Tag: جویریہ سعود

  • جویریہ سعود نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا، تصاویر وائرل

    جویریہ سعود نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب پہنے مختلف تصاویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔

    تصاویر میں اداکارہ کو اولیو گرین عبائے اور سنہرے حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے تصاویر میں جویریہ سعود بھرپور میک اپ میں نظر آ رہی ہیں۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے اور میں پُرجوش ہوں کہ یہ مجھے کہاں لے جائے گا، خدا کرے کہ یہ راستہ میرے لیے ترقی، سیکھنے کا موقع، کامیابی اور خوشیاں لائے۔ آمین۔‘

    جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا جس کا اظہار صارفین نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ہے۔

    تاہم اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کرکے صارفین کی مشکلات حل کر دی اور نئے انداز کی وضاحت بھی دے دی۔

    جویریہ سعود نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بدلا ہوا یہ انداز میرے آنے والے نئے ڈرامے کے لیے ہے۔

  • ’پانی باتیں سنتا ہے‘ جویریہ سعود کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

    ’پانی باتیں سنتا ہے‘ جویریہ سعود کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود کی رمضان شو میں پانی سے متعلق کہی گئی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    جویریہ سعود اس سال نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں، وہ اپنے شو میں موسیقی، اداکاری اور کھیل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کرتی رہتی ہیں۔

    حال ہی میں ان کے شو میں ایمن خان نے شرکت کی جہاں انہوں نے کھانا تیار کرنے کی بات پر کہا کہ ہر کسی کے کھانے بنانے میں اس لیے فرق ہوتا ہے، کیوں کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں۔

    اداکارہ ایمن خان نے شو میں گفتگو میں کہا کہ میرے گھر میں کھانا تیار کرنے کے لیے ملازمہ موجود ہے لیکن جب بھی میں کھانا تیار کرتی ہوں تو میرے شوہر منیب بٹ فورا پہچان لیتے ہیں کہ کھانا کس نے بنایا ہے۔

    ان کی بات کے دوران جویریہ سعود نے کہا کہ کھانا بنانے میں اس لیے فرق ہوجاتا ہے، کیوں کہ جس پانی سے ہم کھانا بناتے ہیں، وہ ہماری باتیں سنتا ہے، پھر ہماری باتوں کے مطابق ہی کھانے میں ذائقہ ہوجاتا ہے۔

    جویریہ سعود نے اپنی بات کی دلیل میں کہا کہ جاپانی سائنس دان کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ پانی میں جذبات ہوتے ہیں، وہ انسان کی باتیں بھی سنتا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جاپانی سائنس دان نے تجربے کے لیے دو بوتلوں میں پانی ڈال کر ان کے سامنے الگ الگ قسم کی باتیں کیں اور پھر بوتلوں میں موجود پانی کو جانچا۔

    جویریہ سعود نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد جاپانی سائنس دان نے دیکھا کہ جس پانی کی بوتل کے سامنے انہوں نے منفی اور خراب باتیں کی تھیں، اس بوتل کا پانی خراب ہوچکا تھا جبکہ جس بوتل کے سامنے اچھی باتیں کی تھیں، اس کا پانی ویسا ہی تھا۔

    اداکارہ جویریہ نے مزید بتایا کہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں، وہ انسان کی باتیں سنتا ہے اور جس وقت کھانا تیار کرتے وقت جو شخص جیسے جذبات اور الفاظ کہے گا، کھانا بھی اسی طرح ہی بنے گا۔

    جویریہ کی بات پر اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ شاید اسی لیے ہی کہا جاتا ہے کہ ماں کے تیار کردہ کھانے جیسا ذائقہ کسی کا نہیں ہو سکتا۔

  • جویریہ سعود نے مفت میں انٹرویو دینے سے انکار کردیا

    جویریہ سعود نے مفت میں انٹرویو دینے سے انکار کردیا

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے پوڈ کاسٹ اور ٹی وی چینلز پر مفت میں انٹرویو دینے سے انکار کردیا ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے پوسٹ میں پوڈ کاسٹ اور ٹی وی چینلز کو مفت میں انٹرویو نہ دینے کی وجہ بیان کی۔

    جویریہ نے لکھا کہ ہر کوئی مجھ سے پوڈ کاسٹ اور انٹرویوز کے بارے میں پوچھ رہا ہے لیکن ان کے لیے میرا جواب ہے کہ میں مفت انٹرویو دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد کو مونوٹائز کرتے ہیں اس لیے میں معاوضہ لے کر کام کرنا چاہوں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں سے گفتگو کرتی ہوں اور وہاں ان کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے موجود ہوتی ہوں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں جویریہ سعود نے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں عذرا کر مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ان کے حقیقی شوہر سعود قاسمی نے انجام دیا تھا۔

    بے بی باجی کی بہوئیں کی دیگر کاسٹ میں جنید جمشید نیازی، طوبیٰ انور، سنیتا مارشل، حسن احمد، افضل خان ریمبو، رمہا احمد، فضل حسین ودیگر شامل تھے۔

  • ڈرامہ ’بے بی باجی‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    ڈرامہ ’بے بی باجی‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    ناظرین کا انتظار ختم ہوا، اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈارمہ سیریل بے بی باجی کے سیزن 2 کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے ’بے بی باجی‘ سیزن 2 کے سیٹ سے مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس ڈرامے کے تمام پرانے کاسٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں اداکار سعود قاسمی، جویریہ سعود، جنید نیازی، فضل حسین، سیدہ طوبیٰ اور حسن احمد کو دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی بی ٹی ایس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ”بے بی باجی“ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ 2023 میں نشر ہوا جس میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ’بے بی باجی‘ کی کہانی خاندان کے ارد گرد گھومتی تھی، جس میں خاندان کے اندر ہونے والے روز مرہ کے مسائل کو حقیقی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    ’ بے بی باجی‘ کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی تھی جبکہ تحسین خان نے اس کی ہدایات دی تھیں اور دوسرے سیزن کو بھی انہوں نے ہی مکمل کیا ہے۔

  • میرے دل میں انڈسٹری کے لوگوں کے راز ہیں: جویریہ سعود

    میرے دل میں انڈسٹری کے لوگوں کے راز ہیں: جویریہ سعود

    پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے شو میں دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں ’عذرا‘ کا منفی کردار نبھانے والی جویریہ سعود نے اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس اسپیشل شو’ ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہوسٹ وسیم بدامی بدامی کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے۔

    گیم میں ہاں اور ناں کا جواب دینا تھا، ہوسٹ نے سوال کیا کہ ’آپ کے دل میں انڈسٹری کے لوگوں کے راز ہیں‘ جس پر جویریہ سعود نے کہا کہ ہاں بہت سے لوگوں کے راز ہیں۔

    جویریہ سعود نے کہا کہ ’سن لو سب لوگ، مجھ سے سب بچ کے رہنا میں سارے راز کھول دوں گی، ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’میں صرف ٹی وی پر زیادہ بولتی ہوں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی کی کاسٹ میں ثمینہ احمد، منور سعید، جویریہ سعود، سعود قاسمی، جنید جمشید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف، فائزہ خان ودیگر شامل تھیں۔

    ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے تھے۔

  • جویریہ سعود نے ماضی کی سنہری یادیں شیئر کر دیں

    جویریہ سعود نے ماضی کی سنہری یادیں شیئر کر دیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ و ماڈل جویریہ سعود نے اپنی ماضی کی حسین تصاویر شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویرہ سعود نے اپنی جوانی کی چند تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ماضی کے سنہرے دور کی تصاویر شیئر کرنے پر اپنی دوست کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ جویریہ سعود کی یہ تمام تصویر ڈائجسٹ کے سرورق پر موجود ہیں جو کہ ماضی میں کسی بھی اداکارہ کیلئے بہت بڑی کامیابی سمجھی جاتی تھی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ جویریہ سعود 1993 میں بطور نعت خواں ٹی وی پر دکھائی دیں اس کے بعد سن 1995 میں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

    انہوں نے  ٹیپو سلطان، دی ٹائیگر لارڈ، منزلیں، پیا کا گھر پیارا لگے، کالی آنکھیں، ماں ، تھوڑی خوشی تھوڑا غم جیسے کئی ایک ان گنت ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    اس کے علاوہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں جویریہ سعود نے ’عذرا‘ کا کردار ادا کیا تھا دیگر اداکاروں میں سعود قاسمی، حسن احمد، سنیتا مارشل، طوبیٰ انور، جنید جمشید نیازی، فائزہ خان، فضل حسین، عینا آصف، منور سعید، ثمینہ احمد ودیگر شامل ہیں۔

    بے بی باجی کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے۔

  • جلد کی خوبصورتی کیلئے جویریہ سعود نے آزمودہ نسخہ بتادیا

    جلد کی خوبصورتی کیلئے جویریہ سعود نے آزمودہ نسخہ بتادیا

    کراچی : موسم سرما میں خشکی کی وجہ سے خواتین کو جلد کے مسائل درپیش رہتے ہیں، ایسے میں صابن اور پانی کے استعمال سے جلد مزید خشک ہوجاتی ہے، کئی مرتبہ خشکی اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ جلد پھٹنا شروع ہوجاتی ہے۔

    خواتین کے اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے اپنا آزمودہ گھریلو نسخہ بنا کر ناظرین سے شیئر کیا اور اس کے فوائد بھی بتائے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نسخہ ہمارے گھر گزشتہ کئی سال سے استعمال کیا جارہا ہے جب میں چھوٹی تھی تو میری خالا اور پھوپھیاں یہی نسخہ استعمال کرتی تھیں۔

     پرکشش جلد

    جویریہ نے بتایا کہ آدھا چمچ خشخاش، ایک چٹکی ہلدی، ایک چمچ دودھ کی بالائی اور لیموں کا رس چار سے پانچ قطرے لیں اور ان چاروں چیزوں کا پیسٹ بنالیں اور اس کو چہرے پر اچھی طرح لگا کر رگڑیں۔ اس کا اتنا بہترین رزلٹ آئے گا کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔

    جویریہ سعود کا مزید کہنا تھا کہ جس لوگوں کا رنگ باہر دھوپ میں پھرنے سے خراب کا کالا ہوجاتا ہے یہ نسخہ ان کیلیے بھی لاجواب ہے۔

  • ’عذرا نے راز فاش کردیا‘

    ’عذرا نے راز فاش کردیا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں عذرا نے اسما کا راز فاش کردیا۔

    ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ واصف اور فرحت کی منگنی کی تقریب میں عذرا، اسما کا راز سب کو بتادیتی ہیں۔‘

    بے بی باجی ہونے والی بہو فرحت سے سب کا تعارف کرواتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’عذرا اور ابو سے تو پہلے تم مل چکی ہو یہ تمہاری چھوٹی جیٹھانی اسما ہے۔‘

    یہ سن کر عذرا فوراً بولتی ہیں کہ ’ارے امی آپ کو کیا ہوگیا ہے یہ دونوں تو پہلے مل چکی ہیں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’اسما تم نے امی کو نہیں بتایا اس دن کھانے پر فرحت بھی تمہارے ساتھ گئی تھی۔‘

    اسما، عذرا کی طرف دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ لیکن عذرا مزید کہتی ہیں کہ ’ولید، واصف، فرحت، اسما، سمن سب ساتھ ہی ہی تو تھے امی آپ کو یہ بات نہیں پتا۔‘

    بے بی باجی بات بناتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مجھے معلوم ہے بس ذہن سے نکل گیا تھا۔‘ اس پر عذرا کہتی ہیں کہ ’آپ کی یادداشت کو کیا ہوگیا ہے آپ تو سالوں پرانی باتیں یاد رکھتی ہیں لیکن یہ ذہن سے کیسے نکل گیا۔‘

    وہ کہتی ہیں کہ ’کبھی کبھی عذرا ایسا ہوجاتا ہے۔‘ عذرا کہتی ہیں کہ ’میں سمجھ گئی۔‘

    کیا عذرا ساس کی نظر میں اسما کو گرانا چاہتی ہیں؟ کیا عذرا اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گی؟ یہ جانے کے لیے بے بی باجی کی اگلی قسط دیکھیں۔

  • جویریہ سعود نے ’بے بی باجی‘ میں عذرا کے کردار سے دل جیت لیے

    جویریہ سعود نے ’بے بی باجی‘ میں عذرا کے کردار سے دل جیت لیے

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ جویریہ سعود نے ’بے بی باجی‘ میں عذرا کا منفی کردار نبھا کر دل جیت لیے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر فیملی ڈرامہ کی پہلی قسط 23 مئی کو نشر کی گئی جس میں مداح جویریہ سعود کے کردار کو بہت پسند کررہے ہیں، وہ عذرا گھر کی بڑی بہو کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ہر وقت گھر والوں کی بات پر اعتراض کرتے دکھایا گیا ہے۔

    عذرا کبھی خاموش نہیں رہتی، کھانا پسند کرتی ہے، جب اس کی حرکات کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو وہ بہت ڈرامے کے ساتھ ردعمل کا اظہار کرتی ہے۔

    اپنی بھابھی کے لیے مناسب میچ تلاش کرنے کے لیے اس کا دورہ ہو یا اس کی ساس سے لڑائی ہو یا کھانے کے لیے اس کی محبت، عذرا بلند آواز میں بات کرتی ہیں اور اپنے رویے پر پشیماں بھی نہیں ہیں۔

    وہ خود کو گھر کی بڑی بہو کے طور پر بیان کرنا پسند کرتی ہے لیکن باورچی خانے میں کام کرنے سے نفرت کرتی ہے، وہ جاننا چاہتی ہے کہ گھر کا ہر فرد کیا کر رہا ہے اور یہ سب کچھ کیسے حاصل کرنا ہے۔

    تاہم، عذرا کے کردار کے منفی پہلو بھی ہیں جیسا کہ خود کو ثابت کرنے کی کوشش میں وہ کبھی کبھی دل توڑ دیتی ہے، دوسروں کو برا بھلا کہتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنی بیٹی کو گھر میں جاسوسی کی تربیت دے رہی ہے۔

    اس کردار میں جویریہ سعود کی اداکاری کی بہت سی خوبیاں ہیں، وہ ان سب کو اسکرین پر اتنی مہارت کے ساتھ لانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

    یوٹیوب کے تبصرے ہوں یا سوشل میڈیا پر ڈرامے کے جائزے، ہر کوئی جویریہ سعود کے بہو کے کردار کی تعریف کررہا ہے جو بیک وقت ولن اور دلچسپ خاتون ہیں۔

    کچھ ناظرین اسے ٹی وی پر دیکھی جانے والی "سب سے پیاری ولن” کہہ رہے ہیں، کچھ اسے "سال کی بہو” قرار دے رہے ہیں اور کچھ صرف اس سے نفرت کر رہے ہیں لیکن کسی کو اس میں کوئی شک نہیں کہ "بے بی باجی” میں عذرا کے طور پر جویریہ سعود کی پرفارمنس بالکل درست ہے۔

    ‘بے بی باجی’ جو ایک متوسط طبقے کے خاندان کی کہانی کے گرد گھومتی ہے، اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر روز شام 7 بجے نشر ہوتی ہے۔ جویریہ سعود اور ثمینہ احمد کے علاوہ اسٹار کاسٹ میں تجربہ کار اداکار منور سعید، سعود قاسمی، حسن احمد، سنیتا مارشل، طوبیٰ انور، عینا آصف اور جنید جمشید نیازی شامل ہیں۔

  • ’اب ہم ہاں سنیں گے‘ سعود رشتے کیلیے کسے ساتھ لائے تھے؟ جویریہ نے بتادیا

    ’اب ہم ہاں سنیں گے‘ سعود رشتے کیلیے کسے ساتھ لائے تھے؟ جویریہ نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے شوہر و اداکار سعود قاسمی کی جانب سے رشتہ لانے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک ویب شو میں گفتگو کے دوران کیریئر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے بات کی اور رشتہ آنے سے متعلق انکشافات بھی کیے۔

    انہوں نے کہا کہ سعود کے گھر والے میرے رشتے کے لیے تین مرتبہ گھر آئے تھے، پہلے رشتے داروں کو لائے تو بات نہ بنی، دوسری بار انڈسٹری کے اداکاروں شان، ریمبو اور امجد صابری سمیت دیگر کو لائے تاکہ میرے والدین کو راضی کرسکیں۔

    جویریہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لیکن اداکاروں کو لانے پر بھی بات نہ بنی تو تیسری مرتبہ سعود آرمی سے اپنے کچھ دوستوں کو ساتھ لائے، وہ اپنے ساتھ مٹھائی بھی لائے کہ اب ہم ہاں سنیں گے جس کے بعد میرے والدین راضی ہوگئے تھے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ جب رشتہ پکا ہوگیا تو سعود نے شادی تک انڈسٹری کے لوگوں سے منگنی کو چھپائے رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ کوئی ہمارے درمیان اختلافات پیدا نہ کرسکے۔

    جویریہ سعود نے کہا کہ شادی طے ہونے والی تھی تو ایک اداکارہ نے سعود اور میرے گھر والوں کو یہ جھوٹ کہا کہ سعود پہلے سے شادی ہیں اور میں بھی بچوں کی ماں ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ان باتوں کو سنجیدہ نہ لیا اور شادی کرلی۔

    یاد رہے کہ سعود اور جویریہ 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی ایک بیٹی جنت اور بیٹا ابراہیم ہے۔