Tag: جوہی چائولہ

  • عامر خان دورانِ شوٹنگ کیا دلچسپ حرکات کرتے تھے، جوہی نے بتا دیا

    عامر خان دورانِ شوٹنگ کیا دلچسپ حرکات کرتے تھے، جوہی نے بتا دیا

    جوہی چاؤلہ اور عامر کی فلم ’’ہم ہیں راہی پیار کے‘‘ 90 کی دہائی کی چند یادگار فلموں میں سے ایک ہے، مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے 30 سال مکمل ہونے پر جوہی چائولہ نے فلم کے ہیرو عامر خان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    ایک انٹریو کے دوران جوہی چاؤلہ نے بتایا کہ پوری فلم کی شوٹنگ کے دوران عامر خان نے مزاحیہ چہرہ بنا رکھا تھا اور ہنسی مذاق بھی کرتے رہتے تھے، جس کا مقصد یہ تھا کہ فلم کو بھرپور مزاحیہ انداز میں پیش کیا جاسکے۔

    جوہی نے بتایا کہ ایک سین کے دوران عامر نے مجھے مشورہ دیا کہ دوڑنے سے پہلے اچھلو تاکہ سین میں ایک مزاحیہ عنصر آجائے اور میں نے ایسا ہی کیا۔

    اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے ’’ہم ہیں راہی پیار کے‘‘ میں کافی محنت سے کام کیا تھا، عامر کے والد طاہر حسین کی جانب سے پروڈیوس کی گئی فلم میں انھوں نے اداکاری سے لے کر فلم کی ایڈیٹنگ تک سب کے لیے بہت جاںفشانی سے کام کیا۔

    اداکارہ کے مطابق عامر کے مشوروں نے فلم میں ان کی کافی مدد کی اور عامر خان کا اس فلم کو کامیاب بنانے کے لیے بڑا کردار رہا۔

    واضح رہے کہ 1993 میں ریلیز ہونے والی مووی اس سال کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک تھی جبکہ فلم کو نیشنل فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔