Tag: جھوٹی خبر

  • آئی ایس پی آر کا جھوٹی خبر پر بزنس ریکارڈر کو نوٹس، ذرائع

    آئی ایس پی آر کا جھوٹی خبر پر بزنس ریکارڈر کو نوٹس، ذرائع

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جھوٹی خبر پر بزنس ریکارڈر اخبار کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر نے جھوٹی خبر پر بزنس ریکارڈر اخبار کو نوٹس دے دیا ہے، بزنس ریکارڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چوہدری نثار ملاقات کی خبر شائع کی تھی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے بزنس ریکارڈر سے جھوٹ پر معذرت کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے معذرت نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی بیرون ملک سیاسی ملاقات کی خبر بھی جھوٹی ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جس کا مقصد بے یقینی پھیلانا ہے۔

  • سال 2017 میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ

    سال 2017 میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ

    گلاسکو: کیا آپ جانتے ہیں کہ سال 2017 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے لفظ کون سا رہا؟

    اسکاٹ لینڈ کی کولنز ڈکشنری کے مطابق رواں سال کا لفظ، ایک لفظ نہیں بلکہ دو الفاظ پر مشتمل اصطلاح ہے جو ہے فیک نیوز، یعنی ’غلط خبر‘۔

    ڈکشنری کے مطابق اس لفظ کو سب سے زیادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے استعمال کیا جس کے بعد سوشل میڈیا کی دنیا میں بھی صحیح اور غلط خبروں کی تصدیق کا معاملہ اٹھ کھڑا ہوا اور ہر شخص کہتا ہوا نظر آیا، ‘کہیں یہ کوئی جھوٹی خبر تو نہیں‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس سنہ 2016 کا سال کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ ’سرئیل‘ بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب تھا۔ اس کا مطلب ہے کوئی نہایت عجیب و غریب خیال یا خواب، جو حقیقت میں تبدیل ہوجائے، یا کوئی ایسی حیران کن اور پریشان کن حقیقت جو خواب محسوس ہو۔

    اس لفظ کی صحیح معنویت اس وقت سامنے آئی جب ایک شدت پسند، خواتین، مسلمانوں اور اقلیتوں کی عزت نہ کرنے والا اور ایک مغرور ارب پتی شخص یعنی ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا صدر بن گیا۔

    اس فتح نے لوگوں کو بے اختیار اپنی چٹکی کاٹ کر یہ یقین کرنے پر مجبور کردیا کہ کہیں وہ خواب تو نہیں دیکھ رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جھوٹی خبر چلانے پر پیمرا نے جیونیوز سےجواب طلب کرلیا

    جھوٹی خبر چلانے پر پیمرا نے جیونیوز سےجواب طلب کرلیا

    اسلام آباد: پیمرا نے بھارت نوازی میں جھوٹی خبر چلانے پرجیو نیوز سے جواب طلب کرلیا،جھوٹی خبر چلانے کی شکایت امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر نے کی ہے۔

    Ambassador of Pakistan to US writes to Pemra… by arynews

    تفصیلات کے مطابق جیو کی بھارت نوازی اور جھوٹی خبروں کی شکایت اس بار امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کی ہے، امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے پیمرا کو خط لکھا جس میں شکایت کی ہے کہ جیو نے ان سے متعلق جھوٹی خبر چلائی اور عوام کو گمراہ کیا۔

    خط کے مطابق جیو نیوز نے مورخہ 30 اگست 2016 کو صبح 8 بجے کے نیوز بلیٹن میں ایک غیر تصدیق شدہ خبر ورپورٹ نشر کی جس میں امریکہ مٰں متعین پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کے متعلق کہا گیا کہ امریکی خاتون اول کے پاکستان ہاوس کے دورہ کے بعد پاکستانی سفیر کی جانب سے جاری شدہ سوشل میڈیا ٹوئٹ کے حوالے سے وائٹ ہاوس نے پاکستانی سفارت خانے اور فارن آفس اسلام آباد کو ایک خط لکھا ہے جس میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو تنبیہ کیا گیا ہے۔

    جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے جیونیوز کی خبر نے بھارتی میڈیا کو پاکستان کے خلاف زہراگلنے کاموقع دیا، جیونیوز نے ایسے وقت میں خبرنشر کی جب پاکستان بھارتی مظالم کے خلاف شعور آواز اٹھا رہا تھا۔

    پیمرا نے پاکستانی سفیرکی شکایت پرجیونیوز کو سات دن میں پوزیشن کلیئر کرنے کا نوٹس بھیج دیا۔

    NOTICE 1

    NOTICE 2

  • عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبر، 13 نیوزچینلز پرجرمانہ عائد

    عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبر، 13 نیوزچینلز پرجرمانہ عائد

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر پیمرا نے 13نجی ٹی وی چینلز کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور معافی مانگنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر 13 نیوز چینلز پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اگر ان چینلز نے معافی نہ مانگی تو ان کے لائسنس منسوخ کئے جا سکتے ہیں۔ جن چینلز کو جرمانہ کیا گیا ان میں جیو نیوز، جیو تیز، دنیا نیوز، رائل ٹی وی، خیبر نیوز، چینل24 ، چینل 92، نیوز ون، سچ ٹی وی، روز نیوز، چینل5، نیو نیوز اور چینل 5 شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی ٹی وی چیلنز کے خلاف شکایت پیمرا کو موصول

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں تیسری شادی کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد مذکورہ نیوز چینلز نے ان کی تیسری شادی مانیکا خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے شادی کی خبریں نشر کی تھیں جو بعد میں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ اس خبر پر پی ٹی آئی نے پیمرا کو شکایت کی تھی جس پر فیصلہ سنا دیا گیا۔