Tag: جھلس

  • کیلی فورنیا میں امریکی ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد جھلس کر زخمی

    کیلی فورنیا میں امریکی ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد جھلس کر زخمی

    واشنگٹن : کیلی فورنیا کے علاقے کاؤنٹ ریور سائیڈ میں گودام میں موجود 12 افراد طیارے کی تباہی سے ہونیوالی آتشزدگی کی زد میں آکر جھلس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے کاؤنٹ ریور سائیڈ میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں بارہ افراد زخمی ہو گئے۔

    کیلی فورنیا کی کاؤنٹ ریور سائیڈ میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام کی چھت توڑتا ہوا نیچے جا گرا، طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

    بتایا گیا ہے کہ گودام میں موجود 12 افراد طیارے کی تباہی سے ہونیوالی آتشزدگی کی زد میں آکر جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : کیلی فورنیا میں طیارہ گرکر تباہ‘ 2 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں طیارہ گرنے سے ایک گھر میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور گھر میں لگی آگ پر قاپو پایا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجوہات فوری طور پرسامنے نہیں آسکی تھیں تاہم واقعے کی تفتیش تاحال جاری ہے۔

  • امریکی نوجوان آئی فون کےچارجرسےجھلس گیا

    امریکی نوجوان آئی فون کےچارجرسےجھلس گیا

    ہنٹسویل: امریکی شہر ہنٹسویل میں ایک شخص سوتے ہوئے آئی فون چارجرکےکرنٹ لگنے سےجھلس کر زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق 32سالہ امریکی نوجوان ولی ڈے ایکسٹینشن کوڈ کےذریعے اپنا آئی فون رات کو چارج پررکھ کرسوگیا تاکہ صبح تک اس کا آئی فون چارج ہوجائے۔

    ولی ڈے جب صبح اٹھا اوراسےمحسوس ہواکہ کوئی دھات نما چیز اس کی گردن کےساتھ لپٹی ہوئی ہےجس کی وجہ سےاس کی گردن جھلسس گئی تھی۔

    i-phone-post-1

    انہوں نےکہاکہ عام طور پرشاید لوگوں کو لگتاہےکہ یہ شاید جلنے کی وجہ سے ہوا لیکن میرے معاملے میں ایسا بالکل نہیں تھا مجھےاپنے گلے میں دباؤ محسوس ہوا۔

    ولی ڈے نےکہاکہ وہ اس واقعے کےبعد فوراََ اسپتال پہنچےجہاں ان کےجلے ہوئے ہاتھوں اور گردن کاعلاج کیاگیا۔

    انہوں نےکہا کہ میں اپنے اس تجربے کے ذریعے لوگوں میں آگاہی پیداکرنا چاہتاہوں کہ رات کو سوتے وقت بستر کے پاس الیکٹرانک ڈیوائسس چارج کرنا کس قدر خطرناک ہوسکتاہے۔

    i-phone-post-2

    خیال رہےکہ ولی ڈے کا کہناتھاکہ میں سمجھتاہوں کہ ابھی بھی لوگوں کی بڑی تعداد ایکسٹینشن کوڈ کےذریعےاپنےبستر پر ہی الیکٹرانک ڈیوائسس استعمال کرتے ہیں اور یہ افسوس ناک ہےلیکن سچ ہے۔


    برطانیہ میں آئی فون چارجر کے کرنٹ سے ایک شخص ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک شخص نہانے کے دوران آئی فون چارجر کے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیاتھا۔

    واضح رہےکہ پولیس کا کہناتھاکہ ہم نے ایک چارجر پر لگے آئی فون کو مردہ شخص کے سینے پر پایا جو کہ ایکسٹیشن کورڈ کے ذریعے چارج کیا جارہا تھا۔