Tag: جھولا

  • سعودی عرب: تفریحی پارک میں خوفناک حادثہ، جھولا ٹوٹنے کی ویڈیو وائرل

    سعودی عرب: تفریحی پارک میں خوفناک حادثہ، جھولا ٹوٹنے کی ویڈیو وائرل

    سعودی عرب کے شہر طائف کے تفریحی پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 23 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت نازک ہے، طائف میں موجود گرین ماؤنٹین پارک میں جھولا جھولنے کے دوران اچانک جھولے کا پائپ ٹوٹ گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھولے میں متعدد افراد موجود ہیں اس دوران اچانک جھولا ٹوٹ جاتا ہے۔ جس کے بعد چیخ و پکار مچ جاتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد طائف کے متعدد اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    سعودی عرب: غزہ کیلیے غذائی امداد سے لدے مزید ٹرک روانہ

    سیکیورٹی اور ہنگامی خدمات کے ادارے نے فوری طور پر ایکشن لیا جبکہ متعلقہ حکام نے جھولے میں خرابی کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • عیدالضحیٰ پر مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    عیدالضحیٰ پر مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    لاہور: عیدالضحیٰ کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیے جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-orders-high-security-alert-for-eid-ul-adha/

     ترجمان کا کہنا ہے کہ مستقل نصب مکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں، مستقل نصب جھولے جن کے سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل کیا جارہا ہے ان پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کی تعطیلات میں شہریوں خصوصاً بچوں کی بڑی تعداد مکینیکل جھولوں کا استعمال کرتی ہے اس لیے عید تعطیلات کے دوران عارضی طور پر نصب مکینیکل جھولوں پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی ہے۔

  • 17 سالہ لڑکا دو دن تک جھولا جھولتا رہا

    17 سالہ لڑکا دو دن تک جھولا جھولتا رہا

    نیوزی لینڈ میں ایک 17 سالہ نوجوان نے مسلسل 36 گھنٹے تک جھولا جھولنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    17 سالہ پیٹرک کوپر نے، جو نیوزی لینڈ کا رہائشی ہے ہفتے کی صبح 10 بج کر 23 منٹ پر جھولا جھولنا شروع کیا اور اتوار کی رات 10 بج کر 23 منٹ پر اس کا اختتام کیا۔

    نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ صبح 9 بجے اس کا آغاز کرنا چاہتا تھا لیکن وہ وقت پر نہیں اٹھ سکا۔

    اس نے اپنی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ کو جمع کروا دی ہے اور وہ جلد ہی اس کا نام بک میں درج کیے جانے سے متعلق اسے آگاہ کریں گے۔

    فی الحال یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ہی ایک شہری کے پاس ہے جس نے 32 گھنٹوں تک جھولا جھول کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔

    پیٹرک نے اس کام کے ذریعے 16 سو ڈالرز بھی جمع کرلیے ہیں جو وہ ایک اسپتال کو عطیہ کرے گا۔

  • 94 ویں منزل پر نصب جھولا جو آپ کے رونگٹے کھڑے کردے

    94 ویں منزل پر نصب جھولا جو آپ کے رونگٹے کھڑے کردے

    امریکی شہر شکاگو میں واقع ایک منفرد ’جھولا‘ نہ صرف آپ کے رونگٹے کھڑے کرسکتا ہے بلکہ آپ کو شکاگو کا ایسا خوبصورت نظارہ دکھا سکتا ہے جو آپ شاید زندگی میں کبھی نہ دیکھ پائیں۔

    شکاگو کے جان ہنکوک سینٹر کی 94 ویں منزل پر نصب یہ جھولا دراصل شیشہ کی بنی ہوئی کھڑکی ہے جو اپنی جگہ سے حرکت کرسکتی ہے۔

    پلیٹ فارم کی طرح بنی ہوئی یہ کھڑکی اپنی جگہ سے حرکت کر کے ترچھی ہوجاتی ہے جس کے بعد آپ 94 ویں منزل سے شکاگو شہر کا خوبصورت نظارہ دیکھ سکتے ہیں۔

    ترچھا ہوجانے والا یہ پلیٹ فارم سیاحوں کے لیے بہت کشش رکھتا ہے اور روزانہ سیاحوں کے ساتھ مقامی افراد بھی بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا کا خطرناک ترین جھولا

    دنیا کا خطرناک ترین جھولا

    آپ نے دنیا بھر کے ایڈونچر پارکس میں موجود خطرناک جھولوں کے بارے میں سنا ہوگا، لیکن آج جس جھولے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں اسے دیکھ کر یقیناً آپ کی ریڑھ کی ہڈی میں سرد سی لہر دوڑ جائے گی۔

    امریکی ریاست کولو راڈو کے پہاڑی علاقے میں واقع ماؤنٹین پارک میں اس خطرناک جھولے پر بیٹھنا یا تو آپ کی زندگی کا ناقابل فراموش خوشگوار تجربہ ہوسکتا ہے، یا ساری عمر نہ بھول سکنے والا کوئی بھیانک خواب۔

    ایک پہاڑ کی چوٹی سے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 200 فٹ نیچے جانے والا یہ جھولا بڑے بڑے دلیروں کو خوف کے مارے چلانے پر مجبور کردیتا ہے۔

    چند منٹوں پر مبنی اس مختصر سفر میں آپ خود کو بلند پہاڑی سے نہایت برق رفتاری کے ساتھ نیچے زمین کی طرف جاتے محسوس کریں گے۔

    اس دوران آپ کو اپنے آس پاس مختلف پہاڑ نظر آئیں گے جن کے قریب سے ہوا کی رفتار سے گزر پانا، اور کچھ دیر تک زمین سے بے حد اوپر فضا میں لٹکتے رہنا غیر معمولی دل گردے کے افرد کا ہی کام ہے۔

    ذرا دیکھیں یہ جھولا کیسے کسی کے بھی ہوش اڑا سکتا ہے۔

    اگر آپ خطروں کے کھلاڑی اور مہم جوئی کے شوقین ہیں تو زندگی میں ایک بار آپ کو یقیناً اس جھولے سے لطف اندوز ہونا چاہیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔