Tag: جہاز تلاش کریں

  • تصویر میں‌ چھپی تیسری شخصیت کو تلاش کریں

    تصویر میں‌ چھپی تیسری شخصیت کو تلاش کریں

    فوٹو گرافی سے وابستہ افراد کیمرا کاندھے پر لٹکائے قدرت کے نظاروں کو تصاویر میں محفوظ کر کے اسے لوگوں تک پہنچانے کا کام سرانجام دیتے ہیں تاہم اس دوران وہ کچھ ایسی تصاویر بھی لے لیتے ہیں جن میں راز چھپے ہوتے ہیں۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تصویر نے لوگوں کو چکرا کے رکھ دیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جوڑا جھیل کنارے کھڑا ہے اور پانی کا نظارہ کررہا ہے تاہم فوٹو گرافر نے دیکھنے والوں کو اس میں تیسرے شخص کو تلاش کرنے کا چیلنج دیا ہے۔

    pic-1

    ذہانت رکھنے والے افراد نے اس تصویر کا جواب تلاش کرنے کی کوشش بھی کی تاہم زیادہ تر افراد اس میں ناکام دکھائی دیے کیونکہ فوٹو گرافر نے جس مہارت کے ساتھ اس تصویر کو کیمرے میں محفوظ کیا اُس میں بچے کو تلاش کرنا ممکن نہیں ہے۔

    دیکھیں: ’’ تصویر میں چھپے جانور کو ڈھونڈیے ‘‘

    یہ بھی ڈھونڈیں:  ’’ تصویر میں چھپے جانور کو ڈھونڈیے ‘‘

    اسے بھی ڈھونڈ کر دکھائیں: ’’ تصویر میں چھپا جہاز تلاش کریں ‘‘

    اب وقت ہے آپ کی ذہانت کا کہ آپ تصویر میں موجود تیسرے شخص کو تلاش کرسکتے ہیں، اگر آپ بھی کامیاب نہیں ہوئے تو ہم آپ کو تھوڑی مدد فراہم کرتے ہیں اور 30 سیکنڈ کا وقت دیتے ہیں۔

    pic-1

    اگر آپ مقررہ وقت کے باجود کامیاب نہیں ہوئے تو نیچے دی گئی تصویر غور سے دیکھیں جس میں واضح طور پر تیسرے شخص کی موجودگی تصویر میں واضح ہورہی ہے۔

    quiz

  • تصویر میں چھپا جہاز تلاش کریں

    تصویر میں چھپا جہاز تلاش کریں

    کراچی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کچھ ایسی تصاویر کا سلسلہ جاری ہے جن میں کوئی نہ کوئی خاصیت چھپی ہوتی ہے اور صارفین کو اس تصویر کی خصوصیت جاننے کا موقع بھی دیا جاتا ہے۔

    گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تصویر نے صارفین کو چکرا کے رکھ دیا، بظاہر عام سی نظر آنے والی اس تصویر میں ایک جہاز چھپایا گیا ہے جسے تلاش کرنے میں بہت کم لوگ کامیاب ہوئے۔

    اس تصویر میں گلابی اور سرخ رنگ کی اسٹار فش بنائی گئی ہیں جبکہ لوگوں کو چکرانے کے لیے اس میں گھاس بھی بنائی گئی ہے تاہم اس تصویر میں جہاز بناکر اُسے بہت خوبی سے چھپایا گیا ہے۔

    اس تصویر میں آرٹسٹ نے چھپے جہاز کو تلاش کرنے کا چیلنج دیا ہے، اگر آپ بھی تصویر میں چھپی چیز تلاش کرنے لگیں گے تو گھنٹوں اسکرین پر موجود تصویر کو گھورتے رہیں گے مگر جہاز ڈھونڈنے میں ناکام نظر آئیں گے، اب تک اس تصویر میں چھپے جہاز کو ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف 10 فیصد افراد ہی کامیاب نظر آئے۔

    یہ تصویر پزل ٹریول بیگ کی جانب سے تیار کی گئی جس سے متعلق کہا گیا ہے کہ ’’یہ تصویر اُن لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جنہیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور وہ اپنے آپ کو بہت ذہین سمجھتے ہیں‘‘۔

    تصویر کو تلاش کرنے کے لیے آپ کے پاس 20 سیکنڈ کا وقت ہے۔

    11

     دیکھیں:  کیا آپ اس تصویر میں موجود خوبی تلاش کرسکتے ہیں؟

    یہ بھی دیکھیں: اس تصویر میں ایک اورجانور چھپا ہے‘ کیا آپ ڈھونڈ سکتے ہیں؟