنہ کیا گیا ہے، اس کے مطابق پروگرام کے تحفظ سے متعلق درجہ بندی میں پاکستان33 اوربھارت 38 ویں نمبرپر ہے۔

    انڈیکس رپورٹ کے مطابق اثاثوں کے تحفظ سے متعلق درجہ بندی میں پاکستان کا انیسواں اور بھارت بیسواں نمبر ہے جبکہ تنصیبات کے تحفظ کے لحاظ سے پاکستان پوائنٹس میں بھارت سے آگے ہیں ، بھارت کے اکتالیس کے مقابلے میں پاکستان کےسینتالیس پوائنٹس ہیں۔

  • محفوظ جوہری مواد رکھنے والے ملکوں میں پاکستان کا بائیسواں نمبر

    محفوظ جوہری مواد رکھنے والے ملکوں میں پاکستان کا بائیسواں نمبر

    جوہری مواد اور ہتھیاروں کو محفوظ طریقے سے رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی، پاکستان کا فہرست میں نمبر بائیسواں ہے۔

    امریکا کی غیر سرکاری تنظیم نیوکلئیر تھریٹ انشی ایٹیوکی جانب سے جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر بائیسواں ہے، پاکستان نے جوہری مواد کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار کو مزید بہتر کیا ہے اوراپنی رینکنگ تین درجے بہتر کی ہے۔

    آسٹریلیا جوہری مواد محفوظ رکھنے والے ملکوں میں پہلے، بلیجیم اور کینیڈا دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، امریکا اور برطانیہ مشترکہ طور پر گیارویں نمبر پر ہیں، دوہزار بارہ سے اب تک جوہری مواد رکھنے والے ملکوں کی تعداد بتیس سے کم ہوکر پچیس ہوگئی ہے۔

    جن سات ممالک نے ایٹمی مواد مکمل طور پر ختم کردئیے ہیں، ان میں آسٹریا، چیک ری پبلک، ویتنام،ہنگری، میکسیکو، سوئیڈن،یوکرین شامل ہیں۔