Tag: جھٹکے

  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    کراچی میں اتوار کی شام 7 بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزی کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جن علاقوں میں زلزلے کے ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں دکانوں سے باہر نکل آئے۔

    واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان کا پانچواں  نمبر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہاں شدید گرمی کے ساتھ طوفانی بارشیں اور زلزلوں کے آئے دن جھٹکے آنے لگے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-heatwaves-and-hailstorms-more-than-12-earthquakes-in-a-month/

  • سعودی عرب میں زلزلے کے جھٹکے

    سعودی عرب میں زلزلے کے جھٹکے

    سعودی عرب میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے قریب جمعے کی علی الصباح خلیج عرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

    سعودی جیولوجیکل سروے کے ترجمان کے مطابق زلزلے کا مرکز جبیل شہر سے 55 کلومیٹر دُور مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

    زلزلے کی کم گہرائی کی وجہ سے اسے مرکز کے قریب اتنی ہی شدت کے زلزلے سے زیادہ شدت سے محسوس کیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ عرب ٹیکٹونک پلیٹس اور یوریشین پلیٹس کے آپس میں ٹکرانے کے باعث آیا۔

    سعودی جیولوجیکل سروے کے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی نوعیت معمولی تھی اور فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی سہ پہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.7، گہرائی 19 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 145 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    رپورٹس کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ اور گردونواح، سوات، ملاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صدر، اولڈسٹی، کلفٹن اور کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔