Tag: جھانوی کپور

  • سری دیوی کی موت کے وقت کس نے سہارا دیا؟ جھانوی نے احوال بتادیا

    سری دیوی کی موت کے وقت کس نے سہارا دیا؟ جھانوی نے احوال بتادیا

    کافی ود کرن سیزن 8 کی تازہ ترین قسط میں میزبان کرن جوہر نے جھانوی کپور کو ان کی بہن خوشی کپور کے ہمراہ مدعو کیا۔

    دونوں بہنیں اس لمحے کے حوالے سے بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں جب انہیں اپنی والدہ سری دیوی کے انتقال کی خبر ملی تھی۔

    جھانوی کپور نے بتایا کہ جب مجھے فون آیا، میں اپنے کمرے میں تھی اور مجھے خوشی کے کمرے سے رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔ اطلاع ملتے ہی میں اپنی بہن کے کمرے کی جانب دوڑی اور اپنی بہن کو گلے سے لگا لیا۔

    جھانوی نے کرن کو بتایا کہ خوشی کپور نے اندر سے بکھر جانے کے باوجود، اس دل دہلا دینے والے وقت میں میرا ساتھ دینے کے لیے خود کو تیار کیا اور ضبط پر قابو کرلیا۔

    جھانوی نے کہا کہ خوشی کپور نے جیسی ہی مجھے دیکھا اس نے رونا بند کردیا وہ میرے پاس بیٹھ گئی اور مجھے تسلی دینے لگی اور میں نے اس کے بعد اسے کبھی روتے نہیں دیکھا۔

    شاہ رخ خان کو پہلی بار سامنے دیکھ کر سکتے میں آگئی تھی، تاپسی پنوں

    واضح رہے کہ ماضی کی مشہور و معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کا انتقال فروری 2018 میں دبئی میں ہوا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر بونی کپور کے ساتھ بھتیجے ارجن مارواہ کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ ان کی موت کی وجہ ان کے دبئی کے ہوٹل کے باتھ ٹب میں حادثاتی طور پر ڈوبنا بتائی گئی تھی۔

  • والدہ سری دیوی سے ناروا سلوک رکھنے پر جھانوی کپور نے کیا کہا؟

    والدہ سری دیوی سے ناروا سلوک رکھنے پر جھانوی کپور نے کیا کہا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی والدہ و لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے ساتھ نارواں سلوک رواں رکھنے پر لب کشائی کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنی والدہ و لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے ساتھ ناروا سلوک رواں رکھنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میری زندگی کی سب سے بڑی حماقت تھی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سری دیوی 24 فروری 2018 کو ہوٹل کے باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پائی گئیں اور اپنے کروڑوں چاہنے والوں کو افسردہ چھوڑ گئیں۔

    جھانوی کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھی اور میں اپنے ڈیبیو کے حوالے سے بہت سنجیدہ تھی کہ مجھے والدہ سے بالکل الگ ہونا ہے کیونکہ لوگ یہی باتیں کر رہے تھے کہ مجھے پہلی فلم والدہ کی وجہ سے ملی ہے‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’لوگوں سے یہ سن کر کہ یہ سری دیوی کی بیٹی ہے اسی لیے فلم ملی مجھے پتہ نہیں کیا ہوگیا تھا کہ میں ٹرپ پر چلی گئی تاکہ والدہ سے دور رہوں اور وہ جس طرح کی اداکاری کرتی ہیں میں ہرگز ویسی نہیں کروں‘۔

    جھانوی نے بتایا کہ ’میں والدہ سری دیوی کو اپنی فلم کے سیٹ پر رکنے نہیں دیتی تھی اور آج مجھے یہ محسوس ہورہا ہے کہ وہ میری کتنی بڑی حماقت تھی۔ میں ان کی بیٹی ہوں اس حقیقت سے میں بھاگ نہیں سکتی لیکن میں نے لوگوں کی باتوں کو ذہن پر سوار کر لیا تھا‘۔

    ’ڈنکی‘ کے بعد شاہ رخ خان کا بڑا اعلان، مداح خوشی سے جھوم اٹھے

    جھانوی کپور نے کہا کہ مجھے ہمیشہ اس بات کا افسوس رہے گا کہ وہ میرے ساتھ میری فلم کے سیٹ پر رہنا چاہتی تھیں، میری ڈیبیو فلم کیلئے میری مدد کرنا چاہتی تھیں مگر میں نے ایسا ہونے نہیں دیا‘۔جھانوی کپور یہ روداد بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

  • شہناز گل کو نظر انداز کرنے پر صارفین نے جھانوی کپور کو ٹرول کردیا

    شہناز گل کو نظر انداز کرنے پر صارفین نے جھانوی کپور کو ٹرول کردیا

    ایک تقریب میں بالی وڈ کی اداکارہ شہناز گل کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکرہ جھانوی کپور ٹرول ہو گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکرہ جھانوی کپور، پوجا ہیگڑے اور شہناز گل حال ہی میں ایک تقریب میں ساتھ بیٹھی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

    تقریب میں موجود بیٹھی تینوں اداکارائیں اپنے گلیمرس لک میں خوبصورت لگ رہی تھیں تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھانوی کپور اور پوجا ہیگڑے کے درمیان شہناز گل موجود ہے لیکن جھانوی کپور شہناز گل کو اگنور کرتے ہوئے پوچا کے ساتھ بات کررہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UrvashiDinesh (@sidnaazmyfamily)

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین نے کہا کہ جھانوی شہناز کو نظر انداز کر رہی ہیں، ایک صارف نے تبصرہ کیا، ‘جھانوی شہناز کو کیوں نظر انداز کر رہی ہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘گفتگو کے دوران جھانوی نے شہناز گل کو نظر انداز کیا اور شہناز گل نے اس پیاری پوجا کو نظر انداز کردیا’۔

  • جھانوی کپور نفرت کا آسان ہدف کیوں بنتی ہیں؟ اہم وجہ بتادی

    جھانوی کپور نفرت کا آسان ہدف کیوں بنتی ہیں؟ اہم وجہ بتادی

    بالی وُڈ اداکارہ جھانوی کپور کو نفرت کا آسان ہدف اور ان پر تنقید کیوں کی جاتی ہے انہوں نے اہم وجہ بتائی ہے۔

    بالی وُڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ فلمساز کرن جوہر مجھے فلموں میں لے کر آئے جس کے باعث سب آسانی سے نفرت کرتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ میں کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے ذریعے فلموں میں آئی جس کے بعد سے میں نفرت کیے جانے کا آسان ہدف ہوں، تاہم مجھے اس بات کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

    جھانوی کپور نے مزید کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ دھرما ایک مشہور پروڈکشن ہاؤس ہے اور جس قدر تجسس اور پہنچ دھرما کی ہے اور جتنا یہ عوام میں دلچسپی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے، شاید اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اسی لیے بھی ایک دباؤ بھی ہوتا ہے اور اسی لیے نفرت کیے جانے کا بھی آسان ہدف ہوں۔

    جھانوی کپور بھی بالی وُڈ کے ان سٹار بچوں میں شامل ہیں جن پر اقربا پروری کے تحت انڈسٹری میں آنے کا الزام لگایا جاتا ہے اور جھانوی پر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بجائے سری دیوی کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فلموں میں آئی ہیں۔

    واضح ریے کہ کرن جوہر نے بطور پروڈیوسر جھانوی کپور کو 2018 میں مراٹھی فلم ’سیرت‘ کے آفیشل ریمیک ’دھڑک‘ میں کاسٹ کیا تھا، یہ جھانوی کپور کی بالی وُڈ میں ڈیبیو فلم تھی جس کے بعد وہ دنیا بھر میں مشہور ہوئیں اور مزید فلموں میں کام کرنے لگیں۔

    جھانوی کپور کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’مِلی‘ ہے جس کی سینما گھروں میں نمائش جاری ہے، جبکہ 2023 میں جھانوی کپور کی دو فلمیں ’بوال‘ اور ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ ریلیز ہوں گی۔

  • جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام

    جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام

    ممبئی: بالی ووڈ کی نوجوان خوبرو اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    بالی ووڈ کی نوجوان خوبرو اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ کا 4 نومبر کو سینما میں ریلیز ہوئی۔

    جھانوی کپور کی فلم کے ساتھ بالی ووڈ کی دیگر دو اور فلمیں ریلیز ہوئی تھی، جبکہ یہ تینوں فلم باکس آفس پر زیادہ کچھ راج نہی کرسکی، جس میں کترینہ کپور کی فلم ’فون بھوت‘ اور سوناکشی سنہا، ہما قریشی کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ شامل ہے۔

    بھارت کی رپورٹ کے مطابق ملی فلم ریلیز ہونے کے پہلے دن صرف 45 سے 46 لاکھ روپے کا ہی بزنس کرسکی تھی، جبکہ اب تک یہ مجموعی طور پر 1 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

    جھانوی کپور کی فلم ملی ہیلن نامی ملیالم فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ اینا بین نے اصل فلم میں مرکزی کردار ادا کیا اور اپنے اداکاری کی وجہ سے کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ حاصل کیا۔

    جھانوی کپور فلم میں ’ملی‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ سپر مارکیٹ میں کام کرنے والی لڑکی ’ملی‘ وہاں موجود ایک بڑے فریزر میں بند ہوجاتی ہے، گھر والے اور ملی کا بوائے فرینڈ اسے جگہ جگہ تلاش کرتے ہیں۔

  • پاپ کارن مہنگے ہوجائیں گے: جھانوی کپور کی پاپ کارن بیچنے کی ویڈیو وائرل

    پاپ کارن مہنگے ہوجائیں گے: جھانوی کپور کی پاپ کارن بیچنے کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے سینما گھر پہنچ گئیں اور وہاں پہنچ کر انہوں نے پاپ کارن بھی بیچنے شروع کردیے۔

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوری کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سینما ہال میں کھڑی پاپ کارن فروخت کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور سینما ہال میں فلم دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کو پاپ کارن بیچ رہی ہیں، اداکارہ کا سینما ہال میں پاپ کارن بیچنے کا مقصد دراصل اپنی آنے والی فلم ملی کی تشہیر کرنا تھا۔

    4 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ملی میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں ان کے ساتھ سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں۔

    تھرلر اور خوف سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو پڑھائی کی غرض سے کینیڈا جانا چاہتی ہے لیکن جانے سے قبل، بھارت میں ہی فاسٹ فوڈ کے ریستوران میں نوکری کرنے کے دوران فریزر روم میں پھنس جاتی ہے۔

    فلم ملی سنہ 2019 میں جنوبی انڈیا کی ملیالم زبان میں بننے والی سپر ہٹ فلم ہیلین کا ری میک ہے جس کی ہدایت کاری بھی ہیلین فلم کے ہدایتکار ماتھو کٹی زیویئر نے دی ہے۔

    فلم کی تشہیر کے لیے جھانوی کو پاپ کارن بیچتا دیکھ کر انسٹا گرام پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ جھانوی کپور نے پاپ کارن دیتے وقت دونوں ہاتھوں میں دستانے کیوں پہنے ہوئے ہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس کے بعد کہیں سینما میں پاپ کارن کے دام مزید نہ بڑھ جائے، اب بھی خریدنے کے لیے بجٹ دیکھنا پڑتا ہے۔

    ایک اور شخص نے لکھا کہ فلم کی تشہیر کے لیے یہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں، اس وقت ان کو عوام یاد آجاتی ہے۔

  • کیا کاجول کی بیٹی نے بھی جھانوی کپور کی طرح سرجری کرالی

    کیا کاجول کی بیٹی نے بھی جھانوی کپور کی طرح سرجری کرالی

    بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو حال ہی میں بالی ووڈ پر چھارہی ہیں۔

    تاہم جھانوی کپور اور کاجول کی بیٹی نیسا اپنی لُک کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتی رہتی ہیں۔

    لیکن حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سفید ساڑھی میں گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر موجود ہیں، جسے دیکھ کر صارف انہیں اجے دیوگن کی بیٹی نیسا دیوگن سے مشابہت دے رہے ہیں۔

    کچھ نے انہیں ان کے موٹاپا کو چھپانے کی کوشش کرنے پر ٹرول کیا جب کہ کچھ نے انہیں اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن کی ڈپلیکیٹ قرار دیا۔

    صارفین نے دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کی ناک دیکھو لگتا ہے ان دونوں نے ایک ہی جگہ سے سرجری کروائی ہے۔

    ایک صارف نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پہلے سوچا کہ یہ نیسا ہے، سرجری کے بعد نیسا جھانوی کی طرح نظر آنے لگی، شاید وہ دونوں ایک ہی ایک سرجن کے پاس گئی ہوں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    ایک اور صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا میں نے بھی سوچا کہ یہ نیسا ہے اور آپ نے صحیح کہا کہ یہ ایک ہی سرجن کے پاس گئی ہوںگی۔

    خیال رہے کہ صارفین کا ایسا کہنا ہے کہ ان دونوں نے سرجری کرائی ہے تاہم ادکارہ جھانوی اور کاجول کی بیٹی نیسا نے کبھی کسی میڈیا پر اس حوالے سے  گفتگو نہیں کی۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کی ادکارہ جھانوی کپور سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔

     اُنہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2018 میں کیا تھا۔ اس کے بعد اُنہوں نے مختلف ہدایت کاروں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے اور ان کا شمار بالی ووڈ میں سب سے ذہین نوجوان اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

  • کرن جوہر نے 2 معروف اداکاراؤں کے بارے میں کیا انکشاف کیا؟

    کرن جوہر نے 2 معروف اداکاراؤں کے بارے میں کیا انکشاف کیا؟

    معروف بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے مشہور اور متنازعہ پروگرام کافی ود کرن میں انکشاف کیا کہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور 2 بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کافی ود کرن کے میزبان کرن جوہر نے بالی ووڈ اداکارہ جھانوی اور سارہ علی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

    حال ہی میں کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی ایک قسط میں جھانوی کپور اور سارہ علی خان نے بھی شرکت کی، کرن جوہر نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں کسی زمانے میں 2 بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔

    یہ سنتے ہی جھانوی اور سارہ دونوں ہی حیرت زدہ رہ گئیں، انہوں نے پوچھا کہ کیا ہم یہ بات سرعام کریں گے؟

    تاہم اس سوال کے بعد اداکارہ سارہ نے جھانوی سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم تھا کرن پروگرام میں ایسی بات کرنے والے ہیں، جس کے بعد جھانوی نے کہا کہ نہیں، انہیں نہیں پتہ تھا۔

    کرن جوہر نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ پہلے کسی وقت میں آپ دونوں نے دو بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم تینوں میں یہ مشترکہ بات ہے کہ وہ دونوں پہلے میری ہی بلڈنگ میں رہتے تھے۔

    تاہم اس انکشاف کے بات لوگوں کی جانب سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید وہ دونوں بھائی ویر پہاڑیا اور شیکھر پہاڑیا ہیں جو مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں۔

  • جھانوی  کے مقابلے میں سارہ علی خان کی مقبولیت سے بونی کپور پریشان

    جھانوی کے مقابلے میں سارہ علی خان کی مقبولیت سے بونی کپور پریشان

    ممبئی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور فلم ساز بونی کپور  اپنی بیٹی کے مقابلے میں سارہ علی خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان رہنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق جھانوی کپور اور سیف علی خان کی صاحبزادی نے گزشتہ برس بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا البتہ آنجہانی اداکارہ کی بیٹی سارہ علی خان کے مقابلے میں زیادہ شہرت حاصل نہیں کرسکیں۔

    سری دیوی کے شوہر اور فلم ساز بونی کپور جھانوی کے مقابلے میں سیف علی خان کی بیٹی کی مقبولیت سے پریشان ہیں جس کا اظہار اُن کے بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویو سے لگایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’پذیرائی سے کوئی تبدیلی نہیں آئےگی، گھریلو لڑکی ہوں‘

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بونی کپور کا کہنا تھا کہ سارہ کے لیے اُن کی ٹیم نے بہت اچھا کام کیا اس لیے وہ آج جھانوی سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے سارہ علی خان کی مشہوری کا سہرا ’’پی آر ٹیم‘‘ کو دیا (جو لوگوں سے رابطے اور انٹرویوز ترتیب دیتی ہے) ساتھ ہی بونی کپور نے اپنی بیٹی کو ٹیم تبدیل کرنے کی تجویز بھی دی۔

    یاد رہے کہ جھانوی کپور اور سارہ علی خان نے گزشتہ برس بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا تھا۔ جھانوی نے فلم دھڑک جبکہ سارہ نے کیدر ناتھ سے ڈیبیو کیا تھا بعد ازاں سیف علی خان کی صاحبزادی نے رنویر سنگھ کے ساتھ ’سمبا‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکاروں کی لاڈلیوں کے فیشن

    رنویر سنگھ اور سارہ کی اداکارہ کو شائقین نے بہت پسند کیا یہی وجہ ہے کہ سمبا رواں سال کی کامیاب ترین فلم کے طور پر سامنے آئی۔ یہ بھی یاد رہے کہ جھانوی نے اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی بھرپور انداز میں تشہیر کی تھی مگر وہ سارہ کی طرح مقبولیت نہیں سمیٹ سکیں۔

  • سری دیوی کی بیٹی کا آنجہانی ماں کو جذباتی خط

    سری دیوی کی بیٹی کا آنجہانی ماں کو جذباتی خط

    ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے اچانک انتقال کے چند روز بعد ان کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنی ماں کے نام ایک جذباتی اور متاثر کن خط لکھا جس نے پڑھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا۔

    معروف بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی 24 فروری کو دبئی کے جمیرا ایمرٹس ٹاورز میں اپنے باتھ روم ٹب میں‌ مردہ پائی گئیں تھی. ان کی اچانک موت نے دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو سوگوار کردیا۔

    اداکارہ کی آخری رسومات بھارت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی تھیں۔

    گزشتہ روز ان کی بیٹی جھانوی کپور نے نہایت متاثر کن تحریر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ماں سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔

    اپنی تحریر میں انہوں نے اپنی ماں کے لیے لکھا، ’آپ کے جانے کے بعد میں اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہوں اور مجھے اسی کھوکھلے پن کے جینا سیکھنا ہوگا۔ اس خالی پن کے باوجود آپ کی محبت میرے اندر روشن ہے‘۔

    جھانوی نے لکھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے آپ مجھے غم اور تکلیف سے بچا رہی ہیں۔ ’میں جب بھی اپنی آنکھیں بند کرتی ہوں تو مجھے آپ کے ساتھ گزارا ہوا اچھا وقت یاد آتا ہے‘۔

    انہوں نے اپنی والدہ کو اپنی بہترین دوست، اپنی خوشیوں کی سب سے بڑی وجہ اور اپنا سب کچھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس دنیا کے لیے نہیں تھیں، تب ہی انہیں اتنی جلدی واپس بلا لیا گیا۔ ’لیکن ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے آپ کو کچھ عرصے کے لیے پایا تھا‘۔

    اپنی تحریر کے ساتھ جھانوی نے اپنے والدین کے ساتھ مختلف مواقعوں پر لی جانے والی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔

    On my birthday, the only thing I ask of all of you is that you love your parents. Cherish them and devote yourself to making them feel that love. They have made you. And I ask that you remember my mother fondly, pray for her soul to rest in peace. Let the love and adulation you’ll showered on her continue and please know that the biggest part of my mother was the love she shared with papa. And their love is immortal because there was nothing like it in the whole world. Nothing as joyful and pure and no two people as devoted to one another as they were. Please respect that because it hurts to think anyone would ever try to tarnish it. Preserving the sanctity of what they had would mean the world not only to my mother but also to a man who’s entire being revolved around her, and her two children who are all that remains of their love. Me and Khushi have lost our mother but papa has lost his “Jaan”. She was so much more than just an actor or a mother or a wife. She was the ultimate and the best in all these roles. It mattered a great deal to her to give love and to get love. For people to be good and gracious and kind. She didn’t understand frustration or malice or jealousy. So let’s be that. Let’s be full of only good and give only love. That would make her happy, to know that even in death, she gave you all something. The courage and inspiration to fill yourselves with nothing but love and rid yourselves of bitterness in any way and form. That’s what she stood for. Dignity, strength and innocence. Thank you for the love and support everyone has shown us in the past couple of days. It’s given us hope and strength and we can’t thank you all enough.

    A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor) on

    یاد رہے کہ جھانوی کپور بہت جلد فلم ’دھڑک‘ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے جارہی ہیں جس کے لیے آنجہانی سری دیوی نہایت پرجوش تھیں، تاہم فلم کے مکمل ہونے سے قبل ہی وہ اس دنیا سے چلی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔