Tag: جڑانوالہ

  • ڈاکوؤں نے دو باراتوں کو لوٹ لیا، باراتی سراپا احتجاج

    ڈاکوؤں نے دو باراتوں کو لوٹ لیا، باراتی سراپا احتجاج

    جڑانوالہ : ڈاکوؤں نے دو باراتوں کو لوٹ کر اُنہیں قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ لٹنے والوں میں دو دولہا بھی شامل ہیں۔ باراتیوں نے سڑک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں ڈاکوؤں نے دوباراتوں کے باراتیوں اور دو دلہاؤں کو زیورات اور دیگر قمیتی اشیاء سے محروم کرکے شادی کی خوشیوں کو احتجا ج میں بدل دیا۔

    جڑانوالہ کا رہائشی عامر گُجر اور اُس کے کزن کی اپنی خالہ کے رشتہ طے ہواتھا۔ وہ اپنی اپنی بارات لے کر جو نہی جڑانوالہ روڈ پہنچے تو ڈاکوؤں نے سڑک بند کرکے باراتیوں سے لوٹ مار شروع کردی۔

    ڈاکو دو دلہاؤں اور باراتیوں سے چالیس تولہ سونا، پندرہ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی لوٹ مار کیخلاف باراتیوں نےننکانہ روڈکواحتجاجاًبلاک کردیا۔

    پولیس نے باراتیوں سے لوٹ مار کا مقدمہ درج توکرلیا تاہم اب تک ملزمان گرفتار نہ کئے جاسکے۔ باراتیوں نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

    مشتعل باراتیوں نےڈاکوؤں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنےکااعلان کردیا۔ باراتیوں کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

  • عابد شیرعلی کو لوگوں نے گھیرلیا، گو نواز گوکے نعرے

    عابد شیرعلی کو لوگوں نے گھیرلیا، گو نواز گوکے نعرے

    جڑانوالہ : وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کے لنڈیانوالہ گرڈ اسٹیشن کے افتتاح پر اہل دیہہ نے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔

    ۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری طلال چوہدری و اراکین اسمبلی اور فیسکو چیف فیصل آباد کے ہمراہ لنڈیانوالہ گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد واپس جانے لگے تو اہل دیہہ کے چند افرادنے گو نوازگوکے نعرے لگانے شروع کردیئے۔

    جس پر پنجاب پولیس اور ،مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے وفاقی وزیر مملکت سمیت اراکین اسمبلی کو روانہ کردیا اور پولیس اہلکار نعرے لگانے والوں کی منت سماج کرتے رہے ۔قبل ازیں انہوں نے انیس کروڑ کی لاگت سے سات ماہ کی مدت میں قائم ہونے والے گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔