Tag: جڑواں بچوں کی پیدائش

  • ’پانچویں مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش‘، شوہر نے بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی

    ’پانچویں مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش‘، شوہر نے بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی

    یوگنڈا میں شوہر نے بیوی سے پانچویں مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر علیحدگی اختیار کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ نالونگو گلوریا نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جن کے شوہر سالونگو نے اپنے نویں اور دسویں بچے کی پیدائش پر بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ ’وہ کمپالا کی نہیں ہیں اور محض محبت کی شادی کے لیے وہ اپنے شوہر کی وجہ سے یہاں آئیں لیکن شوہر کو جب معلوم ہوا کہ ہمارے ہاں پھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے مجھ سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔‘

    Indiatimes

    ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے پتا ہے کہ وہ میرے بچوں کو پسند نہیں کرتے لیکن میں اپنے بچوں کو نہیں چھوڑ سکتی اور اب میں بہت تکلیف میں ہوں اور اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتی ہوں۔‘

    نالونگو نے کہا کہ ’مجھے ان بچوں کی پیدائش پر کسی قسم کی شرمندگی یا مایوسی نہیں ہے۔‘

    دوسری جانب شوہر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی غیر معمولی چیز ہے اور اب وہ مزید اپنی بیوی اور بچوں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا۔

  • جڑواں بچوں کی 77 دن کے فرق سے پیدائش ،  دنیا حیران

    جڑواں بچوں کی 77 دن کے فرق سے پیدائش ، دنیا حیران

    نورسلطان: قازقستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 11 ہفتوں (77 دن) کے فرق سے جڑواں بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو حیران کردیا، پہلی بیٹی مئی میں پیدا ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق 29 سالہ لیلی کونووالوا نامی خاتون جب حاملہ ہوئیں تو انہیں توقع نہیں کہ انہیں بچوں کی پیدائش کے لیے 2 بار ہسپتال جانا ہوگا۔پہلی بار مئی میں جب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش حمل کے 25 ویں ہفتے میں ہوئی اور دوسری بار اگست میں جب بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ چونکہ بیٹی کی پیدائش بہت جلد ہوگئی تھی تو اس کا وزن محض ایک پونڈ سے کچھ زیادہ تھا اور اسی وجہ سے اسے کئی ماہ تک آئی سی یو میں رکھا گیا۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ میرے بیٹے کو دنیا میں آنے کی جلدی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے جو کیا وہ کرشمہ تھا، انہوں نے خود کو حقیقی پروفیشنل ثابت کیا۔ جڑواں بہن بھائیوں کے درمیان 11 ہفتے کا فرق ہے اور جڑواں بچوں میں اتنا وقفہ ہوتا نہیں مگر یہ پہلی بار نہیں، درحقیقت اس حوالے سے ورلڈ ریکارڈ 2012 میں بنا تھا جب بچوں کی پیدائش میں 87 دن کا فرق ہوا۔

    درحقیقت قازقستان میں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی تاریخ پیدائش ہی الگ نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ خاتون کے حمل کے دوران 2 مختلف بچہ دانیوں میں رہے تھے۔اس طرح کے حمل کا امکان 5 کروڑ میں سے ایک ہوتا ہے، یعنی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

    ایسا تو لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش الگ تاریخوں میں ہو اور درمیان میں 11 ہفتوں کا فرق ہو یا ایسا جب ہوتا ہے جب ایک بچے کی پیدائش وقت سے بہت زیادہ پہلے ہوجائے۔ لیلی اور ان کے جڑواں بچے دونوں صحت مند ہیں اور اب وہ بیٹے کے ساتھ ہسپتال سے گھر جانے کے لیے تیار ہیں۔

  • جرمنی:ننھے برفانی بھالو کے جڑواں بچوں کی پیدائش

    جرمنی:ننھے برفانی بھالو کے جڑواں بچوں کی پیدائش

    جرمنی کے چڑیا گھر میں برفانی بھالو کے جڑواں بچوں کی پیدائش نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    ننھے بچوں کی معصوم حرکتیں ہر کسی کا دل موہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اب چاہے وہ انسانوں کے بچے ہوں یا جانوروں کے بچے ہوں، جرمنی کے چڑیا گھر میں ننھے منھے برفانی بھالو کے جڑواں بچوں کی آمد نے سب کے دل جیت لئے۔

    ننھے برفانی بھالو کا وزن تین سو گرام ہے، بچوں کو خاص نگہداشت میں رکھا گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ننھے بچوں کو اپنی ماں کی خاص توجہ کی ضرورت ہے، جلد ہی عوام کے سامنے ننھے جڑواں بچوں کو رونمائی کیلئے پیش کیا جائیگا۔

  • واشنگٹن:سال نو پر منفرد جڑواں بچوں کی پیدائش

    واشنگٹن:سال نو پر منفرد جڑواں بچوں کی پیدائش

    امریکہ میں دو جڑواں بہن بھائی نے ایک ماں کے بطن سے جنم لیا مگر علیحدہ علیحدہ سال میں پیدا ہوئے، اس انوکھے واقعے نے ان کی ولادت کو دنیا کی انوکھی خبر بنایا۔

    واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی خاتون یلنی سینٹو نے اکتیس دسمبر دو ہزار تیرہ میں گیارہ بج کر اٹھاون منٹ ایک بچی کو جنم دیا جبکہ تھوڑی ہی دیر بعد یکم جنوری دوہزار چودہ میں بارہ بج کر ایک منٹ پر دوسرے بچے کو جنم دیا۔

    دوسری جانب ٹورنٹو کے نجی اسپتال میں لنڈسے نامی خاتون کے یہاں بھی علیحدہ علیحدہ سالوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، پہلی بچی اکتیس دسمبر دوہزار تیرا میں رات گیارہ بج کر باون منٹ جبکہ دوسری بچی کی پیدائش یکم جنوری دوہزار چودہ رات بارہ بج کر اڑتیس سیکنڈ میں ہوئی۔

    جڑواں بچوں کے والدین کہنا تھا کہ ان کے لیے گزشتہ سال کا اختتام خوش آئند اور نئے سال کا آغاز خوشیوں سے شروع ہوا۔