Tag: جویریہ عباسی

  • جویریہ عباسی کا اپنے دوسرے شوہر سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

    جویریہ عباسی کا اپنے دوسرے شوہر سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر و معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کی پہلی شادی سے متعلق حیران کُن انکشافات کردیے۔

    پاکستان شوبز کی اداکارہ جویریہ عباسی حال ہی میں دوسری شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، شادی کے چند ماہ بعد انہوں نے اپنے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کی جبکہ اب دونوں نے ساتھ میں ایک انٹر ویو دیا۔

    اس خصوصی انٹرویو میں جوڑے نے اپنے تعلقات اور شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی، اس دوران جویریہ کے دوسرے شوہر عدیل حیدر نے بتایا کہ کہ میں نے پہلی بار اپنے دوستوں کی دعوت پر جویریہ کو دیکھا تھا۔

    عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ مجھے جویریہ پہلی نظر میں ہی پسند آگئی تھیں مجھے اُس وقت یہ نہیں معلوم تھا کہ جویریہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے اور وہ اداکارہ ہیں۔

    عدیل حیدر نے کہا پہلی ملاقات میں ہی مجھے جویریہ سے محبت ہوگئی تھی، پھر آہستہ آہستہ ہمارے درمیان دوستی ہوئی لیکن جویریہ کو شادی کے لیے راضی کرنے پر مجھے تین سال لگے۔

    عدیل حیدر نے کہا کہ ہماری سابقہ شادی اور سماجی مسائل کی وجہ سے شادی میں تاخیر ہوئی، ورنہ ہم دونوں بہت پہلے ہی شادی کرنے والے تھے۔

    انٹرویو کے دوران جویریہ عباسی نے اپنے شوہر سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عدیل کی بھی یہ دوسری شادی ہے، اُن کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، عدیل کی سابقہ اہلیہ سے ان کے بچے بھی ہیں۔

    اداکارہ جویریہ عباسی نے انکشاف کیا کہ میرے اور عدیل کے درمیان میری بیٹی عنزیلہ کی شادی سے پہلے ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے لیکن میری پہلی ترجیح میری بیٹی تھی اور میں چاہتی تھی پہلے بیٹی کی شادی ہو اس کے بعد میں نے اپنی شادی کا فیصلہ کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ عدیل نے 3 سال مسلسل شادی کی پیشکش کی لیکن میں انکار کردیتی تھی لیکن جب میں راضی ہوئی تو عدیل نے نخرے دکھائے لیکن آخرکار ہماری شادی ہوگئی، ہم نے رواں سال مارچ میں نکاح کیا۔

    خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

    جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FUCHSIA Magazine (@fuchsia_magazine)

  • جویریہ عباسی نے پہلی بار شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں

    جویریہ عباسی نے پہلی بار شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے پہلی بار اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کر دیں۔

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف اداکارہ نے اپنے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ جمعرات کی شب انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں نکاح کے وقت، کیک کاٹنے اور دیگر رسومات کے مناظر موجود ہیں۔ جن پر مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کا نکاح رواں برس 15 مارچ کو ہوا تھا،جس کی چھوٹی سی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی۔

    اس سے قبل جویریہ عباسی نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جس میں اداکارہ کو خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

  • جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی تصاویرو ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں

    جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی تصاویرو ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی کی تصدیق کردی، اداکارہ نے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں۔

    اداکارہ جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں اداکارہ کو خاص موقع پر  گلابی اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُنہیں ہاتھ میں چمیلی اور گلاب کے پھولوں والے گجرے پہنائے جارہے ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

    اداکارہ اپنی دوسری شادی کے موقع پر بے حد خوش نظر آرہی ہیں لیکن جویریہ عباسی نے اپنے شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کیں۔

    جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں ‘‘،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو دوسری شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

    خیال رہے کہ مئی میں اداکارہ نے ایک رِیل کے ذریعے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں انگریزی لفظ ’’بیگننگ‘‘ یعنی ’آغاز‘ لکھا تھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا لگایا تھا۔

    واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے 1997 میں کی تھی، دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی اور ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہیں۔

  • جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تصویر اور تفصیلات سامنے آگئیں

    جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تصویر اور تفصیلات سامنے آگئیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تصویر اور تفصیلات سامنے آگئیں۔

    جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

    تاہم اس تصدیق کے بعد بھی ادکارہ نے اپنے دوسرے شوہر کو میڈیا سے دور رکھا تھا لیکن اب جویریہ عباسی نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر کی ساتھ ہی نام بھی بتادیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ عباسی نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں اداکارہ کو اپنے شوہر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، تاہم اداکارہ نے اپنے شوہر کا چہرہ اموجی سے چھپایا ہوا ہے۔

    جویرہ عباسی نے ہنستی مسکراتی اس تصویر کیساتھ اپنے شوہر عدیل حیدر کو ٹیگ کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے دی، اداکارہ کے ٹیگ کے مطابق انکے شوہر کی تفصیلات کی بات کریں تو انکا نام عدیل حیدر ہے جو کہ ایک کاروباری شخصیت ہے۔

    عدیل حیدر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے  تو بائیو میں انہوں نے خود کو بطور فوٹوگرافر متعارف کروایا ہوا ہے، ان کا اکاؤنٹ بھی پرائیوٹ ہے لیکن عدیل حیدر کے اس پرائیوٹ اکاؤنٹ کو جویریہ عباسی اور عنزیلہ عباسی سمیے انکے دوست احباب فالو کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی جن سے انکی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہیں۔

  • جویریہ عباسی کو اپنی ساس سے خوبصورت تحفہ مل گیا

    جویریہ عباسی کو اپنی ساس سے خوبصورت تحفہ مل گیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی ساس کی جانب سے ملنے والے تحفہ کو مداحوں کی ساتھ شیئر کردیا۔

    اداکارہ جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ ویڈو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر  انہوں نے اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی ہے جسمیں خوبصورت چوڑیاں دکھائیں۔

    جویرہ عباسی نے خوبصورت تصویر جاری کرتے ہوئے دل والے اموجی کا استعمال کیا اور  لکھا کہ ’یہ خوبصورت تحفہ مجھے میری ساس نے دیا ہے‘۔

    یاد رہے کہ اداکارہ جویریہ عباسی نے گزشتہ ماہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ سے منگنی کا اعلان کیا تھا، اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ جاری تھی جس میں ایک ہاتھ اداکارہ کا جبکہ دوسرا کسی مرد کا تھا اور اداکارہ کے ہاتھ میں نگ جڑی انگوٹھی موجود تھی۔

    اس ویڈیو کے کیپشن میں جویریہ عباسی نے انگریزی لفظ ‘بیگننگ’ یعنی ‘آغاز’ لکھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا ‘ الگ آسمان’ لگایا تھا۔

    واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

  • حال ہی میں منگنی کرنے والی جویریہ عباسی کا ’مسٹری مین‘ کون؟ تصویر وائرل

    حال ہی میں منگنی کرنے والی جویریہ عباسی کا ’مسٹری مین‘ کون؟ تصویر وائرل

    پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے’مسٹری مین‘ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

     اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اداکارہ کے مسٹری مین سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہے۔

    تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ نے بھی ان قیاس آرائیوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنے ’مسٹری مین‘ کے ہمراہ ایک اور نئی تصویر شیئر کردی۔

    جویریہ نے یہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں اداکارہ کا انگوٹھی پہنے  ہاتھ کسی مرد کے ہاتھ پر رکھا دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

    تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے سوالات کیے جارہے ہیں کہ آخر وہ کون شخص ہے جسے جویریہ عباسی نے اپنے ہمسفر کے طور پر چُنا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک رِیل کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں انگریزی لفظ ’’بیگننگ‘‘ یعنی ’آغاز‘ لکھا تھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا لگایا تھا۔

    واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

  • جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ کی شادی کی تصاویر ویڈیوز وائرل

    جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ کی شادی کی تصاویر ویڈیوز وائرل

    پاکستان شوبز کی  معروف اداکارہ جویریہ اور سینئر اداکار شمعون عباسی کی بیٹی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنزیلہ عباسی ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنی شادی اور ولیمے کی چند تصاویر شیئر کی ہے جبکہ متعدد سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیوز وائرل ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عنزیلہ عباسی نے شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی اور ولیمے کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنی شادی کے پُرمسرت موقع پر سفید رنگ کا شراوہ  زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر اور مصنف تاشفین انصاری نے بھی میچنگ کرتے ہوئے سفید سوٹ بوٹ کا انتخاب کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

    دوسری جانب بیٹی کی شادی پر پاکستان کی اداکارہ جویریہ عباسی نے سبز رنگ کا جوڑا پہن کر مکمل روایتی انداز کا انتخاب کیا۔

    اس کے علاوہ ولیمے کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر میں بھی اداکارہ عنزیلہ عباسی اور ان کے شوہر تاشفین انصاری کو میچنگ کرتے ہوئے مروون اور بلیک رنگ کے لباس میں دیکھا گیا جبکہ اداکارہ جویریہ سیاہ ساڑھی میں جاذب نظر آئیں۔

    واضح رہے کہ عنزیلہ عباسی جویریہ کے سابق شوہر شمعون عباسی کی اکلوتی بیٹی ہیں، اداکارہ نے ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھنے سے پہلے فیشن ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

  • جویریہ عباسی نے اداکاری کا آغاز کیسے کیا؟

    جویریہ عباسی نے اداکاری کا آغاز کیسے کیا؟

    کراچی: معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی پروفیشنل زندگی کی شروعات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں نائلہ جعفری نے آڈیشن کے لیے قائل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ جویریہ عباسی اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شریک ہوئیں اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا۔

    جویریہ نے بتایا کہ سب سے پہلے وہ ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور آڈینس شریک ہوئی تھیں اور یہیں ان کی ملاقات کافی لوگوں سے ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ نائلہ جعفری کو دیکھ کر انہوں نے آٹو گراف مانگا لیکن نائلہ نے کہا کہ آٹو گراف چھوڑو پہلے آڈیشن دو۔ بعد ازاں جویریہ نے کاظم پاشا کے سیریل سے اداکاری کی شروعات کی اور اسی سیریل سے انہیں پہلا ایوارڈ بھی ملا۔

    جویریہ نے اپنے خاندان سے متعلق ایک کنفیوژن بھی دور کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے آپس میں شادی کی تھی، جویریہ کے والد کوئی اور تھے جبکہ شمعون کی والدہ بھی ان کے والد کی پہلی بیگم تھیں۔

    بعد ازاں جویریہ اور شمعون نے بھی شادی کرلی جبکہ ان دونوں کی بہن انوشے عباسی جو جویریہ کی والدہ اور شمعون کے والد کی اولاد ہیں، بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں۔