Tag: جھانوی کپور

  • جھانوی کپور، اللو ارجن کی ’پشپا 2‘ کی حمایت میں سامنے آگئیں

    جھانوی کپور، اللو ارجن کی ’پشپا 2‘ کی حمایت میں سامنے آگئیں

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اللو ارجن کی ’پشپا 2’ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار اللو ارجن کی پشپا 2 دی رول نے ملک بھر کے سنیماؤں پر دھوم مچائی ہوئی ہے، فلم کو شائقین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کرسٹوفر نولان کی ’انٹراسٹیلر‘ کو بھارت میں دوبارہ ریلیز نہیں کیا جائے گا کیونکہ جنوبی ہندوستانی فلم نے آنے والے ہفتوں کے لیے بڑے سینماؤں پر قبضہ کرلیا ہے۔

    اس اقدام نے سینی فیلس کے ایک حصے کو ناراض کیا جو بڑی اسکرین پر مہکاوی سائنس فکشن ڈرامہ دیکھنا چاہتے تھے اسی لیے انہوں نے سوشل میڈیا پر اللو ارجن کی فلم کے لیے نفرت انگیز مہم شروع کردی ہے۔

    جب جھانوی کپور نے یہ دیکھا تو وہ فورا سو کمار کی فلم کی حمایت میں بول پڑیں۔

    جھانوی کپور نے لکھا کہ ’پشپا 2 بھی سنیما ہے، ہم مغرب کی پرستش اور اپنے ہی ملک سے نکلنے والی چیزوں کو فوری طور پر نااہل قرار دینے کے جنون میں کیوں مبتلا ہیں؟

    جھانوی کپور

    جھانوی نے کہا کہ دنیا بھارتی فلموں کی جڑوں سے جڑی کہانیاں اور ان کی بڑی اسکرین کی منفرد پیشکش کو سراہتی ہے، لیکن بھارتی عوام اپنی ہی فلموں سے شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ جس چیز کو دنیا پسند کرتی ہے، ہم خود اس پر شرمندہ ہیں۔ یہ افسوسناک ہے۔”

    اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ کرسٹوفر نولان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’انٹرسیلر‘ اپنی دسویں سالگرہ پر دوبارہ سنیما گھروں کی زینت بنے گی تاہم پشپا 2 کی کامیابی کے بعد ہالی ووڈ فلم نہیں دکھائی جائے گی جس پر بہت سے لوگ خوش نہیں ہیں۔

  • کیا جھانوی کپور اپنی تعریف کرنے والوں کو پیسے دیتی ہیں؟

    کیا جھانوی کپور اپنی تعریف کرنے والوں کو پیسے دیتی ہیں؟

    ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اپنی تعریف کرنے والوں کو پیسے دیتی ہیں۔

    پنک ویلا کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں اداکارہ جھانوی کپور کو بتایا گیا کہ لوگ ان کے بارے میں اچھی باتیں کہہ رہے ہیں اور ان کے کام کی تعریف کررہے ہیں۔

    جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ بطور اداکار وہ اپنی پرفارمنس کے بارے میں کیا کہیں گی تو جھانوی نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی، یہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے، میں خود کے بارے میں کیسے بیٹھ کر بولوں لیکن میں بہت پراعتماد ہوں، میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ بہت اچھی پرفارمنس دے رہی ہوں لیکن مجھے پتہ ہے میں اچھا کام کررہی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب بھی میں دیکھتی ہوں کہ کوئی غلطی سے بھی میری تعریف کر رہا ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ یقینی طور پر میرے پی آر والے ہیں، تو میں اس حوالے سے کہنا چاہتی ہوں کہ میرے پاس اپنی تعریف کروانے کے لیے اتنا بجٹ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی اداکاری کا آغاز 2018 میں فلم ’دھڑک‘ سے کیا تھا، اور اب وہ اپنی آنے والی فلم ’الجھ‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔

  • جھانوی کپور کی طبعیت اچانک بگڑ گئی، اداکارہ اسپتال منتقل

    جھانوی کپور کی طبعیت اچانک بگڑ گئی، اداکارہ اسپتال منتقل

    بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ جھانوی کپور کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کرنا پڑا، تاہم ان کی حالت خطے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    جھانوی کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر کی تصدیق ان کے والد بونی کپور نے بھی کردی ہے، اداکارہ اپنی آنے والی فلم الجھ کی تشہیر میں مصروف تھیں کہ ان کی طبعیت خراب ہوگی، انھیں شدید فوڈ پوائزننگ کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’اُلجھ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، تاہم شدید فوڈ پوائزننگ کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔

    خبر کی تصدیق کرتے ہوئے جھانوی کے والد اور پروڈیوسر بونی کپور نے بتایا کہ اداکارہ کو ایک یا دو دن میں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

    اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جھانوی کو جمعرات کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، صحت کی خرابی کی وجہ سے انھوں نے بدھ کے روز اپنی تمام اپائنٹمنٹس کو بھی ملتوی کر دیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اب ان کی صحت بہتر ہے اور وہ بہتر محسوس کررہی ہیں تاہم انھیں کافی نقاہت کا سامنا ہے، اس لیے ایک یا دو روز میں وہ اسپتال سے گھر آئیں گی۔

    خیال رہے کہ جھانوی کپور نے حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور تقریب سے ان کی دیگر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

  • جھانوی کپور نے شادی کے سوال پر صحافی کو پاگل کہہ دیا!

    جھانوی کپور نے شادی کے سوال پر صحافی کو پاگل کہہ دیا!

    بالی ووڈ ایکٹر جھانوی کپور سے ان کی فلم لانچگ کی تقریب میں ایک صحافی نے شادی کا سوال کیا تو اداکارہ نے اسے پاگل کہہ کر مخاطب کیا۔

    جھانوی کپور نے اپنی انسٹا گراہم اسٹور پر کہا تھا کہ وہ کوئی راز آشکار کرنے والی ہیں، ان کی آنے والی فلم ’الجھ‘ کی تقریب میں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انھوں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر جو ’راز‘ شیئر کرنے کی بات کی ہے کیا اس کا تعلق شیکھر پہاڑیا اور ان کی شادی سے متعلق ہے۔

    فلم کے حوالے سے ایک پروگرام میں شریک تھیں تو ایک رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ ’جھانوی، کیا شادی کی کوئی خبر ہے؟‘

    سوال پوچھنے والے صحافی کو مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے جھانوی کپور نے کہا کہ ’کیا تم پاگل ہو؟‘ پھر ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے جو ’راز‘ کی بات کے حوالے سے پوسٹ کی تھی وہ کیا ہے، اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’آپ کو کل پتہ چل جائے گا۔‘

    جھانوی نے پیر کی صبح اپنی انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ ’میرے پاس ایک راز ہے اور میں آپ لوگوں کے ساتھ اسے شیئر کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتی!‘ تاہم ان کی طرف سے شیئر کرہ راز ان کی آنے والی فلم ’الجھ‘ کا ٹریلر لانچ تھا۔

    اس سے قبل جھانوی کپور نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انھوں نے کاروباری شخصیت شیکھر پہاڑیا سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے بھی حال ہی میں یہ احمقانہ چیز پڑھی کہ میں نے اپنے ریلیشن شپ کی تصدیق کی ہے اور میری شادی ہونے والی ہے، لوگوں نے دو تین آرٹیکلز یکجا کیے اور کہا کہ میری شادی ایک ہفتے کے اندرہوجائے گی۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ جھانوی کپور اور ان کے قریبی دوست شیکھر پہاڑیا اکثر ایک ساتھ مندر اور تقریبات میں نظر آتے ہیں جبکہ میڈیا کے مطابق دونوں کئی برسوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

  • ریانا انسٹاگرام پر مجھے فالو کرتی ہیں: جھانوی کپور

    ریانا انسٹاگرام پر مجھے فالو کرتی ہیں: جھانوی کپور

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں امریکی گلوکاتہ ریانا سے ہونے والی گفتگو سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے امریکی گلوکارہ ریانا کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور ڈانس سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    مارچ میں ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی بھارت کے گاؤں جام نگر میں ہونے والی پری ویڈنگ کے دوران میں امریکی گلوکارہ ریانا نے شرکت کی تھی جہاں انہوں نے پرفارم کیا تھا۔

    اسی پری ویڈنگ کی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں امریکی گلوکارہ ریانا کو جھانوی کپور کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم اب کپل شرما کے نیٹ فلکس شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں بات کرتے ہوئے جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ آننت امبانی کی پری ویڈنگ سرمنی میں ریحانہ پرفارمنس دے رہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

    ’’ اس دوران اچانک سے ریحانہ نے میری جانب اُنگلی کی اور میرے قریب آنے لگیں، میں یہ منظر دیکھ کر گھبرا گئی اور سوچنے لگی کہ کیا میں نے کچھ غلط کر دیا ہے، ریانا میرے قریب آئیں اور بتایا کہ وہ مجھے انسٹاگرام پر اکثر اوقات دیکھتی رہتی ہیں اور فالو کرتی ہیں ‘‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ریانا نے مجھ سے کہا کہ میں بہت خوبصورت ہوں اور میرا مداحوں کو ہاتھ ہلانے کا انداز بھی اُنہیں بے حد پسند ہیں، پھر اسی دوران میرا رنگٹ گانا چلنے لگا تو میں نے ریانا کو بتایا کہ یہ میری ہی فلم کا گانا ہے بعد ازاں ہم ڈانس کرنے لگ گئے۔

  • جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    بالی وڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے پولو کھلاڑی اور کاروباری شخصیت شیکھر پہاڑیا سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کاروباری شخصیت شیکھر پہاڑیا سے شادی کی خبروں کی تردید کردی اور 00کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے بھی حال ہی میں یہ احمقانہ چیز پڑھی کہ میں نے اپنی کسی ریلیشن شپ کی تصدیق کی ہے اور میری شادی ہونے والی ہے، لوگوں نے دو تین آرٹیکلز یکجا کیے اور کہا کہ میری شادی ایک ہفتے کے اندرہوجائے گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ لوگ میری ایک ہفتے میں شادی کر رہے ہیں لیکن میں ابھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

    خیال رہے کہ جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیا اکثر ایک ساتھ مندر میں جاتے رہتے ہیں اور دونوں کئی برسوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب جھانوی کپور کی نئی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی 31 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، مسٹر اینڈ مسز ماہی کی مرکزی کاسٹ میں راجکمار راؤ، جھانوی کپور، کومُود مشرا، رجیش شرما اور ابھیشیک بینر جی شامل ہیں۔

  • مسٹر اینڈ مسز ماہی  کیلئے جھانوی کی 150 دن انتہائی سخت کرکٹ ٹریننگ!

    مسٹر اینڈ مسز ماہی کیلئے جھانوی کی 150 دن انتہائی سخت کرکٹ ٹریننگ!

    جھانوی کپور نے اپنی آنے والی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی میں کرکٹر کا کردار ادا کرنے کے لیے کتنی طویل ٹریننگ کی یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    میڈیا رپوٹس کے مطابق فلم کے تقاضوں کے مطابق کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے جھانوی کپور نے 150 دن سے زائد سخت ترین ٹریننگ کی۔ بالی وڈ اداکارہ کی تازہ ترین انسٹاگرام ریل سے پتہ چلتا ہے کہ انھوں نے مطلوبہ مہارت حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔

    زخمی ہونے کے باوجود جھانوی کپور نے پیشہ ور کھلاڑی کی طرح کافی ٹریننگ کی تاکہ وہ فلم میں ایک پرفیکٹ پروفیشنل کی طرح کھیلتی دکھائی دیںَ

    واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے بالی وڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔

    ٹریلر کا آغاز راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی شادی سے قبل ہونے والی ملاقات کے ساتھ ہوا جبکہ بعد میں دونوں کو شادی کے بندھدن میں بندھتے ہوئے دکھایا گیا۔

    فلم میں راج کمار راؤ اور جھانوی کپور دونوں کا نام ’ماہی‘ ہے جو کرکٹ میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹریلر میں آگے چل کر دکھایا گیا کہ راج کمار راؤ کی کرکٹ سے محبت جھانوی کیلیے ان کی محبت پر غالب آ جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ کرکٹ سے محبت پر فلمائی گئی مووی ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ 31 مئی 2024 کو بھارتی سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

  • جھانوی کپور کو اپنے شریک سفر میں کون کون سی خوبیاں چاہیئں؟

    جھانوی کپور کو اپنے شریک سفر میں کون کون سی خوبیاں چاہیئں؟

    بالی وڈ کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ جھانوی کپور اپنے ہونے والے شوہر میں کس طرح کی خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں انھوں نے بتادیا۔

    جھانوی اپنی نئی آنے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے گانے کی لانچنگ تقریب میں شریک تھیں کہ اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر میں کون کون سی خوبیاں دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔

    اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ کوئی ایسا انسان ہوگا جو میرے سپنوں کو اپنا بنا دے، کوئی ایسا شخص جو مجھے ہمت دے، بڑھاوا دے، خوشی دے۔

    ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے شریک سفر میں یہ خوبیاں دیکھنا چاہوں گی کہ وہ مجھے ہنسائے اور جب میں روؤں تو تب بھی میرا ساتھ دے، مجھے کوئی اس طرح کا انسان چاہیے۔

    خیال رہے کہ جھانوی کی شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں عام ہیں۔ اداکار اپریل میں ایک فلم کی اسکریننگ میں اپنے دوست ’شیکو‘ کے نام کا نیکلس بھی پہن کر آئی تھیں۔ اس سال انھیں شیکھر کے ساتھ تروپتی بالاجی مندر میں بھی دیکھا گیا تھا۔

    پچھلے سیزن کے کافی ود کرن کے دوران، کرن جوہر نے جھانوی سے ان کی اسپیڈ ڈائل لسٹ میں تین لوگوں کے بارے میں پوچھا۔ اس کے جواب جھانوی کا کہنا تھا کہ ’پاپا، خشو، اور شیکو‘ بعد میں انھوں نے اوہو بھی کہا تھا۔

    شیکھر پہاڑیہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ سشیل کمار شندے کے پوتے ہیں۔ مبینہ طور پر وہ اور جھانوی ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔

  • امریکی گلوکارہ ریانا کی جھانوی کپور کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

    امریکی گلوکارہ ریانا کی جھانوی کپور کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

    بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں امریکی گلوکارہ ریانا کی جھانوی کپور کے ساتھ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں دنیا کے چند بااثر اور نامور شخصیات سمیت بالی ووڈ اسٹارز اور کرکٹر نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

    اس کے علاوہ اس تقریب میں امرییکا کی نامور پاپ اسٹار امریکی گلوکارہ ریانا نے بھی بھارت میں پہلی مرتبہ اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگا دیے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    اسی تقریب کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار جھانوی کپور اور امریکی گلوکارہ ریانا نے ڈانس فلور کو اپنی پرفارمنس سے آگ لگا دی۔

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے فوٹ اینڈ شیئرنگ ایپ پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ اور گلوکارہ کو بالی ووڈ فلم ’ڈھڑک‘ کے مقبول ترین ٹائٹل سانگ ’زنگٹ‘میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UrbanAsian (@urbanasian)

    وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کی ڈانس ویڈیو کو پسند کیا ہے جبکہ اس ویڈیو پر مختلف تجزیے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گلوکارہ ریانا پہلی بار بھارت کی کسی تقریب میں میوزک پرفارمنس دی ہے، انہوں نے اس تقریب میں شرکت کے لیے 90 لاکھ ڈالرز کا معاوضہ لیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ کی پرفارمنس کے لیے شاندار اسٹیج تیار کیا گیا جس میں وہ رقص کررہی ہیں اور امبانی جوڑے کو مبارک باد پیش کررہی ہیں۔

  • جھانوی کپور کا تہلکہ خیز انکشاف

    جھانوی کپور کا تہلکہ خیز انکشاف

    بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے ڈیپ فیک ویڈیوز پر بات کرتے ہوئے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ رشمیکا منڈنا، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف اور کاجول جیسی اداکاراؤں کی ڈیپ فیک ویڈیوز نے سنسنی پھیلادی تھی جس پر جھانوی کپور نے اظہار خیال کیا ہے۔

    جھانوی کپور نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ وہ بھی نو عمری میں ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوچکی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ 15 سال کی تھیں اور رشمیکا کی طرح مناسب طریقے سے انہیں مقدمہ بھی درج کرانا نہیں آتا تھا۔

    جھانوی نے رشمیکا کے ڈیپ فیک ویڈیو کے خلاف اقدام کی تعریف کرتے ہوئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ‘میں رشمیکا کی تعریف کرتی ہوں جس طرح انہوں نے اس کے خلاف کارروائی کی۔

    جھانوی کپور نے کہا کہ جب میرے ساتھ ایسا ہوا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں اس کے خلاف آواز اٹھا سکتی ہیں۔ انہیں لگتا تھا کہ اگر وہ ایسا کریں گی تو لوگ کہیں گے کہ میں مشہور ہونے کے لئے یہ سب کچھ کررہی ہوں۔

    ہانیہ عامر کی مری میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل

    سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اعتراف کیا کہ پہلے وہ حقیقت سے بھاگتی تھیں تاہم اب وہ کنارہ کشی کے بجائے اصلیت کو قبول کرلیتی ہیں۔