Tag: جھلس کر ہلاک

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی افسر کی بھیانک موت

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی افسر کی بھیانک موت

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی افسر کتے کو بچاتے ہوئے جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ وادی کے ضلع برامولا میں پیش آیا، آتشزدگی کے دوران اہلکار نے بیوی کو بچا لیا تاہم وہ خود جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجی افسر کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ردعمل میں فوری طور پر اہلکار نے پہلے اپنی بیوی اور ایک کتے کو بحفاظت گھر سے نکال لیا، لیکن جب وہ دوسرے کتے کی مدد کے لیے گھر میں داخل ہوا تو جھلس کر ہلاک ہوگیا، فوجی افسر کی شناخت 33 سالہ انتک کے نام سے ہوئی۔

    ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ آگ لگنے کی اصل وجہ بھی دریافت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے کیمپ پرحملہ، 3بھارتی فوجی سمیت 2 حملہ آور ہلاک

    گھر میں آگ لگنے کے باعث فوجی اہلکار اور ایک کتا بھی مارا گیا، اہلکار اور کتے کی لاش ایک ہی کمرے سے برآمد ہوئی۔ متعلقہ ادارے کا کہنا ہے یہ مذکورہ افسر کی یہاں نئی پوسٹنگ ہوئی تھی۔

    ایک سینئر فوجی افسر نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

  • اسکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 4 بچے جھلس کر ہلاک

    اسکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 4 بچے جھلس کر ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں ہولناک حادثے کے نتیجے میں اسکول کے 4 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست پنجاب کے علاقے سنگرر میں اسکول وین اچانک آگ میں لپیٹ میں آگئی، جس کے نتیجے میں چار بچے زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ گاڑی میں 12 طالب علم سوار تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس خطرناک حادثے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی تاہم یہ خیال کیا جارہا ہے کہ گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ یا پھر گیس سیلنڈر پھٹنے کے باعث لگی ہوگی، البتہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق اس واقعے میں بچوں کو بچانے کے چکر میں گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، ہلاک ہونے والے بچوں میں ایک تین سالہ طالبہ بھی شامل ہے۔ ڈرائیور کی شناخت دلبر سنگھ کے نام سے ہوئی۔

    بھارتی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اسکول اوقات کے بعد پیش آیا جب وین ڈرائیور بچوں کو چھوڑنے ان کے گھر جارہا تھا۔ اسکول وین میں سوار بچوں کی عمریں تین سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ اس واقعے میں 8 بچے شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جان لیوا حادثے کے بعد اسکول انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔