Tag: جھوٹا پروپیگنڈا

  • پاکستان کے ہاتھوں شکست ،  بھارت نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کا سہارا لے لیا

    پاکستان کے ہاتھوں شکست ، بھارت نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کا سہارا لے لیا

    نئی دہلی : پاکستان کے ہاتھوں شکست اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر بھارت کودنیا بھرمیں اپنی عزت بچانا مشکل ہوگئی، بھارت نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کا سہارا لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے جنگی اور سفارتی محاذ پر شکست نے بھارت کو بے بس کردیا اور بھارت بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا۔

    مودی نے اپنی ڈوبتی کشتی بچانے اور سفارتی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو دنیا بھر میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ کے آٹھ گروپ اکیس مئی سے امریکا،برطانیہ، جنوبی افریقا،یورپ ،روس اور جاپان سمیت دیگر ممالک جائیں گے۔

    ان وفود میں حکمراں اتحاد این ڈی اے کے علاوہ اپوزیشن پارٹیوں کے ایم پی بھی موجود ہوں گے، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دوروں کو منظم کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کا یہ سفر 22 مئی 2025 کے بعد شروع ہوسکتا ہے ، اراکین پارلیمنٹ آپریشن سندور سے متعلق آگاہی دیں گے اور اپنی حکومت کا نقطہ نظر واضح کرنے کی کوشش کریں گے۔

    بھارتی حکومت نے اپنے سفیروں کو بھی متحرک ہونے کا احکامات دیے ہیں۔

    بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو عالمی برادری نے سراہا تھا اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بھارتی پروپیگنڈے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا تھا۔

  • اہم داعش کمانڈر کی گرفتاری میں پاکستان کی کامیابی پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع

    اہم داعش کمانڈر کی گرفتاری میں پاکستان کی کامیابی پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع

    پاک امریکا مشترکہ کامیاب کارروائی میں افغان دہشت گرد کمانڈر کی گرفتاری پر دشمن عناصر نے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا کہ دہشت گرد پہلے سے پاکستان کی تحویل میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک امریکا مشترکہ کارروائی دشمن کوایک آنکھ نہ بھائی، اہم داعش کمانڈر کی گرفتاری میں پاکستان کی کامیابی پرجھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

    داعش کمانڈر شریف اللہ کے بارے میں سی آئی اے نے خفیہ معلومات پاکستان کو فراہم کیں، جس پر سیکیورٹی اداروں نےبروقت ایکشن لیا اور چند روز تک جاری خفیہ کارروائیوں کے بعد سترہ فروری کو پاک افغان سرحدی علاقے سے کمانڈر شریف اللہ عرف جعفر کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی صدر نے اپنے خطاب میں داعش کمانڈر کو ہائی ویلیو ٹارگٹ اور کابل ایئر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا، ملک دشمن عناصر نے کہا شریف اللہ کوئی بڑا ٹارگٹ نہیں تھا، پہلے سے پاکستان کی تحویل میں تھا، حالانکہ سی آئی اے چیف نے خود بولا تھا۔ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے معلومات شیئرکی۔

    یہ وہی اندرونی وبیرونی عناصر ہیں، جن کو پاکستان کی کامیابی ایک آنکھ نہیں بھاتی، جونہیں چاہتے پاک امریکا تعلقات بہتر ہوں اور اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہو۔

    کابل کے شریف اللہ نے دو ہزار سولہ میں داعش خراسان میں شمولیت اختیار کی، جہاں اس کو سینئر آپریشنل کمانڈر بنا دیا گیا، افغان دہشت گرد ، دوہزارانیس میں دوران گرفتاری اپنے جرائم کا اعتراف کر چکا ہے۔

    2021 میں افغان طالبان نے جیل توڑ کراس کو فرار کروایا، جس کے فوراً بعد اس نے کابل ایئرپورٹ حملے میں مدد فراہم کی۔

    امریکا کی دی گئی خفیہ معلومات پر پاکستان نے اسے پکڑنے کیلیے بے شمار آپریشن کیے، دہشت گرد کی گرفتاری کیلیے کیے جانے والا آپریشن،، پیشہ ورانہ مہارت، ماڈرن تکنیک، انٹیلی جنس تعاون اور بے لوث لگن کا عکاس ہے۔

  • سائبرکرائم نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    سائبرکرائم نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ پنجاب سے سائبر کرائم ونگ نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کےخلاف ٹاسک فورس نے گرینڈ آپریشن کیا، ایف آئی اے نے بتایا کہ صوبہ پنجاب سے سائبر کرائم نے 26 ملزمان کو پکڑا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں 66 ایف آئی آرز کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے 51 ایف آئی آرز کا اندراج کیا، ملتان میں ایف آئی اے کی کارروائی میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا، 30 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔

    کراچی میں 16، سکھر میں 4 اور حیدرآباد میں 5 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا، ایف آئی اے کوئٹہ کی جانب سے بھی 3 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام مزید کہا کہ ایف آئی اے نے ملک بھر میں 30 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔

    دریں اثنا پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبرکرائم نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا، ایف آئی نے بتایا کہ ملزمان نے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئرکیں، ہراساں کیا۔

  • روس سے تجارت کرنے پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا تھا، آج روس سے تیل اور گندم آ رہی ہے: وزیر اعظم

    روس سے تجارت کرنے پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا تھا، آج روس سے تیل اور گندم آ رہی ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت میں روس سے تجارت کرنے پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا تھا، آج روس سے تیل اور گندم آ رہی ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا روس سے تجارت کرنے پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا تھا، آج روس سے تیل اور گندم آ رہی ہے، ہم نے اربوں روپے کی قیمتیں کم کروا کر گندم درآمد کی، روس سے جو تیل منگوایا ہے وہ عالمی مارکیٹ سے کم از کم 15 ڈالر پر بیرل سستا ہے۔

    انھوں نے کہا تمام منصوبے مکمل کریں گے، بجلی سے چلنے والی بسیں بھی جولائی تک آئیں گی، معاشی مشکلات کے باوجود عام آدمی کو اس بجٹ میں ریلیف ملا ہے، اتحادی حکومت مل کر پاکستان کو مشکل سے نکالے گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جعلی خط لہرا کر ہماری آئینی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کو بدنام کیا، انھوں نے کہا پچھلی حکومت نے آئی ایم سے معاہدہ توڑا، اور ہم دن رات اب معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط بھی من و عن قبول کر لی ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 سال پوری اپوزیشن کو دیوار سے لگایا، آج توشہ خانہ میں ان کے خلاف ثبوت ملے تو کہتے ہیں ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ہمیں 4 سال دیوار سے لگایا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا لاہور میں سالڈ ویسٹ کا نظام بنایا تھا، پچھلی حکومت نے اس کا بیڑا غرق کر دیا، اب اسلام آباد میں بھی لاہور طرز کا سالڈ ویسٹ سسٹم لا رہے ہیں۔