Tag: جھاڑو

  • جھاڑو کے تنکوں سے بنے ’’جعلی زیرے‘‘ کی فروخت کا انکشاف

    جھاڑو کے تنکوں سے بنے ’’جعلی زیرے‘‘ کی فروخت کا انکشاف

    زیرہ ہر کھانےکا لازمی حصہ اور ہر باورچی خانے میں موجود ہوتا ہے تاہم ناجائز منافع خور اب جھاڑو کے تنکوں سے جعلی زیرہ بنا کر فروخت کر رہے ہیں۔

    انسانی صحت سے کھیلنے کا یہ مکروہ دھندا بھارت سے سامنے آیا ہے جہاں مارکیٹوں میں جعلی زیرہ فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ زیرہ جھاڑو کے تنکوں سے بنایا جا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں پولیس افسران نے خفیہ اطلاع پر زیرے کی ایک بڑی کھیپ کو پکڑٓا ہے اور اس میں ہزاروں کلو جعلی زیرہ برآمد کیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ضبط شدہ کھیپ کی قیمت 60 لاکھ بھارتی روپے (پاکستانی تقریباً دو کروڑ روپے کے لگ بھگ) سے زائد ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ جعلی زیرہ ناریل کی جھاڑو کے تنکوں، گڑ اور گھاس ملا کر بنایا گیا تھا اور اس کو اصلی زیرے میں ملا کر مختلف شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

    ملزمان کا جعلی زیرہ بنانے کا طریقہ یہ تھا کہ وہ جھاڑو بنانے کے بہانے سے ناریل کے درخت کی گھاس خریدتے تھے۔ اس گھاس کو پہلے زیرے کے سائز کے ٹکڑوں میں کاٹا جاتا تھا، اس کے بعد اسے گرم گڑ کے ساتھ ملا کر خشک کیا جاتا تھا تاکہ اسے اصلی زیرے کی شکل دی جا سکے، خشک ہونے کے بعد نقلی زیرے کو اصلی زیرے کے چھوٹے حصوں میں ملا کر بازار میں فروخت کیا جاتا تھا۔

    پولیس نے جعلی زیرہ پکڑنے کے ساتھ کئی ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جب کہ کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    پولیس نے مذکورہ معاملے میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

    پولیس تحقیقات میں جعلی زیرہ بنانے والے افراد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نقلی زیرے کو اصلی زیرے کے ساتھ 80 سے 20 کے تناسب میں ملا کر بیچنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

  • جھاڑو لگانے والے مزدور کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ مل گیا

    جھاڑو لگانے والے مزدور کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ مل گیا

    حیدرآباد: بھارت میں جھاڑو لگانے والے ایک مزدور کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ مل گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر ورنگل کے رہائشی کنڈاڈا سیانا کی بیٹی کنڈاڈا ہندو نے ’’کالوجی میڈیکل یونیورسٹی‘‘ میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کر لی۔

    لڑکی نے یہ کارنامہ نیٹ میں 720 میں سے 466 نمبر حاصل کر کے انجام دیا ہے، جس پر انھیں ایم بی بی ایس کی مفت سیٹ مل گئی ہے، کالوجی میڈیکل یونیورسٹی کے تحت نرسم پیٹ میڈیکل کالج نے داخلے کی تصدیق کی۔

    کنڈاڈا ہندو کی اس کامیابی کو عزم اور محنت کی ایک متاثر کن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، انھوں نے اپنے خاندان کو درپیش چیلنجوں کے باوجود میڈیکل کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کا عزم نہیں چھوڑا۔

  • جھاڑو پر اڑنے والا نوجوان ارب پتی بن گیا

    جھاڑو پر اڑنے والا نوجوان ارب پتی بن گیا

    یوں تو سوشل میڈیا آج کل لوگوں کی زندگی بدل کر انہیں راتوں رات مشہور کرسکتا ہے، ایسا ہی ایک نوجوان اپنی ایک ویڈیو کی بدولت ارب پتی بن گیا۔

    زیک کنگ اپنی ویڈیو میں کبھی ہوائی جہاز غائب کرتے، کبھی کمرے کی چھت پر الٹے چلتے ہوئے اور کبھی اشیا کی اشکال بدلتے دکھائی دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی ویڈیوز کروڑوں افراد دیکھتے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد بھی دسیوں لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔

    ان کی ایک ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئی جس میں وہ ہیری پوٹر کے کرداروں کا لباس پہنے ایک جھاڑو پر بیٹھے ہیں اور میدان میں چکر کاٹ رہے ہیں۔

    اس میں دراصل انہوں نے ایک آپٹیکل الیوژن استعمال کرتے ہوئے ویڈیو ایڈیٹنگ کی ہے اور یوں لگتا ہے کہ واقعی وہ جھاڑو پر بیٹھ کر اڑ رہے ہیں۔

    زندگی میں کئی مالی مشکلات کے شکار زیک اب ان ویڈیوز کی بدولت ارب پتی ہوچکے ہیں اور کیلی فورنیا کے ایک مہنگے ترین علاقے اگورا ہلز میں رہائش پذیر ہیں۔

    انہوں نے 2019 دسمبر میں اڑنے والی جھاڑو کی ویڈیو پوسٹ کی تھی اور اب تک اس ویڈیو کو سوا 2 ارب افراد دیکھ چکے ہیں، حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بھی قرار دیا ہے۔

    اس ویڈیو کے متعلق زیک کنگ نے بتایا کہ انہوں نے ہیلووین کے لیے ایک دوپہر کو یہ ویڈیو بنائی گئی تھی، اس میں آئینے استعمال کیے گئے تھے تاکہ وہ سامنے کا عکس دکھا سکیں۔

    پھر کچھ ایڈیٹنگ کر کے اسے حقیقت کےقریب دکھایا گیا تھا۔

  • آسمان پر اڑنے والی جادوئی جھاڑو دکھائی دے گئی

    آسمان پر اڑنے والی جادوئی جھاڑو دکھائی دے گئی

    امریکا میں ایک ڈیلیوری ڈرائیور نے آسمان پر ایک عجیب و غریب شے دیکھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں آسمان پر ایک اڑتی ہوئی جھاڑو نمایاں ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک ڈیلیوری ڈرائیور جو اپنی ڈیوٹی پر ہے کہتا دکھائی دیتا ہے کہ میں نے آسمان پر ایک عجیب و غریب شے دیکھی ہے۔

    اس کے بعد وہ کیمرے کا رخ تبدیل کرتا ہے اور آسمان پر اڑتی ایک جھاڑو دکھاتا ہے، جھاڑو بالکل ویسی ہے جو جادوئی فلموں میں دکھائی جاتی ہے جس پر کوئی شخص سواری کر رہا ہوتا ہے۔

    ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس جھاڑو کے ساتھ کہیں سے کوئی تار منسلک نہیں ہے اور یہ ہوا میں معلق ہے، تاہم کبھی کبھار حرکت کرتی بھی دکھائی دے رہی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، بعض افراد نے اسے مشہور فلم ہیری پوٹر میں دکھائی جانے والی صورتحال سے مشابہہ قرار دیا، ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ اس جھاڑو پر ہیری پوٹر اپنی سلیمانی چادر پہنے سوار ہے اور کسی کو دکھائی نہیں دے رہا۔

  • ہیمامالنی کی پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگانے کی ویڈیو وائرل

    ہیمامالنی کی پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگانے کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے جھاڑو لگا کر صفائی کی اہمیت اجاگر کی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سابقہ ڈریم گرل و بھارتی سیاست دان ہیما مالنی نے حکمران جماعت کی صفائی مہم کے دوران بھارتی پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگا کر ملک بھر کو صفائی کی تعلیم دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارت کی موجود ہ سرکار آئے دن بھارت شہریوں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت سے متعلق تعلیم دینے میں لگی رہتی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کبھی ٹوائلٹ کی اہمیت کی مہم چلاتی ہے تو کبھی گلی محلوں میں صفائی کی اہمیت آگاہی فراہم کررہی ہے تو کبھی کچھ اور۔

    صفائی مہم کے تناظر میں ہیمامالنی بھی ساتھی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ لوک سبھاکے باہر جھاڑو لگانے پہنچیں تھیں تاہم نزاکت سے جھاڑو لگانے کے باعث انٹرنیٹ انہیں طنز و مزاح کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    عمر عبداللہ نامی صارف نے ٹویٹ میں طنز کیا کہ ’پارلیمنٹ ہاؤس پورے ملک کی صاف ترین جہگوں میں سے ایک ہے خاص طور پر جب سیشن جاری ہوتو وہاں کہاں جھاڑو دے رہے ہیں‘۔

    ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ ’انوراگ ٹھاکر اپنی کرکٹ کی صلاحیتوں کو استعمال کررہے ہیں جبکہ ہیمامالینی اپنی فنکاری کی صلاحیتوں کا استعمال کررہی ہیں‘۔

    خیال رہے کہ بھارت کی آبادی 130 کروڑ سے زائد ہے،وہاں صحت اور صفائی انتہائی اہم مسائل ہیں۔