Tag: جوہر ٹاؤن دھماکے

  • جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا،  بھارتی ایجنسی را اورافغان این ڈی ایس کے ملوث ہونے انکشاف

    جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا، بھارتی ایجنسی را اورافغان این ڈی ایس کے ملوث ہونے انکشاف

    لاہور : جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے پیچھے بھارتی ایجنسی را اورافغان این ڈی ایس کا ہاتھ بتایا گیا ہے‌۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا ، سی ٹی ڈی نےلاہور،کراچی، جھنگ اور راولپنڈی سےملزمان کا سراغ لگایا، دھماکے کے پیچھے بھارتی ایجنسی را اورافغان این ڈی ایس کا ہاتھ بتایاگیاہے، دھماکے کا مقصد ایف اے ٹی ایف اجلاس متاثر کرنا تھا۔

    وزیر اعلی پنجاب پریس کانفرنس میں جوہر ٹاؤن دھماکے کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سانحہ جوہر ٹاؤن کے مرکزی ملزمان گرفتارکرلئےگئے، جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دہشت گردوں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو سراہا۔

    اجلاس میں گاڑیاں جوہرٹاؤن پہنچنے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، جس کے بعد عثمان بزدار نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اہم پریس کانفرنس میں کارروائیوں اور گرفتاریوں سےمتعلق آگاہ کریں گے ، پریس کانفرنس میں وزیر قانون پنجاب،چیف سیکرٹری، ودیگرشریک ہوں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کو جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش

    وزیراعلیٰ پنجاب کو جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش

    لاہور : وزیراعلیٰ عثمان پنجاب بزدار کو جوہر ٹاؤن دھماکے سےمتعلق رپورٹ پیش کردی گئی ، جس کے بعد عثمان بزدار نے تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سفاک درندے کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں امن وامان کی صورتحال اور جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوجوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس پر عثمان بزدار نے تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا واقعے میں ملوث دہشت گرد قرارواقعی سزاکے حقدار ہیں اور سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکےکےذمہ دار،سہولتکارعبرتناک انجام سےبچ نہیں پائیں گے ، پنجاب پولیس نےپہلےبھی ہائی پروفائل کیس حل کیے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کومزیدتیزی سےآگےبڑھائیں۔

    انھوں نے پولیس پٹرولنگ کوبڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کےجان ومال کےتحفظ کےلئےہرضروری اقدام اٹھایاجائے، امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی سےفرائض سرانجام دے۔

  • جوہرٹاؤن دھماکا: حملے سے قبل پولیس کی جانب سے ممکنہ گاڑی کی تلاشی لئے جانے کا انکشاف

    جوہرٹاؤن دھماکا: حملے سے قبل پولیس کی جانب سے ممکنہ گاڑی کی تلاشی لئے جانے کا انکشاف

    لاہور : جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی ممکنہ گاڑی کی پولیس کی جانب سے تلاشی لئے جانے کا انکشاف سامنے آیا تاہم اہلکاربارود سے بھری گاڑی کو روکنے کے باوجود مواد کا سراغ نہ لگا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات جاری ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی ممکنہ گاڑی براستہ موٹر وے لاہورمیں داخل ہوئی، 9بجکر40منٹ پرگاڑی کو بابو صابوناکے پر سیکیورٹی اہلکار نے تلاشی کے لیے روکا اور دستاویزات کی جانچ کے بعد گاڑی کوروانہ کردیا گیا۔

    ذرائع نے کہا کہ ناکے پر اہلکاربارود سے بھری گاڑی کو روکنے کے باوجود مواد کا سراغ نہ لگا سکے ، سی ٹی ڈی نےبابوصابوناکے پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کوشامل تفتیش کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گاڑی پیٹر ڈیوڈ پال کےزیراستعمال رہی ہے، ڈیوڈ پیٹر پال کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جہازکےاندرسے حراست میں لیا گیا، ڈیوڈ پیٹر دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہوسکتا ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیوڈپیٹرکراچی کارہائشی ہے، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز جوہرٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگا لیا گیا تھا ، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی11سال قبل گوجرانوالہ سےچھینی گئی تھی۔ گاڑی ایل ای بی9928چھیننے کا مقدمہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج ہے، پولیس نےگاڑی کا مقدمہ حافظ آباد کے رہائشی شکیل کے بیان پر درج کیا تھا۔

    گاڑی کے مالک شکیل نے ڈرائیور منظور کو دوست کو گاڑی دینے کے لیے بھیجا تھا ، جہاں 29نومبر2010کو صبح پونے10بجے3ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی تھی۔

    واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔

  • جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا

    جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا

    لاہور : جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ، مالک جہاز کے ذریعے کراچی جانے کی کوشش کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن دھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، دھماکے میں استعمال گاڑی کے مالک کو حساس ادارے نے حراست میں لے لیا ، گوجرانوالہ کارہائشی گاڑی کا مالک جہازکےذریعےکراچی جانے کی کوشش کررہا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیاگیا اور تفتیش کےلئےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے۔

    گذشتہ روز جوہرٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگا لیا گیا تھا ، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی11سال قبل گوجرانوالہ سےچھینی گئی تھی۔ گاڑی ایل ای بی9928چھیننے کا مقدمہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج ہے، پولیس نےگاڑی کا مقدمہ حافظ آباد کے رہائشی شکیل کے بیان پر درج کیا تھا۔

    گاڑی کے مالک شکیل نے ڈرائیور منظور کو دوست کو گاڑی دینے کے لیے بھیجا تھا ، جہاں 29نومبر2010کو صبح پونے10بجے3ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی تھی۔

    واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔