Tag: جڑواں بہنیں

  • دو سر ایک دھڑ والی انوکھی بہنوں کی شادی

    دو سر ایک دھڑ والی انوکھی بہنوں کی شادی

    سال 1996 میں ’دی اوپرا ونفری شو‘ میں شرکت کرنے والی دو سر ایک دھڑ والی انوکھی بہنوں میں سے ایک نے شادی کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایبی نے سال 2021 میں امریکی فوجی سے شادی کی تھی۔

    ایبی کی شادی کی ویڈیوز اب سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سر والی انوکھی بہنیں مسٹر بولنگ کے ساتھ شادی کے رقص سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جڑواں بہنیں شادی کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں، جبکہ مسٹر بولنگ سرمئی رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق ان بہنوں کے شوہر ایک نرس اور ایک سینئر سپاہی ہیں جبکہ یہ بہنیں ایک اسکول میں ٹیچر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

    ان جڑواں بہنوں کی خاصیت یہ ہے کہ ان کا ایک دھڑ اور دو سر ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کا الگ سر اور دل ہے لیکن ان کے جسم جڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ دونوں میں سے ایک کی ٹانگیں اور دوسرے کے بازو ہیں۔

    معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

    دونوں بہنیں دوسرے افراد کی طرح نارمل زندگی گزار رہی ہیں۔ وہ گاڑی چلاتی ہیں، خریداری کرتی ہیں اور تیراکی بھی کرتی ہیں۔ یہ بہنیں امریکی ریاست مینیسوٹا میں رہتی ہیں اور یہیں پیدا ہوئیں اور پلی بڑھی۔

  • کرونا وائرس: جڑواں بہنیں یکے بعد دیگرے دنیا سے گزر گئیں

    کرونا وائرس: جڑواں بہنیں یکے بعد دیگرے دنیا سے گزر گئیں

    ویلز: مغربی ملک ویلز میں دو معمر جڑواں بہنیں بھی کرونا وائرس کا شکار ہو کر دنیا سے گزر گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے جنوب میں واقع ملک ویلز کی ایک کاؤنٹی رھونڈا کینن ٹاف میں 66 سال کی دو جڑواں بہنیں کرونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں ہلاک ہو گئیں، ان کا بھائی بھی مہلک وائرس کا شکار ہو کر اسپتال پہنچ گیا ہے۔

    جڑواں بہنیں ایلینوز اینڈریوز اور آئلین 4 دن کے وقفے سے یکے بعد دیگرے دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں، دونوں بہنوں کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ہر کام مل کر کرتی تھیں، اور ایک ہی گھر میں رہایش کے دوران دونوں کو کرونا وائرس لگا۔

    ایک بہن ایلینور کی بیٹے اسٹوارٹ نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کی ماں میں کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں، اور وہ 29 مارچ کو دنیا سے گزر گئیں، محض 4 دن بعد آئلین بھی اسپتال میں زندگی ہار گئیں۔ دونوں بہنوں کی صحت عمر کے سبب ٹھیک نہیں رہتی تھی۔

    66 سالہ جڑواں بہنیں ایلینوز اینڈریوز اور آئلین جو کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا سے گزر گئیں

    اسٹوراٹ نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا وائرس نے ہمارے گھر کی بھی راہ دیکھ لی ہے، یہ سچ نہیں لگتا، لیکن اب دونوں بہنوں کا 68 سالہ بھائی فلپ بھی کرونا سے متاثر ہو کر اسپتال پہنچ گیا ہے، میرے ماموں بہت متحرک انسان تھے، اب انھیں اس حالت میں دیکھ کر دکھ ہو رہا ہے۔ کرونا وائرس اس لیے پھیلتا جا رہا ہے کیوں کہ لوگوں نے حکومت کی گھروں پر رہنے کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔

    اسٹوارٹ کی بیوی کا کہنا تھا کہ آئلین کی طبیعت بہت تیزی سے بگڑی تھی، ہم نے ان کے ساتھ صرف 25 منٹ پہلے بات کی تھی، انھوں نے چائے اور جیلی کی خواہش کی، اور پھر محض پچیس منٹ بعد ہمیں کال آئی کہ وہ نہیں رہی۔ اسٹوارٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کی تدفین شایان شان نہ ہونے پر بھی افسوس ہے، صرف 6 افراد کو تدفین میں شریک ہونے کی اجازت تھی۔

  • ویریفائیڈ اکاؤنٹ کی مالک خوبصورت بلیاں

    ویریفائیڈ اکاؤنٹ کی مالک خوبصورت بلیاں

    عام طور پر تصاویر بنوانے کا شوق انسانوں کو ہوتا ہے مگر روس کی دو ایسی جڑواں بلیاں ہیں جو اپنے حسن پر نہ صرف ناز کرتی ہیں بلکہ تصاویر بھی بہت شوق سے بنواتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شہری نے ان بلیوں کا نام آئرس اور ابیس رکھا اور ان سے منسوب سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بھی بنایا۔ دونوں بہنوں کی خوبصورتی سے لوگ اس قدر متاثر ہوئے کہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد نہ دو لاکھ کے قریب پہنچ چکی بلکہ بلیوں کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ بھی ہوگیا۔

    View this post on Instagram

    Two years ago I never thought I could lose my quiet life. Two years ago I never thought I could get happiness. Now I am the happiest father! Twice!✌🏼 And today my happiness turned 2! 2 years old!🤗 HAPPY BIRTHDAY TO US!❤️ 🔻All of your birthday wishes you can leave in comments below😘🔻 — — — — — — — — — — — — — — — — — — — — — Два года назад я бы никогда не подумал, что лишусь спокойной жизни. Два года назад я бы никогда не подумал, что обрету счастье. И сейчас я счастливейший папа. Дважды!✌🏼 И сегодня моему счастью 2! 2 года!🤗 С ДНЕМ РОЖДЕНИЯ НАС!❤️ 🔻Ваши пожелания и поздравления вы можете оставлять в комментариях😘🔻 #sistwinization

    A post shared by IRISS & ABYSS (@sis.twins) on

    سفید جسم اور دو رنگی آنکھوں والی بلیاں سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئیں۔ ان کے مالک کا کہنا ہے کہ دونوں کو تصاویر بنوانے کا بہت شوق ہے اور جب بھی اپنی طرف کیمرہ دیکھتی ہیں تو فوراً تیار ہوجاتی ہیں۔

    انسٹاگرام فالوورز بلیوں کی خوبصورتی اور دو رنگی آنکھوں کے دیوانے ہے، دونوں کی ایک آنکھ نیلی اور دوسری پیلی رنگ کی ہے، آنکھوں کی رنگت بلیوں کے حسن میں مزید خوبصورتی پیدا کررہی ہیں۔

    View this post on Instagram

    HAPPY FRIDAY EVERYBODY! You often ask us how do we tell the girls apart. The answer is: we still confused😂 Try to guess where is Abyss 🐈 and where is Iriss? 🐈 😉 ——————————————————————————— ВСЕМ КЛАССНОЙ ПЯТНИЦЫ! Вы часто спрашиваете, как мы различаем сестричек. Наш ответ: никак! Мы сами путаемся😂 Попробуйте отгадать где тут Абис 🐈 , а где Айрис 🐈 ?😉 . #sistwinization . #igcutestcats #igcats #catphotography #elegant_cats #catsoftheday #catsofworld #catslife #thedailykitten #igcat #cat #happycatclub #9gag #meowed

    A post shared by IRISS & ABYSS (@sis.twins) on

    مالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلیوں کی پیدائش کے بعد اُن کی قسمت بدل گئی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی دو رنگی آنکھیں قدرت کا تحفہ ہے۔

    روسی مالک نے بتایا کہ بلیوں کی عمر تین سال کے قریب ہوگئی، دونوں ایک دوسرے کے مزاج کے خلاف ضرور ہیں مگر تصویر بنوانے کے معاملے میں ایک جیسی ہیں۔

  • فیس بک نے 2 بچھڑی بہنوں کو ملا دیا

    فیس بک نے 2 بچھڑی بہنوں کو ملا دیا

    جدید ٹیکنالوجی کے کمالات روز سامنے آتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے سبب کئی حیرت انگیز واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔ کوریا میں بھی ایسی ہی دو جڑواں بہنیں جو اپنی پیدائش کے بعد الگ ہوگئی تھیں، فیس بک کی بدولت دوبارہ مل گئیں۔

    انیاز بورڈیئر اور سمانتھا کوریا میں پیدا ہوئیں اور ان کی پیدائش کے فوراً بعد ان دوںوں کو دو الگ الگ جوڑوں نے گود لے لیا۔

    بورڈیئر اب پیرس میں رہائش پذیر ہے اور فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہی ہے جبکہ اس کی جڑواں بہن سمانتھا نیو جرسی میں ایک ماڈل ہے۔

    fb-3

    بورڈیئر بتاتی ہے کہ ایک بار بس میں ایک اجنبی خاتون نے اسے یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جو کسی فلم کا ٹریلر تھا اور اس سے پوچھا کہ کیا وہی اس فلم میں کام کر رہی ہے؟ بورڈیئر کا کہنا تھا کہ وہ اس ماڈل کی اپنے ساتھ حد درجہ مشابہت دیکھ کر بہت حیران ہوئی۔

    بعد ازاں اس کے کچھ دوستوں نے بھی اسے وہ ویڈیو دکھائی جس میں بورڈیئر کی ہم شکل ماڈل موجود تھی۔ اس کے بعد بورڈیئر نے اس ماڈل کو تلاش کرنا شروع کردیا۔ اس نے اسے فیس بک پر ڈھونڈا اور اس سے رابطہ کیا۔

    دوسری جانب ماڈل سمانتھا بھی اپنی حد درجہ مشابہہ لڑکی کو دیکھ کر بے حد حیران ہوئی۔ جب انہیں پتہ چلا کہ ان کی تاریخ پیدائش اور سال ایک ہی ہے، اور ان کی پسند ناپسند بھی مختلف نہیں تو ان دونوں نے ملنے کا فیصلہ کیا۔

    fb-2

    ایک دوسرے کی پرانی تصاویر دیکھتے ہوئے ان دونوں نے اپنے والدین سے دریافت کیا کہ انہوں نے انہیں کہاں سے گود لیا۔ واقعات کی کڑیاں ملتی گئیں اور جب دونوں نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو ثابت ہوگیا کہ وہ دونوں بہنیں ہیں۔

    یہ انکشاف دونوں کے لیے نہایت خوشگوار تھا۔ دونوں بہنیں ایک دوسرے کے والدین سے بھی ملیں جنہوں نے انہیں گود لیا تھا۔ اب یہ دنوں بہنیں اپنے حقیقی والدین کی تلاش میں ہیں۔

  • جڑواں بہنیں،جوساتھ سوچتی اور بولتی ہیں

    جڑواں بہنیں،جوساتھ سوچتی اور بولتی ہیں

    کوئنزلینڈ: آسٹریلیا کی دوجڑواں بہنوں نے چار منٹ تک سوالات کے ایک جیسے جوابات دے کر سب کو حیران کردیا،جبکہ دونوں بہنوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ہر سوال کا ایک ہی جواب دیتی ہیں.

    تفصیلات کےمطابق بریجیٹ پاورز اورپاؤلا پاورز کا تعلق آسٹریلوی شہر کوئنزلینڈ سے ہے دونوں سمندری پرندوں اور خصوصاً ’ پیلیکن ‘ کو بچانے اور پالنے کا کام کرتی ہیں،بیالیس سالہ جڑواں بہنوں نے مارننگ شو میں آکر سوالات کے یکساں جوابات دے کر پوری دنیا کو حیران کردیا.

    T POST 1

    انٹرویو میں جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ بہت مصروف ہیں اور ان کے پاس کسی مرد کے لیے سوچنے کا وقت نہیں ہے.

    T POST 3

    دونوں بہنوں سےجب پوچھا گیا کہ وہ سوالات کے یکساں جوابات دینے کی مشق تو نہیں کرتیں تو دونوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ ازخود ہوجاتا ہے کہ وہ یک زبان ہوکر ایک جیسے جوابات دیتی ہیں جو اس ویڈیو میں بھی نظر آرہا ہے.

    عام افراد بھی جب ان سے بات کرتے ہیں تو دونوں ایک ساتھ بول کرایک ہی جواب دیتی ہیں اور وہ نہیں جانتیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے،دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی وہ دو جان ہوتے ہوئے بھی خود کو ایک وجود سمجھتی ہیں اوراپنی پیدائش کے بعد سے شاید ہی ایک دوسرے سے دور ہوئی ہیں.

    T POST 2

    دو افراد ہونے کے باوجود بریجیٹ اورپاؤلا ایک جیسے لباس پہنتی ہیں اور ان دونوں کے پاس ایک ہی موبائل فون ہے،دونوں بہنوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک جیسی سوچ رکھتی ہیں اور یکساں گفتگو کرتی ہیں یہاں تک کہ دونوں ہی سبزیاں کھاتی ہیں.