Tag: جگنو

  • اندھیرے میں چمکنے والے مینڈک کی ویڈیو وائرل

    اندھیرے میں چمکنے والے مینڈک کی ویڈیو وائرل

    اب تک ہم نے رات کی روشنی میں چمکتے ہوئے جگنوؤں کو دیکھا تھا تاہم اب ایسا مینڈک بھی منظر عام پر آیا ہے جو اندھیرے میں چمکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک مینڈک کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مینڈک دیوار پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے، ہر تھوڑی دیر بعد اس کا جسم چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

    ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا تاہم جلد ہی یہ حقیقت سامنے آئی کہ مینڈک کے چمکنے کی وجہ ایک جگنو ہے جسے اس نے نگل لیا ہے۔

    ویڈیو ایک گھر کی ہے جس کی دیوار پر کہیں سے یہ مینڈک آگیا ہے اور گھر والے اسے چمکتا دیکھ کر خوشگوار حیرت کا شکار ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معدے کے اندر سے جگنو کے چمکنے پر مینڈک کی رگیں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

    بعض سوشل میڈیا صارفین نے مذاقاً لکھا کہ یہ مینڈک اپنے دوپہر اور رات کے کھانے میں جگنو کا استعمال اس لیے کرتا ہے تاکہ اس کی وجہ سے اسے رات میں روشنی مل سکے اور وہ آرام سے اپنا سفر کر سکے۔

  • میکسیکو کا جنگل لاکھوں جگنوؤں کی روشنی سے جگمگا اٹھا

    میکسیکو کا جنگل لاکھوں جگنوؤں کی روشنی سے جگمگا اٹھا

    میکسیکو کے ایک جنگل میں اچانک اس قدر جگنو آگئے کہ ان کی روشنی سے گھپ اندھیرے میں ڈوبا جنگل جگمگانے لگا۔

    روشنی دکھانے والے جگنوؤں کی رات میں نقل و حرکت عام بات ہے لیکن اس قدر بڑی تعداد میں جگنوؤں کا ایک ساتھ اڑنا یقیناً حیرت انگیز تھا جس نے دیکھنے والوں کو سحر زدہ کردیا۔

    میکسیکو کے ایک گاؤں میں جگنوؤں کی اس جھلملاتی بارات نے جنگل میں دن کا سماں پیدا کردیا اور جنگل ستاروں کی طرح جگمگا اٹھا۔

    درختوں کے درمیان سے گزرتے ان جگنوؤں کی تصاویر ایک میکسیکن فوٹوگرافر نے کھینچیں جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔