Tag: جھومے جو پٹھان

  • ’بوریت سے بھرپور گانا ہے‘شاہ رخ کے گانے جھومے جو پٹھان پر ردعمل

    ممبئی: سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ڈیپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ کا نیا گانا جھوم جو پٹھان گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا۔

    ’جھومے جو پٹھان‘ نے ریلیز کے بعد پہلے 9 گھنٹوں میں ایک کروڑ ویوز حاصل کر لیے لیکن ساتھ ہی صارفین نے اس گانے کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

    اس گانے کو گلوکار اریجیت سنگھ، سُکریتی ککڑ، وشال اور شیکھر نے گایا ہے۔

    25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ کے نئے گانے کے بارے میں ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    ٹوئٹر صارف دیپکا نرائن بھردواج نے لکھا کہ ٹام کروز 60 سال کی عمر میں ناممکن کرتب کر رہے ہیں اور شاہ رخ خان 57 سال کے ہو کر ایسے بوریت سے بھرپور گانے بنا رہے ہیں، میں سمجھ رہی تھی کہ اب کچھ نیا دیکھنے کو ملےگا۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پریتم کو ہی بلا لو بھئی، بندا کاپی کرتا ہے لیکن کم سے کم گانا تو اچھے بنا دیتا تھا، ایک صارف نے لکھا کہ بکواس گانا ہے، مووی تو فلاپ ہوتی ہے آپ کی اس بار گانے بھی ایسے ہی ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم کا ابھی تک ٹریلر جاری نہیں کیا گیا لیکن گانوں کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ’پٹھان‘ کے میوزک البم کو ریلیز کیا گیا ہے۔

  • صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہے تاہم اداکار نے فلم کے دوسرے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ کے ریلیز ہوتے ہی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ انتہا پسندوں اور ایودھیا کے مہنت راجو داس نے دھمکی دیتے ہوئے ناظرین سے کہا کہ جن تھیٹر میں پٹھان دکھائی جائے اسے بھی نذر آتش کردو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    گزشتہ دنوں ’پٹھان‘ کی ریلیز کے خلاف ریاست بہار کے علاقے مظفر پور کی عدالت میں شکایت بھی درج کروائی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’پٹھان‘ جس سنیما میں لگے اسے جلا دو

    سوشل میڈیا پر بھارتی شہری بھی مودی سرکار سے سوال کرنے لگی ہے کہ کیا انھیں ملک میں غربت نظر نہیں آتی؟ کیا سرکار صرف اب فلموں کو موضوع بحث بنائے گی؟

    یہ بھی پڑھیں: کنگ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ پر ایف آئی آر درج

    تاہم کنگ خان کو اس کی پرواہ نہیں ہے انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوالوں جواب کے سیشن میں بھی ایک مداح کو دلچسپ انداز میں کہا تھا کہ ’پٹھان‘ تو 25 جنوری کو ہی ریلیز ہوگی تم شادی 26 جنوری کو کرلو اس دن چھٹی بھی ہوتی ہے۔

    چند گھنٹوں قبل بالی ووڈ کے بادشاہ نے فلم کے دوسرے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جھومے جو پٹھان‘ میری جان، محفل ہی لُٹ جائے گی۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’صبر رکھئے گا کل صبح 11 بجے وعدہ رہا، پٹھان کا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    واضح رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، جان ابراہم ممکنہ طور پر جاسوس کے کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلمی ناقدین کی جانب سے اسے ریلیز سے قبل ہی مثبت ریویوز ملے ہیں۔