Tag: جہازوں

  • جہازوں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ

    جہازوں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کا جہازوں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پربرڈر یپلمٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہازوں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    سی اے اے نے تمام انٹرنیشنل ایرپورٹس پر برڈر یپلمٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے برڈریپلنٹ سسٹم لگانےکیلئےبین الاقوامی سطح پرٹینڈرجاری کردیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج 3 مئی تک ٹینڈر کے لئے پیشکشیں طلب کرلیں ہیں ، کراچی، اسلام آباداورلاہور ایئرپورٹس پربرڈریپلنٹ سسٹم لگے گا۔

    طیاروں سےپرندےٹکرانےسےایئرلائنزکوسالانہ کروڑوں روپےکانقصان ہوتاہے، ایئرپورٹس پر برڈر یپلنٹ سسٹم لگنے سے طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن میں مدد ملے۔

    سول ایوی ایشن نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کوٹینڈردرخواست کیساتھ سیکیورٹی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے تحت 5کروڑ 29لاکھ ٹینڈر درخواست کے ساتھ جمع کرائیں۔

  • ایئر انڈیا کا نئے جہازوں کے لیے سینکڑوں پائلٹس بھرتی کرنے کا فیصلہ

    ایئر انڈیا کا نئے جہازوں کے لیے سینکڑوں پائلٹس بھرتی کرنے کا فیصلہ

    نئی دہلی: انڈین ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ نے 470 نئے جہازوں کا آرڈر دینے کے بعد ایک ہزار پائلٹس اور ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق ایئر انڈیا کے پاس ابھی 1800 سے زائد پائلٹس ہیں لیکن کمپنی نے بوئنگ اور ایئر بس کو 470 سے زائد نئے جہازوں کا آرڈر دیا ہے جس کے لیے انہیں نئے پائلٹس کی ضرورت ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق اشتہار میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال جنوری میں ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ نے خریدا تھا،  ایئر انڈیا کی جانب سے دیے گئے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے اے 320، بی 777، بی 787 اور بی 737 کے بیڑے میں کپتانوں،  فرسٹ آفیسرز اور ٹرینرز کے لیے  زیادہ مواقع فراہم کریں گے اور ترقی کی رفتار بھی بڑھائیں گے۔

    خیال رہے ٹاٹا گروپ کی چار ایئر لائنز ہیں جس میں ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس، آے آئی ایکس کنیکٹ اور وستارا شامل ہیں۔

  • آبنائے ہرمز میں جہازوں کا تحفظ عالمی سلامتی کا معاملہ ہے،برطانیہ

    آبنائے ہرمز میں جہازوں کا تحفظ عالمی سلامتی کا معاملہ ہے،برطانیہ

    لندن : برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی بحری جنگی جہازمونٹ روز اس وقت خلیجی پانیوں میں موجود ہے،جلد ہی برطانوی پرچم بردار جہاز بھی شامل ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی سلامتی کا معاملہ بین الاقوامی سلامتی کےساتھ تعلق رکھتا ہے۔

    برطانوی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ برطانوی بحری جنگی جہازمونٹ روز اس وقت خلیجی پانیوں میں موجود ہے،جلد ہی اس کےساتھ برطانی پرچم بردار جہاز شامل ہوجائیں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کی شاہی نیول فورس جو برطانوی پرچم جہازوں پر لہرانے کی ذمہ دار ہے کو بحری جہازوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    برطانوی حکومت کے ترجمان کے مطابق عالمی جہاز رانی کی آزادانہ روانی عالمی تجارتی اور اقتصادی نظام کے لیے ضرورت ہے،برطانیہ عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ہرممکن کوشش کرے گا۔

    خیال رہے کہ برطانیہ نے آبنائے ہرمز اور خلیجی پانیوں میں تیل بردار اور دیگر تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کےلئے ماونٹ روز’ خلیجی پانیوں میں تعینات کیا ہے۔

  • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانا امریکا کی ذمہ داری ہے، پومپیو

    آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانا امریکا کی ذمہ داری ہے، پومپیو

    واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر خلیج عمان میں آئل ٹینکروں پر حملوں کا الزام عائد کرئد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران نے جہاز رانی کی آزادی پر حملے کیے ہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران انقلاب اسلامی ایران کے رونما ہونے کے بعد سے پیدا ہونے والی کشیدگی مزید بڑھتی جارہی ہیں، گزشتہ دنوں خلیج عمان میں دو آئل ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ایران پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ایران پر حملے کا الزام کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادنہ آمد و رفت کو یقینی بنائے گا اور امریکا اسے اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

    مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ یہ گزر گاہ پوری دنیا کے لیے اہمیت کی حامل ہے اور امریکا اسے محفوظ بنانے کےلیے تمام تر ضروری اقدامات کرے گا۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلیج عمان میں ایران نے ہی جہازوں پر حملہ کیا جس کا واضح مقصد دیگر ممالک کو یہ پیغام دینا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی اجازت نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے کیا اقدامات کرے گا۔

  • تیل بردار جہازوں پر حملہ پاسداران انقلاب نے کیا، جیریمی ہنٹ کا الزام

    تیل بردار جہازوں پر حملہ پاسداران انقلاب نے کیا، جیریمی ہنٹ کا الزام

    لندن : برطانوی وزیر خارجہ نے تیل بردار جہازوں حملے کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کو افراتفری کا شکار کرنا چاہتا ہے، پورے خطے کےلئے سب سے بڑا خطرہ بن کر اُبھر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کا ہاتھ ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملے کا کسی اور ملک کو فائدہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی ایران کے سوا کوئی دوسرا ملک اس واقعے کا ذمہ دار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران ماضی میں بھی تیل بردار جہازوں پر حملوں میں ملوث پایا گیا ہے، ہماری تحقیقات اور ان کے نتائج یہ بتا رہے ہیں کہ تیل بردار جہازوں پر حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کا ہاتھ ہے۔

    جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ ایران خطے کو افراتفری کا شکار کرنا چاہتا ہے اور پورے خطے کےلئے سب سے بڑا خطرہ بن کر اُبھر رہا ہے۔

    انہوں نے ایران پر خطے کو عدم استحکام سے د وچار کرنے کی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ ریاست کے قریب علاقائی پانیوں میں چار تیل بردار جہازوں پر حملے میں بھی ایران کا ہاتھ تھا۔