Tag: جو روٹ

  • ایشز، آسٹریلیا کو آخری ٹیسٹ میں شکست، سیریز 2-2 سے برابر، ٹرافی پر کینگروز کا قبضہ برقرار

    ایشز، آسٹریلیا کو آخری ٹیسٹ میں شکست، سیریز 2-2 سے برابر، ٹرافی پر کینگروز کا قبضہ برقرار

    اوول: انگلش ٹیم کے ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست دے دی، سیریز 2-1 سے برابر ہوگئی جبکہ ٹرافی پر کینگروز کا قبضہ برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 329 رنز بنائے اور کینگروز کو جیت کے لیے 399 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب آسٹریلوی ٹیم چوتھے روز 263 رنز پر ڈھیر ہوگئی، میتھیو ویڈ کی سنچری بھی آسٹریلیا کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو 29 رنز پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے، مارکس ہیرس 9 اور ڈیوڈ وارنر 11 رنز بنا کر اسٹیورٹ براڈ کا نشانہ بنے۔

    ون ڈاؤن پر آنے والے مارنس لبوچنجے 14 رنز پر لیچ کو وکٹ دے بیٹھے، اسٹیو اسمتھ کو 23 رنز پر براڈ نے نشانہ بنایا، میتھیو ویڈ نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں جو روٹ نے اسٹمپڈ آؤٹ کرایا۔

    مچل مارش 24 اور آسٹریلوی کپتان ٹم پین 21 رنز بناسکے، نیتھن لائن 1 اور جوش ہیزل ووڈ بغیر کوئی رن بنائے اسپنر لیچ کا نشانہ بنے، پیٹرل سڈل 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ اور لیچ نے 4، 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جو روٹ کے حصے میں دو وکٹ آئیں۔

    اس سے قبل انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، اوپنر جو ڈینلی نے 94 اور بین اسٹوکس نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

    انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 294 اور دوسری اننگز میں 329 رنز بنائے جبکہ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 225 رنز پر ڈھیر ہوئی اور دوسری اننگز میں 263 رنز بناسکی۔

    پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے، سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوگیا، سیریز برابر ہونے کے باوجود آسٹریلوی ٹیم کا ٹرافی پر قبضہ برقرار ہے۔

  • ایشز سیریز، اسمتھ نے انگلش بولرز کا بھرکس نکال دیا، ڈبل سنچری جڑ دی

    ایشز سیریز، اسمتھ نے انگلش بولرز کا بھرکس نکال دیا، ڈبل سنچری جڑ دی

    اولڈ ٹریفورڈ: ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے انگلش بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے ڈبل سنچری جڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیز سیریز میں گردن پر گیند لگنے کے بعد واپسی کرنے والے آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے انگلش بولرز کے ناک میں دم کردیا اور سیریز میں تیسری سنچری بنا ڈالی، آسٹریلوی نے اپنی اننگز 497 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی، دن کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان کے 23 رنز بنائے ہیں۔

    ایشیز سیریز میں آسٹریلیا نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو اوپنر ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رن بنائے اسٹیورٹ براڈ کا شکار بنے، دوسرے اوپنر ہیرس بھی 13 رنز بنا کر براڈ کا نشانہ بنے۔

    اسٹیو اسمتھ اور لباچنگے نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سو رنز کی شراکت داری قائم کی پھر لباچنگے 67 رنز بنا کر اسمتھ کا ساتھ چھوڑ گئے لیکن اسمتھ دوسرے اینڈ پر ڈٹے رہے اور 211 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    اسمتھ نے کیریئر کی 26 ویں سنچری بنائی ہے وہ کلینڈر ایئر میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، یاد رہے کہ اسمتھ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بھارتی کپتان ویرات سے پہلی پوزیشن چھین لی تھی۔

    آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے سیریز میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی وہ 58 رنز بنا کر اوورٹن کا نشانہ بنے جبکہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جارحانہ 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    انگلش بولرز اسٹیورٹ براڈ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ اسپنر لیچ اور فاسٹ بولر اوورٹن نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

    واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوگیا تھا۔