Tag: جھڑپیں

  • ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ: ہزاروں جمہوریت پسندوں کی سرکاری ہیڈعمارتوں پردھاوا بولنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، پولیس اور مظاہرین کے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ہانگ کانگ میں دوماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں حکام کی جانب سے ردِ عمل ظاہر نہ ہونے پر مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

    پولیس نے لاٹھی چارج اور پیپر اسپرے کا استعمال کیا جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئندہ انتخابات جہوری طریقے سے کروائیں جائیں۔

  • قاہرہ:پولیس کے ساتھ جھڑپیں، 2افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    قاہرہ:پولیس کے ساتھ جھڑپیں، 2افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    مصر میں حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے باوجود قاہرہ میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق مصر میں نئے آئین اور فوجی حکومت کے خلاف اخوان المسلمون کا ملک گیر احتجاج جاری ہے، پولیس کے ساتھ تازہ جھڑپوں میں دو مظاہرین جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تازہ جھڑپیں مصرکے شہر قاہرہ، اسکندریہ، سوئیز اور دیگر شہروں میں ہوئیں، زخمی ہونے والوں کو احتجاجی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

  • دمشق: شامی باغی گروپوں کےدرمیان جھڑپیں دیگر شہروں میں پھیل گئی

    دمشق: شامی باغی گروپوں کےدرمیان جھڑپیں دیگر شہروں میں پھیل گئی

     
      شام میں باغی گروپوں کے درمیان جھڑپیں کا دائرہ دیگر شہروں تک پھیل گیا۔
        خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں اسد حکومت کے خلاف برسرپیکار باغیوں میں اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں اور مختلف انتہا پسند گروپ اب ایک دوسرے کے خلاف مسلح کاروائیوں پر اتر آئے ہیں۔

    شمالی شام کے مختلف علاقوں میں شامی باغیوں کو القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے جہادی جنگجوؤں کی مسلح مزاحمت کا سامنا ہے، شامی شہر حلب میں ڈاکٹر حسین سلیمان کو ہلاک کئے جانے کے بعد سے باغی گروپ آپس میں لر پڑے تھے، جس کے بعد کئی شہروں میں شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔
       

  • قاہرہ:عبوری حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت،2 جاں بحق، متعدد زخمی

    قاہرہ:عبوری حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت،2 جاں بحق، متعدد زخمی

    مصر میں فوجی بغاوت کے بعد بننے والی عبوری حکومت کے خلاف کئی ماہ سے جاری مظاہرے شدت اختیارکرگئے، پولیس فائرنگ اور شیلنگ سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    عبوری حکومت کیجانب سے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دینے کے جابرانہ اقدام کے بعد سے احتجاج میں تیزی آتی جارہی ہے، قاہرہ میں احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے فائرنگ اور شیلنگ کی۔

    جس پر پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں، جھڑپوں میں دو مزید افراد جان کی بازی ہار گئے، مصر میں نئے قوانین کے تحت کالعدم جماعت کے حق میں تحریری یازبانی تشہیری مہم چلانیوالے افراد کو قید وبند کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    منتخب حکومت کی بحالی کے لئے جولائی سے جاری مظاہروں میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔