Tag: جہاز تباہ

  • ایسا لگا جہاز ابھی تباہ ہوجائے گا، ندا ممتاز سے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ؟

    ایسا لگا جہاز ابھی تباہ ہوجائے گا، ندا ممتاز سے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ؟

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ندا ممتاز کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کے سفر سے بہت زیادہ خوف آتا ہے، لگتا ہے جیسے ابھی تباہ ہوجائے گا۔

    دنیا بھر میں بہت سے افراد ’ایروفوبیا‘ یعنی ہوائی جہاز میں بیٹھنے کے خوف کی وجہ سے ہوائی جہاز کا سفر نہیں کر پاتے، جہاز کے ٹیک آف ہوتے ہی ان کی حالت غیر ہوجاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈٖ مارننگ پاکستان میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ندا ممتاز نے اپنے جہاز کے سفر کا دلچسپ قصہ سنایا۔

    انہوں نے بتایا کہ مجھے شروع سے ہی جہاز میں سفر سے ڈر لگتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے یہ ابھی پھٹ جائے گام لیکن مجبوری میں جانا پڑتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک بار میں اپنے شوہر کے ساتھ ترکیہ سے کراچی آرہی تھی کہ جہاز میں بیٹھتے ہی میں تو سوگئی کیونکہ خوف سے بچنے کیلیے میں یہی کرتی ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ بیٹھی ایک خاتون نے مجھے زور سے ہلایا تو میں ہڑبڑا کر اٹھ گئی میں سمجھی کراچی آگیا تو پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ جہاز میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے اور یہ واپس جارہا ہے یہ سن میرے اوسان خطا ہوگئے کہ جس کا ڈر تھا وہی ہوگیا۔

  • امریکی جنگی جہاز جنوبی چین کے سمندر میں گر کر تباہ

    امریکی جنگی جہاز جنوبی چین کے سمندر میں گر کر تباہ

    واشنگٹن: جنوبی چین کے سمندر میں جنگی مشقوں کے دوران ایک امریکی فائٹر جیٹ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 7 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ کم از کم سات امریکی اہل کار ایک جوہری طاقت سے چلنے والے بحیرۂ جنوبی چین میں سفر کرتے امریکی بحری جہاز کے عرشے پر لڑاکا طیارے کے "لینڈنگ حادثے” کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

    پیر کو جاری کردہ بیان میں یو ایس پیسیفک فلیٹ کمانڈ نے کہا کہ F-35C لائٹننگ II جیٹ معمول کی فلائٹ آپریشن پر تھا، جب USS کارل ونسن کے عرشے پر حادثہ رونما ہوا۔

    منگل کو امریکی فوج نے بتایا کہ نیوی کا طیارہ عرشے پر اترتے ہوئے تباہ ہوا، تاہم پائلٹ کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

    امریکا کے ساتویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ مارک لانگفورد نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چار کو بحری جہاز پر ہی طبی امداد دی گئی جب کہ تین کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

    مارک لانگفورڈ نے بتایا کہ اس حادثے کی تفصیلات کی ابھی تصدیق کی جا رہی ہے جس میں کروڑوں ڈالر مالیت کا جنگی جہاز تباہ ہو گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘سمندر میں گرنے والے جہاز کو نکالنے کے لیے ابھی کام جاری ہے اور معاملے کی انکوائری ہو رہی ہے۔’

  • پرتگال، طیارہ سپر مارکیٹ پر جا گرا، پانچ افراد ہلاک

    پرتگال، طیارہ سپر مارکیٹ پر جا گرا، پانچ افراد ہلاک

    پرتگال : ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ سپر مارکیٹ پر جا گرا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر بردار طیارہ گرنے کا واقع پرتگال کے شہر لزبن میں پیش آیا جس کے نتیجے طایرے کے کپتان سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ آگ نے سپر مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پینچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا اورہلاک ہونے والے افراد کو قریبی
    اسپتال منتقل کردیا گیا اور آگ پر قابو پا کر علاقے کو کلیئر کرادیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا کپتنان ، مسافر اور سپر مارکیٹ میں سامان لانے والی لاری کا ڈرائیور شامل ہیں جن میں بیشتر کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں جن کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔

    علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کو اطلاع کردی گئی ہے جن کے ساتھ مل کر مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی تاہم ابھی حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

    سپر مارکیٹ کے مالکان اور خریداری کے لیے آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ حادثہ انتہائی خوفناک تھا اور ایسے نا گہنانی حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

  • آسٹریلیا: جہاز شاپنگ سینٹرمیں جا گرا، 5 افراد جاں بحق

    آسٹریلیا: جہاز شاپنگ سینٹرمیں جا گرا، 5 افراد جاں بحق

    میلبورن : چارٹر طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چارٹرڈ طیارے نے ایسنڈون ایئر پورٹ سے پرواز بھری ہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگیا اور قلابازیاں کھاتے ہوئے ایک شاپنگ سینٹر پر جا گرا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چارٹر طیارے میں اڑنے کے فورا بعد تباہ کن خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث وہ ایک شاپنگ سینٹر پر جا گرا تاہم خوش قسمتی اس وقت شاپنگ سینٹ بند تھا اس لیے زیادہ تباہی نہیں ہوئی لیکن طیارے میں سوار تمام افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    plane-post-3

    مقامی ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے تحت طیارے میں موجود افراد کے علاوہ کسی اور شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی کیوں کہ حادثے کے وقت شاپنگ سینٹر بند تھا تاہم اگر یہ واقعہ رات کو ہوتا تو ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا تھا۔

    plane-post-2

    ریسکیو ادارے نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور شاپنگ سینٹر کو آمد و رفت کو ممکن بنانے کے لیے جہاز کا ملبہ اُٹھایا جا رہا ہے جب کہ اعلیٰ حکام جہاز کے باقی ماندہ پُرزوں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

    plane-post-1

    سیکیورٹی حکام نے ابتدائی طور پر حادثے میں دہشت گردی کے خدشے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملیں ہیں جس سے کہا جا سکے کہ یہ حادثہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔