Tag: جھینگے

  • مزیدار پران کوئلہ کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار پران کوئلہ کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب

    موسم سرما میں سی فوڈ کا استعمال بڑھ جاتا ہے جو جسم کو توانائی و حرارت پہنچانے کے لیے ضروری بھی ہے، ایسے میں جھینگے (پرانز) کو پکانے کی مختلف تراکیب آزمائی جاتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں مزیدار پران کوئلہ کڑاہی بنانے کی ترکیب بتائی گئی، اسے بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    جھینگے: 1 کلو

    ٹماٹر

    دہی

    ادرک لہسن کا پیسٹ

    ہلدی

    میتھی

    کالی مرچ

    وائٹ پیپر

    کٹی ہوئی مرچ

    کوکنگ آئل

    ترکیب

    سب سے پہلے دہکے ہوئے کوئلوں پر جھینگوں کو بغیر پانی کے ابال لیں، جھینگوں کا اپنا پانی اس کے لیے کافی ہوگا، پانی خشک ہونے تک اسے پکنے دیں۔

    اب اسی برتن میں تیل ڈالیں اور جھینگوں کو مزید پکائیں۔

    اب اس میں ٹماٹر اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں۔

    ٹماٹر گلنے کے بعد اس میں کٹی ہوئی مرچ، ہلدی اور میتھی ڈال کر مزید پکائیں۔

    بعد ازاں اس میں دہی، کالی مرچ اور وائٹ پیپر ڈال دیں۔

    مزیدار پران کوئلہ کڑاہی تیار ہے، گرما گرم سرو کریں۔

  • آج کھانے میں مزیدار گارلک پرانز تیار کریں

    آج کھانے میں مزیدار گارلک پرانز تیار کریں

    ذائقہ دار پرانز سب ہی کو پسند ہوتے ہیں اور نہایت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو مزیدار گارلک پرانز بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو نہایت آسان ہے۔

    اجزا

    جھینگے: آدھا کلو

    میری نیشن کے لیے

    نمک اور سفید مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    چینی: 1 چائے کا چمچ

    سویا سوس: 1 کھانے کا چمچ

    کارن فلور: 2 کھانے کے چمچ

    انڈا: 1 عدد

    سوس کے لیے

    لہسن: 3 کھانے کے چمچ

    ہری مرچ: 3 عدد

    لال مرچ: 1 عدد

    ہرا دھنیہ: 1 چائے کا چمچ

    ہری پیاز: آدھا کپ

    سویا سوس: 2 کھانے کے چمچ

    کٹی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    چینی: 1 چائے کا چمچ

    کیچپ: آدھا کپ

    سرکہ: 2 کھانے کے چمچ

    تیل: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: ایک چوتھائی چائے کا چمچ

    یخنی: 1 کپ

    کارن فلور: 2 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    نمک، سفید مرچ پاؤڈر، چینی، سویا سوس، کارن فلور اور انڈے کو ملا لیں۔

    اب جھینگے کے ٹکڑوں کو اس آمیزے سے کوٹ کرلیں۔

    اب گرم تیل میں فرائی کریں اور نکال کر رکھ لیں۔

     گرما گرم لذیذ گارلک پرانز تیار ہیں۔ سوس کے ساتھ پیش کریں۔

  • سوئٹزرلینڈ میں جھینگوں کو زندہ پکانے پر پابندی عائد

    سوئٹزرلینڈ میں جھینگوں کو زندہ پکانے پر پابندی عائد

    سوئٹزرلینڈ میں زندہ جھینگوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر پکانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو دنیا بھر کے لوگوں کا پسندیدہ پکوان ہے۔

    زندہ جھینگوں کو ہلاک کیے بغیر پکا کر کھانا دنیا بھر کے سی فوڈز ریستورانوں میں عام ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ جھینگے کو کوئی تکلیف نہیں پہنچتی۔

    تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جھینگوں کا اعصابی نظام نہایت حساس ہوتا ہےجس کی وجہ سے وہ تکلیف محسوس کر سکتے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جھینگوں کو پکانے سے قبل انہیں ہلاک کرنا ضروری ہے۔

    حکومت نے سمندری غذاؤں جیسے جھینگوں اور کیکڑوں کو برف میں ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر بھی پابندی لگاتے ہوئے انہیں ان کے قدرتی ماحول میں رکھ کر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے کہ آکٹوپس بھی ایک ایسا ہی جانور ہے جو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لہٰذا برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں آکٹوپس کو بے ہوش کیے بغیر تحقیقی مقاصد کے لیے ان کے جسم کے ساتھ چیر پھاڑ کرنا قانوناً جرم ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج کھانے میں مزیدار پران رائس بنائیں

    آج کھانے میں مزیدار پران رائس بنائیں

    پرانز یعنی جھینگے ایک مزیدار ڈش ہے تاہم یہ ہر کوئی نہیں کھا سکتا۔ بعض افراد پرانز کھانے کے بعد الرجی کا شکار ہوجاتے ہیں تاہم اگر آپ کے اہل خانہ اس سے محفوظ ہیں تو آج ان کے ذوق طعام کی تسکین کے لیے مزیدار پران رائس بنائیں۔


    اجزا

    باسمتی چاول: آدھا کلو

    جھینگے: چھوٹے، آدھا کلو

    تیل: حسب ضرورت

    پیاز: 1 کپ، کٹی ہوئی

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    ٹماٹر: 4 عدد، باریک کٹے ہوئے

    سیخ کباب مصالحہ: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: حسب ضرورت

    پانی: حسب ضرورت

    ہری مرچ: 6 سے 8 عدد

    سبز مٹر: 1 کپ، ابلے ہوئے

    مشرومز: دو کپ، کٹے ہوئے

    لیموں: گارنش کے لیے

    ہرا دھنیا: گارنش کے لیے


    ترکیب

    ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو 2 منٹ کے لیے فرائی کرلیں۔

    پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، سیخ کباب مصالحہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    اب اس میں حسب ضرورت پانی ڈال کر ڈھانپ کر ابال آنے تک پکنے دیں۔

    جب پانی میں ابال آجائے تو اس میں چاول شامل کر کے ایک بار مکس کر کے ڈھانپ کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

    اب اس میں ہری مرچ، مٹر اور مشرومز شامل کردیں۔

    ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں جھینگوں کو فرائی کرلیں۔

    پھر چاولوں کو ڈش میں نکال لیں اور اوپر جھینگے پھیلا دیں۔

    مزیدار پران رائس تیار ہیں۔ ہرا دھنیا اور لیموں سے گارنش کر کے سرو کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جھینگے کھانے کا شرعی حکم کیا ہے؟

    جھینگے کھانے کا شرعی حکم کیا ہے؟

    پاکستان میں جھینگے کی خرید وفروخت کا کاروبار کامیابی سے جاری ہے البتہ مسلمانوں کی اکثریت جھینگے کو کھانے میں احتیاط برتتی ہے، جھینگا مچھلی ہے یا نہیں؟ یہ مسئلہ اختلافی رہا ہے۔

    جن حضرات نے اس کو مچھلی کی ایک قسم سمجھا انہوں نے کھانے کی اجازت تو دی البتہ احتیاط اسی میں بتلائی کہ نہ کھایا جائے۔

    اے آر وائی کیو ٹی وی کے پروگرام احکام شریعت میں معروف عالم دین مفتی اکمل قادری نے بتایا کہ فقہ حنفی میں مچھلی کے علاوہ تمام چیزیں ممنوع ہیں جبکہ امام شافعی کے نزدیک ایسی تمام چیزیں جائز ہیں۔

    امام ابوحنیفہ کے نزدیک دریائی جانوروں میں سے صرف مچھلی حلال ہے، دیگر آئمہ کے نزدیک دیگر جانور بھی حلال ہیں، جن میں خاصی تفصیل ہے۔

    مفتی اکمل قادری کا کہنا تھا کہ جن فقہاء نے اسے مچھلی کہا ان کے نزدیک تو جائز ہے، لیکن جن کا یہ خیال ہے کہ جھینگا کیڑوں کی قسم کا نام ہے اس کا کھانا ممنوع ہے۔

    تو یہ بہتر ہے کہ جس چیز کے کھانے میں مسئلہ درپیش ہو تو اس سے اجتناب کرنا ہی بہتر عمل ہے۔ مچھلیوں کی ساری اقسام حلال ہیں، مگر بعض چیزیں مچھلی سمجھی جاتی ہیں حالانکہ وہ مچھلی نہیں بلکہ وہ جھینگے ہوتے ہیں۔

    اب جدید تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ جھینگا مچھلی نہیں ہے، اس لئے امامِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نزدیک کھانا جائز نہیں ہوگا، البتہ بطور دوا کھانے میں یا اس کی تجارت میں گنجائش ہوگی کیونکہ مسئلہ اجتہادی ہے۔