Tag: جوہری پلانٹس، پن بجلی پلانٹس

  • رواں مالی سال 2 ہزار 91ا رب روپے کی کیسپٹی پیمنٹس کا تخمینہ

    رواں مالی سال 2 ہزار 91ا رب روپے کی کیسپٹی پیمنٹس کا تخمینہ

    اسلام آباد: حکومت نے رواں مالی سال کے لیے کیسپٹی پیمنٹس کا تخمینہ لگالیا، جس میں جوہری پلانٹس، پن بجلی پلانٹس اور ایل این جی پاورپلانٹس دیگر پلانٹس شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال 2 ہزار 91ا رب روپے کی کیسپٹی پیمنٹس کا تخمینہ لگا دیا

    جوہری پلانٹس کو سب سے زیادہ 465 ارب 70 کروڑ اور پن بجلی پلانٹس کی کیپسٹی پیمنٹس کا تخمینہ 446 ارب40 کروڑ کی کیسپٹی پیمنٹس کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    درآمدی کوئلے کے پاورپلانٹس کیلئے 395ارب40 کروڑ روپے اور تھرکول پاور پلانٹس کیلئے 256ارب روپے کا تخمینہ ہے۔

    ایل این جی پاورپلانٹس کیلئے تخمینہ168ارب روپے ، ہواسےبجلی پیدا کرنےوالےپاور پلانٹس کیلئے 168ارب اور ہواسےبجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کیلئے تخمینہ168ارب لگایا گیا ہے۔

    گیس کے پاور پلانٹس کیلئے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں61 ارب21 کروڑروپے ، سولرپاورپلانٹس کیلئے کیپسٹی پیمنٹس کا تخمینہ41ارب63 کروڑ روپے اور گنےکی پھوک والےپلانٹس کیلئے کیپسٹی پیمنٹس کا تخمینہ 6 ارب 90کروڑروپے ہے۔