Tag: جہاز میں غل غپاڑہ

  • ترکش ایئر کی پرواز میں غل غپاڑہ کرنے والا مسافر کس ملک کا شہری ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    ترکش ایئر کی پرواز میں غل غپاڑہ کرنے والا مسافر کس ملک کا شہری ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے ترکش ایئر کی پرواز میں غل غپاڑہ کرنے والے نشے میں دھت ترک مسافر کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکش ایئر کی پرواز میں نشے میں دھت ہنگامہ کرنے والے مسافر کا نام بیکنٹ اونر معلوم ہوا ہے، اور مسافر ترکی کا شہری ہے۔

    ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق سی اے اے میڈیکل ٹیم نے مسافر کا چیک اپ کر لیا، مسافر کا پاسپورٹ نمبر U25104661 ہے، نیز، ترکی ایئر کی پرواز مسافر کو آف لوڈ کر کے واپس تھائی لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق نشے میں دھت مسافر کے غل غپاڑہ کرنے پر پائلٹ نے طیارے کو کراچی لینڈ کیا تھا، جہاز مسافر کو آف لوڈ کرنے کے بعد تھائی لینڈ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا کہ سیکیورٹی نے مسافر کو ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا، مسافر آج رات ترکیہ فلائٹ سے ترکیہ ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ترک ایئر کی پرواز ٹی کے 172 استنبول سے تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک مسافر نے نشے میں دھت غل غپاڑہ شروع کر دیا، جس پر مسافروں نے شکایت کی تو فضائی میزبان نے کپتان کو صورت حال سے آگاہ کر دیا۔

    ذرائع ایئر پورٹ کے مطابق کپتان نے کراچی ایئر پورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر اتار دیا، کپتان کی شکایت پر سیکیورٹی ادارے نے مسافر کو حراست میں لے کرآف لوڈ کر دیا۔