کراچی( 26 جولائی 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ہوسٹ جگن کاظم کی معافی مانگنے والی ویڈیو پر اداکارہ علیزے شاہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک ویڈیوز شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جگن کاظم نے چار سال قبل ان کا مذاق اڑایا تھا۔
علیزے نے ویڈیوز میں بتایا تھا کہ گلوکارہ شازیہ منظور نے جان بوجھ کر مجھے ریمپ پر گرایا تھا اور مجھے اس واقعے پر ہوسٹ جگن کاظم نے میرا مذاق اڑایا تھا۔
View this post on Instagram
علیزے شاہ نے مزید کہا تھا کہ میں جگن کاظم کی بہت عزت کرتی تھیں لیکن اس طرح میرا مذاق اڑانے کے بعد میں نے ان کی عزت کرنا چھوڑ دی ہے۔
علیزے شاہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد گزشتہ روز 25 جولائی کو اداکارہ و ہوسٹ جگن کاظم نے ان سے معافی مانگی تھی جس ہر اداکارہ علیزے کا ردعمل آگیا ہے۔
اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹا اسٹوری میں ہی اپنا ردعمل دیا ہے، انہوں نے جگن کاظم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ جگن مجھ سے معافی مانگنے کے لیے ویڈیو جاری کریں گی۔
جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی
اداکارہ نے اسٹوری پر مزید لکھا کہ جگن بہت اچھی انسان ہیں، انہوں نے مجھ سے معافی مانگی ہے جس پر میں خوش ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
اداکارہ علیزے شاہ نے بھی معافی مانگی اور مزید لکھا اگر میری باتوں سے بھی آگر آپ کی کبھی دل آزاری ہوئی ہے تو میں بھی معذرت خواہ ہوں۔