Tag: جھارکھنڈ

  • بھارت میں ایک اور اداکارہ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

    جھارکھنڈ: مغربی بنگال میں بھارتی اداکارہ ریا کماری کو لٹیروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع میں ہائی وے ڈکیتی کی کوشش کے دوران اداکارہ ریا کماری کو گولی لگ گئی، جو ان کے لیے مہلک ثابت ہو گئی۔

    ریا کماری کا تعلق ریاست جھارکنڈ سے تھا، پولیس حکام کے مطابق وہ اپنے شوہر فلم پروڈیوسر پرکاش کمار، اور دو سالہ بیٹی کے ساتھ کار میں نیشنل ہائی وے 16 کے ذریعے کولکتہ جا رہی تھیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق پرکاش کمار نے صبح تقریباً چھ بجے بگنان پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مہیشریکھا کے علاقے میں پیٹرول بھرنے کے لیے گاڑی روکی تھی، اس کے فوراً بعد ان پر تین آدمیوں کے ایک گروپ نے حملہ کر دیا، جو انھیں لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    شردھا قتل کیس سے ڈر کر ’بریک اپ‘ کیا، خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ کے دوست کا انکشاف

    ریا کماری نے اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کی تو ایک لٹیرے نے ان پر گولی چلا دی، اور پھر فرار ہو گئے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق پرکاش کمار نے بیوی کی جان بچانے کے لیے انھیں کار میں ڈالا اور تین کلومیٹر تک سفر کے بعد ہائی وے پر کچھ لوگوں کو دیکھ کر مدد طلب کی، جس پر وہ ریا کماری کو اولوبیریا کے ایس سی سی میڈیکل کالج، اسپتال لے گئے، لیکن ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، متاثرہ فیملی کی گاڑی کا فرانزک بھی کیا جائے گا۔

  • ویڈیو: سائنسی نمائش کے دوران میزائل پھٹنے سے کئی طلبا زخمی

    ویڈیو: سائنسی نمائش کے دوران میزائل پھٹنے سے کئی طلبا زخمی

    جھارکھنڈ: بھارت کے ایک کالج میں طلبا کو میزائل بنانے کا تجربہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کے ایک کالج میں سائنس پروجیکٹ کی نمائش منعقد کی گئی، جس میں کئی طلبا نے حصہ لیا۔

    ایک طلبہ نے میزائل کا ماڈل تیار کیا  جسے نمائش میں پیش کیا گیا لیکن بدقسمتی سے نمائش کے دوران وہ پھٹ گیا جس سے کئی طلبا زخمی ہوگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ طالب علم میزائل کے ماڈل کو نمائش کے لیے تیار کررہے تھے لیکن ایک چھوٹی سے غلطی سے وہ میزائل پھٹ جاتا ہے۔

    کالج پروفیسر کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 11 طالب علم زخمی ہوئے ہیں لیکن کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

  • جھارکھنڈ بس حادثے میں 11 افراد ہلاک، 22 زخمی

    جھارکھنڈ بس حادثے میں 11 افراد ہلاک، 22 زخمی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بس حادثے میں تین خواتین اور ایک بچے سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ ریاست جھار کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی حادثے میں 9 افراد موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد اسپتال جاتے ہوئے چل بسے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں بائیس افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب جھاڑکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    یاد رہے کہ 24 نومبر کو بھارتی ریاست کرناٹکا میں مسافربس نہر میں گرنے سے اسکول کے بچوں اور خواتین سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل 3 مئی 2018 کو بھارتی ریاست بہار میں مظفرپور سے نئی دہلی جانے والی بس کھائی میں گرنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔