Tag: جھڑپوں

  • جمرود: فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4شدت پسند ہلاک

    جمرود: فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4شدت پسند ہلاک

    جمرود: غنڈی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد ہلاک ہوگئے، واقع کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

    جمرود میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن جاری ہے، جمرود کے علاقے غنڈی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں چار شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    انتظامیہ کے مطابق علاقے میں غیر معینہ مدت تک کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا، علاقے میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔ تاہم خیبر ایجنسی میں چوک کے قریب سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ادھر بنوں کے علاقے جانی خیل سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور تینوں سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔

  • بغداد:بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 60 افراد مارے گئے

    بغداد:بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 60 افراد مارے گئے

    بغداد :عراقی دارالحکومت میں بم دھماکوں اور جھڑپوں میں ساٹھ افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد پے درپے کئی دھماکوں سے گونج اٹھا، پہلا دھماکہ قطار میں لگے مزدوروں کے قریب کھڑی کار میں نصب بم پھٹنے سے ہوا، جس میں کئی افراد نشانہ بنے جبکہ صدرسٹی میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں بتیس افراد نشانہ بنے۔

    دھماکوں کے بعد پولیس نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • شام: حکومت اور باغیوں میں تصادم، 500افراد ہلاک

    شام: حکومت اور باغیوں میں تصادم، 500افراد ہلاک

    شام میں حکومت اور اعتدال پسند باغیوں میں جھڑپوں سے ایک ہفتے کے دوران پانچ سو افراد ہلاک ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں اعتدال پسند باغیوں کے زیر کنٹرول شمالی علاقوں میں گزشتے ایک ہفتے کے دوران حکومت سے تصادم کے نتیجے میں پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں دوسو چالیس باغی ،ایک سو ستاون حکومتی اہلکار جبکہ پچاسی عام شہری بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق شام میں ابتک خانہ جنگی سے ایک لاکھ سے زائد افراد اپنی زندگی سے محروم ہوچکے ہیں ۔
        

       

  • دمشق: شامی خانہ جنگی،10دن میں400سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

    دمشق: شامی خانہ جنگی،10دن میں400سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

    شام میں جاری امن امان کی بدترین صورتحال اور پرتشدد کاروائیوں میں دس دن کے دوران چار سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سینکڑوں بیگناہ افراد نشانہ بنے، حلب میں شامی فورسز کیجانب فضائی حملوں میں ایک سوسترہ بچے، تیس خواتین جبکہ چالیس باغی ہلاک ہوئے۔

    شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں چودہ سو افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی طاقتوں اور شامی حکومت کے درمیان ہتھیاروں کوتلف کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے موجودہ صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع  پرعالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کیجانب سے مسلسل خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔