Tag: جڑواں شہر

  • جڑواں شہروں میں مزید 41 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

    جڑواں شہروں میں مزید 41 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: جڑواں شہروں میں مزید 41 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈاکٹر زعیم ضیا کے مطابق 15 ڈینگی کیسز دیہی اور 8 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد رواں سیزن میں ڈینگی کے کیسز کی مجموعی تعداد 288 ہوگئی ہے۔

    ادھر محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 438 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 53 مقدمات درج اور 8 عمارتوں کو سیل کیا گیا، 16 چالان ٹکٹ جاری اور 43 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور پر 2 ہزار 596 مقدمات درج اور 510 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔

  • جڑواں شہروں میں تیز طوفانی ہوائیں، شہریوں میں مختلف علامات ظاہر ہونے لگیں

    جڑواں شہروں میں تیز طوفانی ہوائیں، شہریوں میں مختلف علامات ظاہر ہونے لگیں

    راولپنڈی: پنجاب کے جڑواں شہروں میں گزشتہ 5 روز سے چلنے والی تیز طوفانی ہواؤں کے منفی اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تیز طوفانی ہواؤں سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شہریوں کی صحت پر منفی اثرات نمودار ہونے لگے، پانچ دن قبل جڑواں شہروں کو تیز خشک طوفانی ہواؤں نے لپیٹ میں لیا تھا۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے باعث لوگوں میں گلے کی سوزش، ناک سے خون، خشک جلد اور تیز بخار کی علامات ظاہر ہونے لگی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ان علامات میں مبتلا متاثرہ شہری مختلف اسپتالوں اور نجی کلینکس پہنچنے لگے ہیں۔

    دوسری طرف طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ ہواؤں میں نمی نہ ہونے سے شہری بیمار ہو رہے ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔

  • جڑواں شہروں میں تیز آندھی، بارش سے درخت اکھڑ گئے، ایک شخص جاں بحق، پروازیں منسوخ

    جڑواں شہروں میں تیز آندھی، بارش سے درخت اکھڑ گئے، ایک شخص جاں بحق، پروازیں منسوخ

    اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی، طوفان اور تیز بارش سے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، اسلام آباد میں درخت اکھڑ کر سڑکوں پر گر گئے جس سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے نتیجے میں نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے، بجلی کا نظام معطل ہو گیا، پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

    اسلام آباد میں آندھی کی وجہ سے آئی جی کی ہدایت پر پولیس کی امدادی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، ٹیمیں مختلف مقامات پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں، راولپنڈی میں آندھی اور بارش کے پیش نظر پولیس، واسا اور ریسکیو 1122 کو الرٹ کر دیا گیا۔

    آندھی، طوفان اور تیز بارش سے اسلام آباد میں درخت سڑکوں پر گر گئے جس کی وجہ سے آبپارہ، آئی 8، جی 8 اور سرینا کے قریب سڑکیں بلاک ہو گئیں، راول جھیل کے قریب درخت گرنے سے ایک شخص زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے ضلع بھر میں پولیس کی امدادی ٹیمیں متحرک کر دیں، اسلام آباد پولیس ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

    دوسری طرف خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول مثاثر ہو گیا ہے، پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔

    تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 653، پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 309، اور ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 231 شامل ہیں۔

    جب کہ منسوخ ہونے والی پروزاوں میں نجی ایئر لائن کی اسلام آباد تا کراچی دو طرفہ پروازیں پی اے 204 اور 205، نجی ایئر لائن کی اسلام آباد تا جدہ کی دو طرفہ پروازیں ایس وی 887 اور 886، اور دبئی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 211 شامل ہیں۔

    ادھر ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں شدید بارش اور طوفان کے باعث بجلی فراہم کرنے والے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، درخت، سائن بورڈز گرنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

    آئیسکو کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ الرٹ ہے، بارش رکنے پر بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

    یہاں مانسہرہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، آندھی سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، درخت اور سائن بورڈز گر گئے، گندم کی فصل بھی تباہ ہو گئی، جب کہ گھروں کی چھتیں اڑنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ طوفانی بارش کے باعث شہر سمیت مختلف مقامات پر بجلی معطل ہو گئی ہے۔

  • نوازشریف کے خلاف فیصلہ: جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    نوازشریف کے خلاف فیصلہ: جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلےکے موقع پر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک آج دونوں ریفرنسز پر فیصلہ سنائیں گے۔

    کمرہ عدالت میں مسلم لیگ ن کے وکلا اور رہنماؤں سمیت 15 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، کمرہ عدالت میں نوازشریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

    احتساب عدالت کے اطراف پولیس کے ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بھی موجود رہے گی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احتساب عدالت نہیں جانے دیا جائے گا جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔

    نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا


    سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملزاور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج صبح 9 سے 10 بجے کے درمیان سنایا جائے گا۔

    نواز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا


    یاد رہے کہ 19 دسمبر کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کرپشن ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • جڑواں شہروں میں دہشتگردی کاخطرہ،سیکورٹی ہائی الرٹ

    جڑواں شہروں میں دہشتگردی کاخطرہ،سیکورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوجی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے طالبان سے رابطے کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے لیا،ملزمان کوتفتیش کے لیے نامعوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

    پولیس نے واہ کینٹ،ٹیکسلا،نیوٹاؤن سرکل،صدر بیرونی سرکل،سول لائن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افرادسمیت تینتالیس افراد کو حراست میں لیا جن میں تین غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: سیکورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث دہشتگردگرفتار

    ادھر فیصل آباد کے علاقے رسول نگر میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چھ افغان باشندوں سمیت بارہ مشکوک افرد کو گرفتارکرلیا۔

    دوسری جانب نواب شاہ عظیم کالونی اوربروہی گوٹھ میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کر کے پولیس کی وردیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    واضح رہے کہ محرم الحرام میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی گئیں ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جاسکے۔

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں 800سے زائد کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں 800سے زائد کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

    اسلام آباد:  اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹھ سو سے زائد کنٹینرز پہنچا دیئے گئے جبکہ فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کا عملہ کنٹینر لینے ڈرائی پورٹ پہنچ گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں فیض آباد ،ایکسپریس وے سمیت پانچ سے زائد مقامات کو سیل کیا جائے گا، دوسری جانب فیصل آباد میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈرائی پورٹ سے کنٹینرز شہر کے مختلف داخلی راستوں پر موجود ناکوں پر رکھنے کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ موٹر وے کو بھی کنٹینرز کے ذریعے بلاک کیے جانے کا خدشہ ہے۔

    تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے خائف حکومت نے اسلام آباد کو سیل کرنا شروع کردیا۔

    اس سال چودہ اگست کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں یوم آزادی کی خوشیوں کی جگہ سیاسی دھمال ہوتا نظر آرہا ہے، اس دھمال کو روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے انتظامی مشینری متحرک کر دی ہے، جڑواں شہر سیل کئے جا رہے ہیں، دونوں شہروں میں آٹھ سو سے زائد کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ۔

    پولیس کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑا دھکڑی کے بعد ایسا لگتا ہے، جیسے یہ کنٹینرز ہر سڑک ہر گلی میں سجائے جائیں گے اور عوام کا سونامی روکنے کیلئے تمام گر آزمائے جائیں گے۔