Tag: جڑانوالہ

  • اسپتال میں  ڈاکٹرز کی  غفلت ، حاملہ خاتون جاں بحق

    اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت ، حاملہ خاتون جاں بحق

    جڑانوالہ : تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی، ورثا کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی کا بہانہ بنا کر ڈیلیوری میں تاخیر کی۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث ایک حاملہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

    ورثا نے بتایا کہ مرحومہ 35 سالہ نازیہ بی بی کو ڈلیوری کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، تاہم ورثا کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی کا بہانہ بنا کر ڈیلیوری میں تاخیر کی۔

    شوہرافسرفراز نے اسپتال کی لاپروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی اور بچہ اسپتال کی غفلت کے سبب چل بسے۔

    اسپتال ذرائع کا موقف ہے کہ خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون جاں بحق

    اسسٹنٹ کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو فوری انکوائری کی ہدایت دی اور کہا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ٹریلر اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    ٹریلر اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    جڑانوالہ میں باہمن چک کے قریب ٹریلر اور ٹرک خوفناک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ تصادم میں ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹریلر اور ٹرک کھائی میں جاگرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں 12سالہ بچہ جاں بحق اور 2 نوجوان زخمی ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد کے قریب کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثیمیں 12سال کا بچہ جاں بحق اور 2 لڑکے زخمی ہوئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ جان بحق اور زخمی تینوں لڑکوں کی عمریں 15 سال سے کم ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچی، ایس ایچ او سمن آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    ابتدائی تحقیقات میں کچرا اٹھانے والا ٹرک سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    حادثے میں زخمی نوجوان نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکندر گوٹھ سیہم تینوں موٹر سائیکل پر فیکٹری جا رہے تھے کہ سہراب گوٹھ سمن آباد کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرک نے پیچھے سے آکر ٹکر ماری، جس سے حادثہ پیش آیا۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شفیق موڑ کے قریب تینوں لڑکے ایمبرائڈری فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔

    خیال رہے کراچی میں 135 روز میں ٹریفک حادثات میں 114 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 24، ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 اور واٹرٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26 ہوگئی ہے۔

    کراچی کا موسم، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    منی ٹکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 اور بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہے۔

  • جڑانوالہ : بس کا موٹر سائیکل رکشہ کو کچلنے کا واقعہ،  ایک ہی خاندان کے  11 افراد جاں بحق

    جڑانوالہ : بس کا موٹر سائیکل رکشہ کو کچلنے کا واقعہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

    جڑانوالہ: بس نے موٹرسائیکل رکشہ کو کچلنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے لنڈیانوالہ میں خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں بس نے موٹر سائیکل رکشہ کو کچل ڈالا ، حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد 11ہوگئی۔

    ،پولیس نے بتایا کہ بدقسمت خاندان کے افراد لوڈر رکشہ پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار بس رکشہ کو روندتی ہوئی گذر گئی، حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں6 خواتین 5افراد شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 6افراد کو شدید زخمی حالت مختلف پرائیویٹ اور سرکاری ایمبولینسز کے ذریعہ فیصل آبادمنتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بھی انتہائی نازک بیان کی جاتی ہے.

    پولیس کے مطابق رکشہ میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، جو عید کی چھٹیاں گذارنے کے بعد واپس شہر آرہےتھے، المناک حادثہ کی خبر گاؤں میں پہنچتے ہی ہر طرف کہرام برپا ہوگیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخؐیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے حادثہ کی شکار مسافر بس کو قبضہ میں لے کر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

    آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

  • گنے کی فصل سے اچھی آمدنی، ویڈیو رپورٹ

    گنے کی فصل سے اچھی آمدنی، ویڈیو رپورٹ

    ویڈیو رپورٹ: ملک نعیم وفا

    ریفائن شوگر کے نقصانات سے جن لوگوں کو واقفیت ہے، وہ گڑ کی طرف راغب ہوتے ہیں، لیکن یہ کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ گنے سے گڑ کی تیاری کا مرحلہ کتنا کٹھن ہوتا ہے۔

    کاشتکارمحمد لطیف ڈوگر کےوالد اور دادا بھی کھیتی باڑی سے وابستہ تھے، وہ اس کام سے خوش ہیں، کہتے ہیں گنے کی فصل میں بڑی برکت ہے، آمدنی اچھی ہوتی ہے۔

    کسان کو سال بھر کماد کی فصل کا خیال رکھنا پڑتا ہے، موسم سرما کا جوبن آنے پر کماد کی تیار فصل سے گنے تیار کیے جاتے ہیں، پھر گنے کو بیلنے میں ڈال کر ان کا رس نکالا جاتا ہے۔ گنے کے رس کو چھوٹے برتنوں کے ذریعے چونبھے پر رکھے کڑاہ میں ڈالا اور خوب پکایا جاتا ہے۔ یہ رس گاڑھا ہو جائے تو لکڑی کے سانچے میں ڈال کر گڑ اور شکر تیار کی جاتی ہے۔

    شہتوت کی ٹہنیوں پر ہنر کا استعمال، اچھا کاروبار، اچھا منافع (ویڈیو رپورٹ)

    کسان کہتے ہیں ہاتھ سے بنائے گڑ اور شکر کا خاص ذائقہ ہوتا ہے۔ کماد کی فصل ابتدا سے انتہا تک انتہائی مشقت طلب ہے۔ جب گنے کی اچحی فصل تیار ہوتی ہے اور اس کے رس سے گڑ بنانے کا مرحلہ آتا ہے، تو کسان خوش ہوتے ہیں۔ انھیں امید ہوتی ہے کہ گڑ کی فروخت سے محنت کا معاوضہ اچھا ملے گا۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • شہتوت کی ٹہنیوں پر ہنر کا استعمال، اچھا کاروبار، اچھا منافع (ویڈیو رپورٹ)

    شہتوت کی ٹہنیوں پر ہنر کا استعمال، اچھا کاروبار، اچھا منافع (ویڈیو رپورٹ)

    ویڈیو رپورٹ: ملک نعیم وفا

    جڑانوالہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شہتوت کی ٹہنیوں سے ٹوکرے اور ٹوکریاں بنانے کے، نسل در نسل منتقل ہونے والے ہنر اور کاروبار سے کئی خاندان منسلک ہیں۔ شہتوت کی ٹہنیوں سے یہ ٹوکریاں کیسے تیار کی جاتی ہیں اور کہاں کہاں استعمال ہوتی ہیں اس ویڈیو میں دیکھیں۔

    شہتوت کی ٹہنیوں کو جنگل سے کاٹ کر لایا جاتا ہے، پھر ان کی صفائی کرنے کے بعد کاریگر بڑی مہارت سے ٹوکریاں اور ٹوکرے تیار کرتے ہیں۔ شہتوت کی ٹہنیوں سے یہ ٹوکریاں اور ٹوکرے تیار کر کے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھیجے جاتے ہیں، بعد ازاں یہ ٹوکریاں منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

    یہ منافع بخش کاروبار سے عرصہ دراز سے جڑے کئی خاندان اچھا منافع حاصل کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔ جڑانوالہ کے علاقہ گنگا پور میں شہتوت کی ٹہنیوں سے بنائے جانے والے ٹوکرے نہ صرف مضبوط ہیں بلکہ پورے پاکستان میں مشہور بھی ہیں۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • جہالت کی انتہا، شوہر نے بیٹیوں کی پیدائش پر حاملہ بیوی کو قتل کردیا

    جہالت کی انتہا، شوہر نے بیٹیوں کی پیدائش پر حاملہ بیوی کو قتل کردیا

    جڑانوالہ : شوہر نے بیٹیوں کی پیدائش پر حاملہ بیوی کو قتل کردیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    صوبہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں جہالت کی انتہا ہوگئی ، لکھوآنہ میں شوہرنےبیٹیوں کی پیدائش پر حاملہ بیوی کوقتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ2 بیٹیوں کی ماں تھی، تیسری بیٹی کی نشاندہی پرشوہر نے قتل کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ندیم بہنوئی کے ساتھ فرار ہوگیا تھا جسے کھرڑیانوالہ پولیس نے گرفتارکرلیا ہے ، ندیم اور اس کے بہنوئی نے قتل سے پہلے خاتون پرتشدد بھی کیا تھا۔

    پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل پنجاب کے ضلع ساہیوال میں بیٹی پیدا ہونے پر باپ اور دادی نے ملکر نومولود بیٹی کو مار دیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ کی رہائشی خاتون کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی، 8 جولائی کو بیٹی پیدا ہوئی، باپ اور دادی خوش نہیں تھے، بچی کی پیدائش کے بعد والدہ سے بچی کو چھینا اور مبینہ طور پر قتل کردیا۔

  • جڑانوالہ میں بحالی کا کام تیزی سے جاری، مسیحی برادری کا اظہار اطمینان

    جڑانوالہ میں بحالی کا کام تیزی سے جاری، مسیحی برادری کا اظہار اطمینان

    جڑانوالہ میں گرجہ گھروں سمیت متاثرہ رہائشی عمارتوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کے گھروں کے بجلی اورگیس کے کنکیشنز بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق متعدد متاثرہ مسیحی خاندانوں میں راشن اور کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، مسیحی برادری نے بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے حکومت، انتظامیہ اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

    مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ اتنے کم عرصے میں گرجا گھروں کی مرمت اور بحالی ایک احسن اقدام ہے، ہم سب پاکستانی ہیں اورہماری سب سے پہلی ترجیح پاکستان ہے۔

    مسیحی برادری کے مطابق مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے سے جھگڑنے کی بجائے متحد ہو کر اصل دشمن کوشکست دینی ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور اس ملک کی ترقی میں اپنامثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے ایک ساتھ امن اور اتحاد سے رہتے ہیں یہی بات دشمن کو کھٹکتی ہے، پاکستان کے اتحاد کو ٹھیس پہنچانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

  • جڑانوالہ میں گرجا گھروں اور مکانات کو جلانے اور تھوڑ پھوڑ میں ملوث مزید 17 ملزمان گرفتار

    جڑانوالہ میں گرجا گھروں اور مکانات کو جلانے اور تھوڑ پھوڑ میں ملوث مزید 17 ملزمان گرفتار

    فیصل آباد : جڑانوالہ میں گرجا گھروں اور مکانات کو جلانے اور تھوڑ پھوڑ میں ملوث مزید سترہ ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے جڑانوالہ میں گرجا گھروں اور مکانات کو جلانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث مزید سترہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، نامزد ملزمان کو ویڈیوز اور جیو فینسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد دو سو سات ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے پر دہشتگردی دفعات کے تحت مزید 11 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ، پولیس نے بتایا کہ مقدمات میں 1 ہزار سےزائدنامعلوم ملزمان شامل ہیں ، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ ، کار سرکار میں مزاحمت کی دفعات بھی شامل ہیں ، مسیحی املاک پر حملوں کے درج مقدمات کی تعداد اکیس ہو گئی ہے ، ایس پی بلال سلہری نے بتایا کہ مقدمات میں نامزد170سےزائدملزمان گرفتار کئے جا چکے۔

    نگراں وفاقی وزیر خلیل جارج کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، اتوار کو جڑانوالہ کے تمام چرچز میں مسیحی برادری کی عبادت یقینی بنائیں گے۔

  • واپڈا اور کیپکو بھی جڑانوالہ میں جلائے گئے گھروں کی بحالی کے لیے آگے آ گئے

    واپڈا اور کیپکو بھی جڑانوالہ میں جلائے گئے گھروں کی بحالی کے لیے آگے آ گئے

    اسلام آباد: واپڈا اور کیپکو بھی جڑانوالہ میں جلائے گئے گھروں کی بحالی کے لیے آگے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق واپڈا اور کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو) چند روز قبل مشتعل افراد کے ہاتھوں جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے نذرآتش کیے گئے گھروں کو بحال کریں گے۔

    واپڈا نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہہ بات قابل ذکر ہے کہ کیپکو کے اکثریتی حصص واپڈا کی ملکیت ہیں، واپڈا اور کیپکو کا یہ اقدام سماجی ذمہ داری کے تحت پاکستان کی مسیحی برادری سے یک جہتی کا اظہار ہے۔

    واپڈا نے کہا کہ جلائے گئے گھروں کی بحالی کے لیے ان کا حکومت پنجاب سے رابطہ ہے، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کیا جا رہا ہے، جس کے فوری بعد مسیحی برادری کے گھروں کی ہنگامی بنیاد پر بحالی شروع کر دی جائے گی۔

  • جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو  فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

    جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

    لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کے لئے فی کس 20 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کیلئے قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متاثرہ مسیحی خاندانوں سے ملاقات کی اور گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے۔

    محسن نقوی نے متاثرہ خاندانوں کی جلد رجسٹریشن کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، چرچوں کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا، جلد اصل حالت میں بحال کریں گے۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے نذر آتش گھروں کے مالکان کے لئے 20 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

    اس حوالے سے نگران وزیراطلاعات پنجاب عامرمیر نے بتایا کہ اجلاس میں تمام مذاہب کےشہریوں کےحقوق کادفاع کرنےکاعزم کیا گیا، اسلام اورآئین ہمیں اقلیتوں کےحقوق کویقینی بنانےکادرس دیتاہے۔

    عامرمیر کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعےکےذمہ داران کوہرقیمت پرنشان عبرت بنایاجائےگا، 94 مسیحی خاندانوں کو 20لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے گا، معاوضہ اگلے48 گھنٹے میں دے دیا جائے گا۔