Tag: جھوٹی خبروں

  • نجی کالج کی طالبہ سے متعلق  جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور افراد کے خلاف چھان بین شروع

    نجی کالج کی طالبہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور افراد کے خلاف چھان بین شروع

    لاہور: پنجاب کالج کی طالبہ سے متعلق جھوٹی خبروں پر 36 افراد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے چھان بین شروع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پنجاب کالج کی طالبہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے پر ایف آئی اے ایکشن میں آگئی۔

    ایف آئی اےذرائع نے بتایا کہ 36 افراداورسوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور پروپیگنڈے میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور افراد کے خلاف چھان بین شروع ہوگئی ہے۔

    گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ لاہور میں کالج کی طالبہ سے زیادتی کا جھوٹا واقعہ پیش کرنے میں ملوث افراد کو ٹریک کرلیا گیا ہے، نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کا پروپیگنڈا کیا گیا،جھوٹ پھیلا کر طلبہ کو اکسانے والا شخص گرفتار کرلیا ہے، اس میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑوں گی انہیں عبرت کا نشان بناؤں گی۔

    یاد رہے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے سے متعلق ڈس انفارمیشن پھیلانے پر 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا، ایف آئی اے نے نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے کی گئی شکایت پر کارروائی شروع کی۔

    تحقیقاتی ٹیم سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے، امن و امان کی صورتحال میں خرابی پیدا کرنے کا سبب بننے والوں کی شناخت کرے گی اور جرم میں ملوث عناصر کی شناخت کرکے انھیں قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کیخلاف ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا اور کہا سوشل میڈیا پر جھوٹے نوٹی فکیشن اور خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کیخلاف ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت سوشل میڈیا پر جھوٹے نوٹیفیکیشن اور خبریں پھیلائی جارہی ہیں، ، یہ سب ایک میڈیا ڈنر میں لی جانے والی ایک تصویر سے شروع ہوا اور پھر ایک لائن لگ گئی ہے، سوشل میڈیا پر آزادی کو متاثر کئے بغیر جھوٹی خبروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر حکومت سے متعلق کچھ خبریں اور نوٹیفکیشن گردش کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی کابینہ کی جعلی فہرستیں جاری کی گئی تھیں، جس کے بعد نعیم الحق نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فہرستیں پارٹی کے دشمنوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔